شہر پہ جانے کس افتاد کی گھڑیاں آنے والی ہیں خبروں پر مامور ہوئیں جتنی بھی زبانیں کالی ہیں ساحل کو چھو لینے پر بھی سفلہ پن دکھلانے کو دریاؤں نے کیا کیا موجیں اب کے اور اچھالی ہیں گلیوں گلیوں دستک دیتے، امن کی بھیک نہ ملنے پر دریوزہ گر کیا کیا آنکھیں، کیا کیا ہاتھ سوالی ہیں اُس کا ہونا مان کے، اپنے ہونے سے انکار کریں جابر نے کچھ ایسی ہی شرطیں ہم سے ٹھہرا لی ہیں حرف و زبان کے برتاؤ کا ذمّہ تو کچھ میر…
Read MoreTag: ماجد صدیقی کی غزل
ماجد صدیقی ۔۔۔ سانپ کہاں ہے اِتنا پتہ جب چل جاتا ہے
سانپ کہاں ہے اِتنا پتہ جب چل جاتا ہے وُہ کہ ڈسا جانے والا ہے، سنبھل جاتا ہے اُس کی غرض تو بس سانسیں پی جانے تک ہے جس کو نگلے دریا اُسے، اُگل جاتا ہے گود کھلاتی خاک بھی کھسکے پَیروں تلے سے سرپر ٹھہرا بپھرا امبر بھی ڈھل جاتا ہے پانی پر لہروں کے نقش کہاں ٹھہرے ہیں منظر آتی جاتی پل میں بدل جاتا ہے دُشمن میں یہ نقص ہے جب بھی دکھائی دے تو رگ رگ میں اِک تُند الاؤ جل جاتا ہے جس کا تخت…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ وہ چنچل جب سے میرا ہو گیا ہے
وہ چنچل جب سے میرا ہو گیا ہے خدا بھی میرے اندر آ بسا ہے وہ جس کی دید سے ہوں سیر آنکھیں ثمر سے بھی زیادہ رَس بھرا ہے نگاہوں میں چھپی نجمِ سحر سی عجب بے نام سی طُرفہ حیا ہے اسے دیکھو بہ حالِ لطف جب بھی مثالِ مہ، پسِ باراں دھُلا ہے کرے وہ گل نہ ایسا تو کرے کیا سنا ہم نے بھی ہے وہ خود نما ہے تعلق اُس سے ماجد کیا بتائیں معانی سا جو لفظوں میں بسا ہے
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ دھچکے ابھی کتنے ہیں ابھی کھائیاں کیا کیا
دھچکے ابھی کتنے ہیں ابھی کھائیاں کیا کیا جینا ابھی دے گا مجھے رسوائیاں کیا کیا کچھ قطعِ رگِ جاں سے، کچھ قُلقُلِ خوں سے بجتی ہیں محلّات میں شہنائیاں کیا کیا خود نام پہ دھبے ہیں جو، ہاں نام پہ اُن کے ہوتی ہیں یہاں انجمن آرائیاں کیا کیا قوسوں میں فلک کی، خمِ ابرو میں ہَوا کے دیکھی ہیں یہاں خلق نے دارائیاں کیا کیا جو چھید ہوئے تھے کبھی دامانِ طلب میں دیں دستِ غضب نے اُنھیں، پہنائیاں کیا کیا ہٹ کر بھی ہمیں پرورشِ جاں سے…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ دامن دامن بھیگ چلا ہے آنکھیں ساری بے نم ہیں
دامن دامن بھیگ چلا ہے آنکھیں ساری بے نم ہیں اشک بھی جیسے اوس ہُوئے دیتے جو دکھائی کم کم ہیں اک جیسی ہیں وہ جلتی آنکھوں کی ہوں کہ چراغوں کی رخساروں منڈیروں پر جتنی بھی لَویں ہیں مدّھم ہیں صحراؤں میں دست و گریباں اِک دوجے سے بگولے بھی بحر کنارے موجیں بھی مصروفِ شورشِ باہم ہیں وہ بھی جو دبنے والے ہیں نسبت اُس سے رکھتے ہیں اور وہ بھی جو دھونس دکھائیں فرزندانِ آدم ہیں اب کے تو آثارِ سحر جیسے نہ اِنھیں بھی دکھائی دیں…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ خون میں برپا رہتی تھی جو ہلچل سی
خون میں برپا رہتی تھی جو ہلچل سی اب کے لگے ہے ٹھہری وہ ٹھنڈے جل سی ایسی کیوں ہے، آنکھ نہیں بتلا سکتی ِنِندیا ہے کہ گرانی سے ہے بوجھل سی لا فانی ہے، یہ تو کتابیں کہتی ہیں روح نجانے رہتی ہے کیوں بے کل سی رات کا اکھوا ہے کہ نشانِ بد امنی دور افق پر ایک لکیر ہے کاجل سی منظر منظر تلخ رُوئی ہے وہ ماجد اُتری ہے جو آنکھوں آنکھوں حنظل سی
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ چھلک پڑے جو، سُجھاؤ نہ عرض و طول اُس کو
چھلک پڑے جو، سُجھاؤ نہ عرض و طول اُس کو جو بے اصول ہو، کب چاہئیں اصول اُس کو کھِلا نہیں ہے ابھی پھول اور یہ عالم ہے بھنبھوڑ نے پہ تُلی ہے، چمن کی دھول اُس کو ذرا سی ایک رضا دے کے، ابنِ آدم کو پڑے ہیں بھیجنے، کیا کیا نہ کچھ رسول اُس کو ہُوا ہے جو کوئی اک بار، ہمرکابِ فلک زمیں کا عجز ہو ماجد، کہاں قبول اُس کو
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ دامن دامن بھیگ چلا ہے آنکھیں ساری بے نم ہیں
دامن دامن بھیگ چلا ہے آنکھیں ساری بے نم ہیں اشک بھی جیسے اوس ہُوئے دیتے جو دکھائی کم کم ہیں اک جیسی ہیں وہ جلتی آنکھوں کی ہوں کہ چراغوں کی رخساروں منڈیروں پر جتنی بھی لَویں ہیں مدّھم ہیں صحراؤں میں دست و گریباں اِک دوجے سے بگولے بھی بحر کنارے موجیں بھی مصروفِ شورشِ باہم ہیں وہ بھی جو دبنے والے ہیں نسبت اُس سے رکھتے ہیں اور وہ بھی جو دھونس دکھائیں فرزندانِ آدم ہیں اب کے تو آثارِ سحر جیسے نہ اِنہیں بھی دکھائی دیں…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ قاتل تھا جو، وہ مقتول ہُوا
قاتل تھا جو، وہ مقتول ہُوا مردُود، بہت مقبول ہُوا ہر طُول کو عرض کیا اُس نے اور عرض تھا جو وہ طُول ہُوا پھولوں پہ تصّرف تھا جس کا وہ دشت و جبل کی دھُول ہُوا اِک بھول پہ ڈٹنے پر اُس نے جو کام کیا، وہ اصول ہُوا گنگا بھی بہم جس کو نہ ہُوا جلنے پہ وہ ایسا پھول ہُوا ہو کیسے سپھل پیوندوں سے ماجد جو پیڑ، ببول ہُوا
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ جذبوں کو زبان دے ر ہا ہوں
جذبوں کو زبان دے ر ہا ہوں میں وقت کو دان دے رہا ہوں موسم نے شجر پہ لکھ دیا کیا ہر حرف پہ جان دے رہا ہوں یوں ہے نمِ خاک بن کے جیسے فصلوں کو اُٹھان دے رہا ہوں جو جو بھی خمیدہ سر ہیں اُن کے ہاتھوں میں کمان دے رہا ہوں کیسی حدِ جبر ہے یہ جس پر بے وقت اذان دے رہا ہوں اوقات مری یہی ہے ماجد ہاری ہوں, لگان دے رہا ہوں
Read More