گو چمک ہے بہت سی کپڑوں پر پھر بھی رونق نہیں ہے چہروں پر جو ہنر تھا یقین کا مظہر واہموں پر ہے اور قیاسوں پر وعدہ ان کا تھا روزِ روشن کا تان ٹوٹی ہے کالی راتوں پر احترام اٹھ گیا صحیفوں کا حرف آنے لگا ہے لفظوں پر کیسے دن پھر گئے خزاؤں کے خاک پڑتی گئی بہاروں پر قہقہوں میں سرور ملتا ہے کان دھرتا ہے کون آہوں پر جن میں کشکول ہے گدائی کا شرم آتی ہے ایسے ہاتھوں پر کمتریں ہیں جو بیچ دیتے ہیں…
Read MoreMonth: 2022 جون
Plato’s and Aristotle’s Oedipus the King by M.Gunes
As a research field, Literary Theory and Criticism, like all others, is attributed to the ancient Greek -Western- philosophers like Plato and Aristotle by the Europe-centered academy. When these two philosophers try to understand the world and the truth of it, they also think about literature and write their views on it. However, in their understanding of it, literature cannot go far from being an educational tool. Especially in Plato, it can be seen that the texts in which literature is criticised are concerned mostly with politics and ethics, not…
Read MoreO Tan-Faced Prairie-Boy by Walt Whitman
O tan-faced prairie-boy, Before you came to camp came many a welcome gift, Praises and presents came and nourishing food, till at last among the recruits, You came, taciturn, with nothing to give – we but look’d on each other, When lo! more than all the gifts of the world you gave me.
Read Moreشہاب اللہ شہاب ۔۔۔ رنگ آنکھوں سے بھی لگتا ہے نیا ہو جیسے
رنگ آنکھوں سے بھی لگتا ہے نیا ہو جیسے دل کی دھڑکن نے کوئی ساز بنا ہو جیسے اس کی آنکھوں میں تھے پیغام ہزاروں لیکن تیری خاطر تھا جو روشن وہ جدا ہو جیسے اب تو بس یاد ہے اتنا ہی تعارف اس سے کوئی رستے میں اچانک ہی ملا ہو جیسے اس کی جھپکن میں مرا نام تھا میں چونک گیا مجھ کو لگتا تھا کہ ہر شے نے سنا ہو جیسے تم مرا حال سنو گے تو پریشاں ہوگے اجڑی قبروں سے دیا ٹوٹا ملا ہو جیسے…
Read Moreانصر حسن ۔۔۔ مجھ پہ میرے شہر کے ہر شخص کا احسان ہے
مجھ پہ میرے شہر کے ہر شخص کا احسان ہے کوئی میری زندگی ہے کوئی میری جان ہے کس لئے کوئی نگارش میں زمانے کی پڑھوں بچپنے سے پاس میرے میر کا دیوان ہے جسم کے زندان سے آزاد کوئی ہو گیا یار مسجد میں کسی کی موت کا اعلان ہے رہ رہا ہوں ان دنوں میں ایک ریگستان میں شہر ہے برباد بستی بھی مری ویران ہے دل یہ کہتا ہے کہ آئیں گے مسافر لوٹ کر دل یہ کہتا ہے کہ ملنے کا ابھی امکان ہے جو ترا…
Read Moreخالد احمد
کوئی پوچھے تو کہیں غیر تھا یا اپنا تھا ایک چہرے کے سوا شہر میں کیا اپنا تھا
Read Moreخالد احمد
اک درد بھی رکھا نہ ہتھیلی پہ کسی نے کیا ہم کو دیا صنعتِ دریوزہ گری نے
Read Moreخالد احمد
کیا جانیے کب خالد کس رخ ہمیں لے جائے کیا جانیے اس در تک کیا رنگ ہوا کا ہو
Read Moreخالد احمد
قصدِ مدح کیے بیٹھا ہے پھر خالد احمد شان خدا ، خوشبو کے کنگن ، ڈھالے گا لوہار
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ بوتے ہیں خواب میں دن، اوِر رات کاٹتے ہیں
بوتے ہیں خواب میں دن، اوِر رات کاٹتے ہیں ہم اپنی جاں پہ کیا کیا آفات کاٹتے ہیں لطفِ سخن ہی اُن سے باقی نہیں رہا اَب ہم بات جوڑتے ہیں وہ بات کاٹتے ہیں کیا پوچھتے ہو ہم سے کیا لکھ رہے ہیں ، لیکن اِتنی خبر ہے جس پر یاں ہات کاٹتے ہیں اے آسماں تجھے کچھ معلوم ہے حقیقت ہم کس طرح سے اپنے اوقات کاٹتے ہیں تھم جائے گا بالآخر یہ زورِ گریہ خاورؔ چلیے اِک اور غم کی برسات کاٹتے ہیں
Read More