نذرانۂ عقیدت بحضور امامِ عالی مقامؑ
سب سے عالی نسب، حُسینؑ آباد
دو جہاں کی طلب، حُسین ؑ آباد
آپ ان پر درود پڑھتا ہے
آپ کہتا ہے رب، حُسینؑ آباد
اِس سے عمریں طویل ہوتی ہیں
لوگ کہتے ہیں جب،حُسینؑ آباد
دھیان جاتا ہے کربلا کی طرف
بول اُٹھتے ہیں لب،حُسینؑ آباد
