محسن اسرار

وحشت نہیں تھی مسئلہ آراستگی کا تھا بالوں کی کانٹ چھانٹ نے چہرہ بدل دیا

Read More

محسن اسرار

خط کا جواب تو نہیں اُس نے دیا مگر کھڑکی پہ جو پڑا تھا وہ پردہ بدل دیا

Read More

محسن اسرار

بہت پچھتائے ہم بیمار ہو کر تماشا بن گیا اچھا نہ ہونا

Read More

لیاقت علی عاصم

نظر میں آسماں کی آگئے ہم ہمیں اتنا نہ اُڑنا چاہیے تھا

Read More

اقبال کوثر

روز دیوار کے سائے میں تو ہم بیٹھتے ہیں یہ نہ سوچا کبھی دیوار کے پیچھے کیا ہے

Read More

اقبال کوثر

کوثر جب اِن خداؤں پہ ہم کو یقیں نہیں کیوں منصفوں کے سامنے لائے ہوئے ہیں ہم

Read More

اقبال کوثر

کیوں خود کو بے شناخت بنائے ہوئے ہیں ہم آ کر یہ کس کے سائے میں سائے ہوئے ہیں ہم

Read More

اقبال کوثر

کوثر وہ کیا خروشِ تلاطم تھا اس گھڑی لہجے تو شبنموں کے سنائی دیے مجھے

Read More

اقبال کوثر

وہ مجھ سے لڑ رہے تھے کہ میں ماں سے لڑ پڑا اس نے بھی کس مزاج کے بھائی دیے مجھے

Read More

عبیداللہ علیم

کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا

Read More