محمد یوسف راسخ ۔۔۔ حسن اچھا ہے محمد کا کمال اچھا ہے  

حسن اچھا ہے، محمد کا کمال اچھا ہے جو خدا کو بھی ہے پیارا وہ جمال اچھا ہے بزمِ کونین مرتب ہوئی تیری خاطر وقف ہے تیرے لئے اس میں جو مال اچھا ہے مجھ سے پوچھے تو کوئی تیرے غلاموں کا عروج بادشاہوں سے بھی رتبے میں بلال اچھا ہے غم اٹھانے کی ہے عادت مری طبعِ ثانی میں تو کہتا ہوں کہ دنیا میں ملال اچھا ہے قصۂ طور سے واقف ہے زمانہ سارا کوئی کس منہ سے کہے شوقِ جمال اچھا ہے بزم میں دیکھ کے حسرت…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز

لے چل ہوائے طیبہ تُو ملکِ عرب مجھے رہنا نہیں ہے اور کہیں پر بھی اَب مجھے مَیں ہُوں اور آستانِ محمدؐ کی رونقیں کس چیز کی ہو اور زمیں پر طلب مجھے آقاؐ تِرے وسیلے سے پہچانا جاؤں مَیں ویسے تو اب بھی جانتا ہے میرا رَب مجھے اِک بار چھُو تو آیا ہُوں روضے کی جالیاں دیکھیں دوبارہ مِلتا ہے یہ اذن کب مجھے ہو جائے آپؐ کا مجھے دیدار ایک بار مِل جائیں زندگی کی تمنائیں سب مجھے چلتا ہو جیسے قافلہ دِل میں حجاز کا آتی…

Read More