سلام  ۔۔۔ تسنیم عابدی  

اک شہسوار سجدے کی خاطر روانہ ہو نیزوں پہ ہو بلند زمیں پر گرا نہ ہو ایسی بری ہوائیں نہ ایسا زمانہ ہو بیمار کی دوا ہو نہ ہی آب و دانہ ہو جس طرح سانس لینے کی خاطر ہوا نہ ہو "کچھ بھی ہو نہ ہو جہاں میں اگر کربلا نہ ہو” زخمِ جہاں پہ اشکوں کا مرہم لگا نہ ہو مر جائیں تیرے غم کا اگر آسرا نہ ہو اصغر کی لاش شاہ اٹھا لائے ہیں مگر امِ رباب ! کاش ترا سامنا نہ ہو زخمِ گلوئے حضرتِ…

Read More

  شوزیب کاشر ۔۔۔ وفا نژاد و یقین زاد و ابو الارادہ حسین ؓ جیسا

وفا نژاد و یقین زاد و ابو الارادہ حسین ؓ جیسا نہ کوئی دنیا میں ہو سکا ہے نہ ہو سکے گا حسین ؓ جیسا رضائے حق پر جو سر کٹا دے جو گھر لٹا کر بھی دیں بچا لے کسی بھی ماں نے جنا نہیں ہے دلیر بیٹا حسین ؓ جیسا حضورؐ طائف میں سرخرو تھے ، حسینؓ فاتح ہے کربلا میں کسی کا نانا نہیں نبی سا ، نہ ہے نواسہ حسین ؓ جیسا ہو جس کے قبضے میں بحرِ کوثر مگر وہ شاکر ہو تشنگی پر دیارِ…

Read More

میثم علی آغا ۔۔۔ عہدِ مفلوجِ سخن جبر کے آثار پہ خاک

عہدِ مفلوجِ سخن جبر کے آثار پہ خاک ظلمتِ طاقِ ابد ظلم کے ہر وار پہ خاک تیری کوشش کہ حسینؑ ابنِ علیؑ مٹ جائے اے جگر خوارہ کے پوتے تیرے افکار پہ خاک ہم جو گلیوں میں چلے آتے ہیں ماتم کرنے ڈالنے آتے ہیں تجھ پر تِرے کردار پہ خاک تُو نے تطہیر کی آیات کے پردے چھینے تجھ پہ اللہ کی لعنت تِرے دربار پہ خاک بھیڑ بازار کی بڑھتی ہے تو چیخ اُٹھتا ہوں شام اے شام تِرے کوچہ و بازار پہ خاک اک تہہِ تیغ…

Read More

سلام بحضور امامِ عالی مقام علیہ السلام ۔۔۔ فیصل عجمی

سلام بحضور امامِ عالی مقام علیہ السلام صبح گریہ نہ شامِ گریہ ہے لمحہ لمحہ مقامِ گریہ ہے گفتگو سے گریز کیجے گا خامشی ہم کلامِ گریہ ہے عشق آباد کا سفر نامہ رایگانی بنامِ گریہ ہے رفتگاں سے حکایتیں ہوں گی خواب میں اہتمامِ گریہ ہے کون سی آنکھ تر نہیں ہوتی کو بہ کو انتظامِ گریہ ہے سارے آنسو ہیں کربلا کے لیے جاودانی سلامِ گریہ ہے

Read More

سلامِ نَو ۔۔۔ پر وین حیدر

سلامِ نو اسی دیار اسی سنگِ در سے ملتے ہیں تمام رستے انھی کی نظر سے ملتے ہیں انھی کی ذات ھے جو سائباں ہوئی سب پر حسین والوں کے رشتے ہنر سے ملتے ہیں ہر ایک راستہ جاتا ھے ان کےگھر کی طرف تمام رنگِ سفر ان کےگھر سے ملتے ہیں شکست گرچہ مقدر ھے آدمی کی مگر جو ان کے ہوتے ہیں فتح و ظفر سے ملتے ہیں پکارتی ھے چمن کی ہر ایک راہ گزر ثمر نجات کے سب اس شجر سے ملتے ہیں ا نھی کا…

Read More

سلام بحضورامام عالی مقام علیہ السلام … اختر عثمان  

سلام بحضور امام عالی مقام علیہ السلام اشک نے چھوڑ دی پلک ، نذرِ حُسین ہو گیا لو مری لاج رہ گئی ، لو مرا بَین ہو گیا بیتِ نبی سے شاہ یوں بیتِ الٰہ کو گئے روح تڑپ تڑپ اُٹھی ، دل حرمین ہو گیا میں نے کہا شہا ! اگر عِلم کا اِذن ہو سکے! پھر جو وہ خشک لب ہِلے ، عین بہ عین ہو گیا بزمِ عزا کے کفش بَر! تیری عجب نشست ہے تُو کہ زمین کے لئے زینت و زَین ہو گیا ماتمِ شاہِ…

Read More

صبا اکبر آبادی

صبا سے جب کبھی پوچھا کہ نام کیا ہے ترا کہا صبا نے غلامِ محمدِ عربی

Read More

صبا اکبر آبادی

آدمی پہلے تھے لیکن آدمیت سے الگ آدمی کو درحقیقت آدمی اُس نے کیا

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ احمد رضا خان بریلوی

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے گر ان کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے مچلا ہے کہ رحمت نے امید بندھائی ہے کیا بات تری مجرم کیا بات بنائی ہے سب نے صفِ محشر میں للکار دیا ہم کو اے بے کسوں کے آقا اب تیری دہائی ہے یوں تو سب انھی کا ہے پر دل کی اگر پوچھو یہ ٹوٹے ہوئے دل ہی خاص ان کی کمائی ہے گرتے ہوؤں کو مژدہ سجدے میں گرے مولیٰ رو رو کے شفاعت کی تمہید…

Read More