ہے وہی مزاجِ سِتم گراں ، لب ِ مہرباں نہیں کھولنا ابھی آندھیاں بڑی تیز ہیں ، ابھی کھڑکیاں نہیں کھولنا میں ہتھیلیوں پہ دکھائی دیتا رہوں گا تجھ کو ، مگر مجھے کوئی اور ڈھونڈنے آئے بھی تو ہتھیلیاں نہیں کھولنا جنھیں شہرِ آب عزیز تھا ، و سفر نصیب چلے گئے کوئی ساحلوں پہ پکارتا رہا ، کشتیاں نہیں کھولنا! یہ غمِ جہاں کی اَذیتیں تو میں جھیل لوںگا کسی طرح مرے ہم سخن ! کہیں بیچ میں غمِ دوستاں نہیں کھولنا یہ جو چار دن مرے پاس…
Read MoreCategory: آج کی غزل
رخسانہ سمن ۔۔۔ بے عمل زمانے میں تیرگی بہانہ ہے
بے عمل زمانے میں تیرگی بہانہ ہے سب دیے بجھا دیجے آفتاب لانا ہے تم نہیں ہو چارہ گر، زخم کیوں دکھائیں ہم یاس کے پہاڑوں کو دردِ دل سنانا ہے کس کی آرزو ہو تم، کس کی جستجو ہیں ہم بات تو ذرا سی ہے، طعنہ زن زمانہ ہے واعظا! خدا لگتی گر کوئی کہے تو سُن تیری بات مبہم ہے، گفتگو فسانہ ہے عشق اور وحشت میں فرق ہے فقط اتنا وحشتوں کے تیروں کا عشق ہی نشانہ ہے
Read Moreشہزاد احمد شاذ ۔۔۔ زندگی کے سراب سے نکلے
زندگی کے سراب سے نکلے حالت ِ اضطراب سے نکلے ہم نے اس کو بھلا دیا دل سے پھول کچھ پھر کتاب سے نکلے ہم تلاشِ وفا میں نکلے تھے پھر نہ پاؤں رکاب سے نکلے شیخ! پا لے خدا کی ہستی کو گر گناہ و ثواب سے نکلے وہ کسی ایک کا جو ہو جائے شہر بھی اضطراب سے نکلے اسے کھویا تو لاکھ اندیشے دلِ خانہ خراب سے نکلے
Read Moreثمینہ سید ۔۔۔ جو بھاگ دوڑ کے ہم زندگی گزارتے ہیں
جو بھاگ دوڑ کے ہم زندگی گزارتے ہیں سفالِ جسم میں بس اک تھکن اتارتے ہیں یہ مشکلات کا سیلِ بلا ہے چاروں طرف ہمارے جیسے تو بس ہاتھ پاؤں مارتے ہیں ترا خیال ہمیں چھو کے جب گزرتا ہے وجود کو بڑی مشکل سے ہم سہارتے ہیں جب آئنہ کوئی ہوتا نہیں میسر تو تمھارا چہرہ خیالوں میں ہم ابھارتے ہیں تجھے بتا نہیں سکتے یہی تو مشکل ہے تری تمنا میں ہم خود کو کیسے مارتے ہیں جو ریزہ ریزہ دلِ زار ہونے لگتا ہے کسی کے دستِ…
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ کچھ کام نہ آئے گی اب عکس گری اپنی
کچھ کام نہ آئے گی اب عکس گری اپنی توڑے گی سب آئینے آشفتہ سری اپنی پت جھڑ کے تسلّط کو تسلیم نہیں کرتے شاخوں پہ سجا کر بھی ہم بے ثمری اپنی گھر جانے کی خواہش میں یہ خوف بھی لاحق ہے لے جائے کہاں جانے پھر در بدری اپنی آئینہ مقابل ہو اور دیکھ لیں ہم تُجھ کو حائل ہے ابھی اِس میں کچھ کم نظری اپنی اس واسطے کرتے ہیں ہم عام ہُنر اپنے کھُل جائے نہ دُنیا پر ہر بے ہُنری اپنی آیا ہے وہی پہلے…
Read Moreطاہر منیر طاہر ۔۔۔ تماشا لگا ہے دلالت کیے جا
تماشا لگا ہے دلالت کیے جا سیاست ، حراست ، وکالت کیے جا پتہ ہے تجھے کچھ مرے حالِ دل کا تو ہجراں میں یارا طوالت کیے جا یہ گھاؤ ترے ہیں جگر بھی ترا ہے بڑے شوق سے تو کفالت کیے جا یہ دستِ طلب جب ترے ہاتھ میں ہے تو چاہے جہاں تک ذلالت کیے جا ستا تو، جلا تو، جلا کر ستا تو ستم گر! ستم میں جہالت کیے جا تری زندگانی کا مقصد یہی ہے محبت محبت محبت کیے جا بتوں سے سروکار کیا تجھ کو…
Read Moreواصف سجاد ۔۔۔ اسیر یونہی نہیں سب مری فغاں کے ہیں
اسیر یونہی نہیں سب مری فغاں کے ہیں سنا رہا ہوں جو دکھڑے اسی جہاں کے ہیں مرا سکوت نہیں بے سبب مرے بھائی! کہ زخم کھا ئے ہیں جتنے سبھی زباں کے ہیں یہ آنکھ ہوتی نہیں منظروں سے کیوں مانوس یہ ارد گرد مرے لوگ سب کہاں کے ہیں کمال حوصلہ درکار ہے بلا کا ضبط گزر رہے ہیں جو لمحات امتحاں کے ہیں دکھائی دیتا ہے جو چار سو حقیقت ہے کہ انتشار میں اوراق داستاں کے ہیں یہ خستگی در و دیوار کی بتاتی ہے مکیں…
Read Moreناصر علی سیّد ۔۔۔ لکھی نصیب میں تھی در بہ در کی بے چینی
لکھی نصیب میں تھی در بہ در کی بے چینی سو زندگی نہیں ، میں نے بسر کی بے چینی میں آنسوؤں کو تبسّم میں ڈھال لیتا ہوں کھلے گی کس پہ مری چشم ِ تر کی بے چینی اگرچہ ایک ہی کمرہ ہے میرے حصّے میں مجھے ملی ہے مگر سارے گھر کی بے چینی پلٹ کے آ یا تو بچوں نے اجنبی جا نا جمی تھی چہرے پہ ایسی سفر کی بے چینی یہ کل کی بات ہے جب صبح آئنہ دیکھا تو شام تک چلی آ ئی…
Read Moreارسلان ساحل ۔۔۔ جانے کیا سرزد ہوئی آخر خطا، ناراض ہے
جانے کیا سرزد ہوئی آخر خطا، ناراض ہے ایک مدت ہوگئی ہم سے خدا ناراض ہے دل بھی شاید ہے کوئی اجڑا ہوا ایسا نگر ظلمتیں جس کا مقدر ہیں، ضیا ناراض ہے تم جو بچھڑے شہر کی رونق ہوئی خواب ِاجل چار سو شام و سحر آب و ہوا ناراض ہے وہ جوکرتے ہیں مسلماں ہوکے بھی کا رِیزید ان درندوں سے مرے رب کی رضا ناراض ہے ہاتھ کو میرے جھٹک کے چل دیا سایہ مرا میں ابھی یہ پوچھنے والا ہی تھا، ناراض ہے؟ رک نہ جائیں…
Read Moreمعظمہ نقوی ۔۔۔ اَمن سانچے میں اُس نے ڈھالا ہے
اَمن سانچے میں اُس نے ڈھالا ہے جس نے ہر اک بلا کو ٹالا ہے دل سنبھالے نہیں سنبھلتا تھا اُس نے کیا خوب دل سنبھالا ہے چین کس طرح مل سکے گا تمہیں تم نے خود خواہشوں کو پالا ہے کیسی جمہوریت ہے یہ آخر دیکھو ہر اک زباں پہ تالا ہے سچ تو اب سر نِگوں ہُوا نقوی جھوٹ کا اتنا بول بالا ہے
Read More