یہ جو وحشت ہے عقیدت بھی تو ہو سکتی ہے میری یک طرفہ محبت بھی تو ہو سکتی ہے بس یہی سوچ کے مندر میں نہیں جاتا میں کوئی مورت تری صورت بھی تو ہو سکتی ہے ٹال دیتے ہو یوں ہی ہنس کے مِری باتوں کو میری باتوں میں حقیقت بھی تو ہو سکتی ہے جب بہار آئے گلستاں کو نکل جاتا ہوں تیرے چہرے کی زیارت بھی تو ہو سکتی ہے تو بس اک بار کبھی دیکھ مری آنکھوں میں کوئی تحریر عبارت بھی تو ہو سکتی ہے…
Read MoreMonth: 2021 اپریل
عباس تابش
جواب دیتی ہے میری تمام باتوں کا کہ ماں کو قبر کے اندر سنائی دیتا ہے
Read Moreظفر معین بلے
یہاں سے سارے پلٹ کر وہیں کو جاتے ہیں جہاں سے کوئی پلٹ کر کبھی نہیں آتا
Read Moreخالد علیم ۔۔۔ جنازے بوڑھے ہاتھوں سے اٹھائے جا نہیں سکتے
ستیہ پال آنند ۔۔۔۔ منصف ہاشمی کی نثری نظمیں
نثر اورنظم میں کیا فر ق ہے؟نور الغات میں "نثر” کی تشریح ان الفاظ میں کی گئی ہے۔ "وہ عبارت جو نظم نہ ہو”۔ یعنی لفظ "نثر” کی اپنی کوئی حقیقت نہیں ہے، اسے "نظم” کے منفیانہ یا تنسیخی معانی سے ہی پہچانا جائے ۔۔۔نثر کے لغوی معنی ہیں۔:”پراگندہ” ، "بکھرا ہوا” ۔ اس کی صفات میں "خشک” ، "غیر شاعرانہ” وغیرہ الفاظ تقریباً ہر لغت میں پائے جاتے ہیں۔ نثر کو نظم سے قریب تر لانے کے لیے جو حربے استعمال کئے گئے ان میں جملوں کے آخری الفاظ…
Read Moreکاشف مجید
ہمارا اور تمہارا ملال ایک سا ہے اِدھر چراغ بجھا اور اُدھر ستارا گیا
Read Moreشناور اسحاق
ہونٹ یاقوت ہوتے جاتے ہیں رنگ رخسار سے زیادہ ہے
Read Moreارشد معراج ۔۔۔ لوگ بہت عجیب ہیں
لوگ بہت عجیب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں میں بہت عجیب ہوں لوگ مجھے نہیں جانتے میں لوگوں کو نہیں جانتا پیچھے موٹرسائیکل والا رکشے والا ٹیکسی والا مسلسل ہارن بجا رہے ہیں سامنے سگنل سرخ ہے بھلا میں کیسے گزر سکتا ہوں انہیں راستے دے سکتا ہوں میرے دماغ میں دیمک رینگنے لگتے ہی مجھے bad vibes آتی ہیں دفتر میں بہت زیادہ ایک جگہ ہے جہاں دیمک نہیں رینگتی کلاس روم مجھے موت کا خوف نہیں ہے جینا مجھے ڈرا رہا ہے معز کا مستقبل زہرہ کا بڑھاپا اعصاب…
Read Moreاحمد جہانگیر
شمع خاموش ہوتے ہوئے بجھ گئی ، یار اٹھنے لگے ، کچھ نے کندھا دیابین کرتی ہوئی عورتیں ہٹ گئیں اور میرے جنازے کو رستہ دیا
Read Moreکلیات نما( خالد علیم)۔۔۔ تبصرہ: مظفر حسن
محترم خالد علیم کے ” کلیات نما ” میں شاعری کی کم و بیش ہر صنف اپنی جلوہ گری دکھا رہی ہے۔نعت گوئی میں خالد علیم صاحب شوق و نیاز و عشق کے سانچے میں ڈھل کر آتے ہیں۔ خالد صاحب کے ہاں نعت رسولِ کریم، قلب و نظر کی حضوری کا دوسرا نام ہے۔نعت کے ساتھ ساتھ انہوں نے سلام اور منقبت میں بھی اپنی طبعِ رواں کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی حمدیہ و نعتیہ رباعیات بھی ان کی قادر الکلامی کی عکاس ہیں۔ کلیات نما میںخالد صاحب…
Read More