فصیلوں پر سحر، صحنوں میں شب ہے ہمارے شہر کا موسم عجب ہے وہ دیکھو ماہِ رخشاں بادلوں سے لپٹ کر کس قدر محوِ طرب ہے پئے عرفانِ منزل، گمرہوں کو کہیں ہم جو بھی کچھ، لہو و لعب ہے کچھار اپنی بنا لو حفظِ جہاں کو نگر میں اب یہی جینے کا ڈھب ہے ہمارے ہی لئے کیوں ایک ماجد مزاجِ دہر میں رنج و تعب ہے
Read MoreTag: Majid Siddiqui Ghazal
ماجد صدیقی ۔۔۔ شاہیں پہ بندھ رہا تھا نشانہ، کمان کا
شاہیں پہ بندھ رہا تھا نشانہ، کمان کا خیمہ مگر اُڑا کسی چڑیا کی جان کا آئے گی کب، کہاں سے، نجانے نمِ یقیں ہٹتا نہیں نظر سے بگولا گمان کا اونچا اُڑا، تو سمتِ سفر کھو کے رہ گئی رُخ ہی بدل گیا، مری سیدھی اُڑان کا کیا جانیے، ہَوا کے کہے پر بھی کب کھلے مشتِ خسیس سا ہے چلن، بادبان کا ہم پَو پَھٹے بھی، دھُند کے باعث نہ اُڑ سکے یوں بھی کھُلا کِیا ہے، عناد آسمان کا ماجدؔ نفس نفس ہے گراں بار اِس طرح…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ وقت دکھا دے شاید کوئی بھولی بسری شام
وقت دکھا دے شاید کوئی بھولی بسری شام شام کوئی اُس کی آنکھوں میں کاجل جیسی شام چہرہ چہرہ سہم سے یوں بیدم ہے جیسے آج جسم چچوڑنے آئی ہو نگری میں اُتری شام سُکھ سپنوں کے پیڑ پہ ہے پھر چڑیوں جیسا شور پھر پھنکار اُٹھی جیسے ناگن سی بپھری شام کرب و الم کا نحس گہن یوں دن پر پھیل گیا آج کی شام سے آن ملی محشر سی گزری شام کیا کیا حدّت کس کس ذرّے نے ہتھیائی ہے پوچھ کے آئی سورج کے پہلو سے نکلی…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ شبِ سیاہ میں جگنو سا جو نگاہ میں ہے
شبِ سیاہ میں جگنو سا جو نگاہ میں ہے اُسی سے تابِ سفر عزم کی سپاہ میں ہے ذرا سا ہے پہ نہ ہونے کا اور ہونے کا ثبوت ہے تو فقط خواہشِ گناہ میں ہے جو بے ضرر ہے اُسے جبر سے اماں کیسی یہاں تو جبر ہی بس جبر کی پناہ میں ہے زمیں کس آن نجانے تہِ قدم نہ رہے یہی گماں ہے جو لاحق تمام راہ میں ہے نجانے نرغۂ گرگاں سے کب نکل پائے کنارِ دشت جو خیمہ، شبِ سیاہ میں ہے بڑھائیں مکر سے…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ کوئی نشانِ سکوں آنکھ کی فضا میں نہیں
کوئی نشانِ سکوں آنکھ کی فضا میں نہیں یہ کیا ہُوا کہ بجز اشک نم ہَوا میں نہیں لگاؤں چوٹ نہ کیوں میں بھی چوٹ کے بدلے قصاص میں جو مزہ ہے وہ خوں بہا میں نہیں رگوں میں دوڑتے خوں تک سے بدگمان ہیں ہم مراد یہ کہ یقیں قربتِ خدا میں نہیں نمو شجر کی نہ ڈھونڈو برستے ژالوں میں کہ مسئلے کا جو حل ہے فقط سزا میں نہیں ترے سخن میں چبھن جس طرح کی ہے ماجد کسک یہ اور کسی بھی غزل سرا میں نہیں
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ سرفرازی بھی دے خجالت بھی
سرفرازی بھی دے خجالت بھی دے شرف تخت، دے رزالت بھی منصف و مدّعی ہے زور آور آپ اپنی کرے وکالت بھی چھُوٹتے ہی جو وار کر ڈالے نام اُسی کے لگے بسالت بھی ہم نے دیکھے ہیں بر سرِ عالم قتل مِن جانبِ عدالت بھی وہ کہ جو بے خطا ہے، اندر سے خون کھولائے اُس کی حالت بھی ضد ہو میزانِ عدل جب ماجد! کیا کرے بحث کی طوالت بھی
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ رُت وہ کیوں ہو بھلا قبول مجھے
رُت وہ کیوں ہو بھلا قبول مجھے آگ لگتے ہوں جس کے پھول مجھے جس سے ٹھہرا تھا میں بہشت بدر سخت مہنگی پڑی وہ بھُول مجھے بزم در بزم، کرب کا اظہار کر نہ دے اور بھی ملول مجھے بات کی میں نے جب مرّوت کی وہ سُجھانے لگے اصول مجھے دیکھ کر دشت میں بھی طالبِ گل گھُورتے رہ گئے ببول مجھے جس کا ابجد ہی اور سا کچھ تھا بھُولتا کب ہے وہ سکول مجھے
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ وہ کہ جو دھونس جمانے آگ سا برسا ہے
وہ کہ جو دھونس جمانے آگ سا برسا ہے کہتے ہیں ہم محتاجوں کا مسیحا ہے بہرِ تحفّظ، گنتی کی کچھ راتوں کو بھیڑ نے چِیتے کو مہماں ٹھہرایا ہے جو چڑیا سونے کا انڈا دیتی تھی غاصب اب کے اُس چڑیا پر جھپٹا ہے کیا کہیے کس کس نے مستقبل اپنا ہاتھ کسی کے کیونکر گروی رکھا ہے بپھری خلق کے دھیان کو جس نے بدلا وہ شعبدہ بازوں کی ڈفلی کا کرشمہ ہے چودھری اور انداز سے خانہ بدوشوں سے اپنا بھتّہ ہتھیانے آ پہنچا ہے
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ رہن جن کے عوض ہو متاعِ انا ،ہیں شرف کی مجھے وہ قبائیں ملیں
رہن جن کے عوض ہو متاعِ انا ،ہیں شرف کی مجھے وہ قبائیں ملیں میں وہ بد بخت فرزندِ اجداد ہُوں جس کو ورثے میں ہوں التجائیں ملیں دیر تھی گر تو اتنی کہ نکلے نہ تھے بال و پر اور جب یوں بھی ہونے لگا فصل کٹنے پہ کھیتوں سی اُجٹری ہوئی کیا سے کیا کچھ نہ رنجور مائیں ملیں بخت کسبِ سعادت میں بھی کیا کہوں صیدِ اضداد ٹھہرا ہے کچھ اِس طرح دیس ماتا کی خفگی سے رد ہو گئیں ماں کی جانب سے جتنی دعائیں ملیں…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ عرش سے رُخ جانبِ دنیائے دُوں کرنا پڑا
عرش سے رُخ جانبِ دنیائے دُوں کرنا پڑا بندگی میں کیا سے کیا یہ سر نگوں کرنا پڑا مِنّتِ ساحل بھی سر لے لی بھنور میں ڈولتے ہاں یہ حیلہ بھی ہمیں بہرِسکوں کرنا پڑا سامنے اُس یار کے بھی اور سرِ دربار بھی ایک یہ دل تھا جسے ہر بار خوں کرنا پڑا ہم کہ تھے اہلِ صفا یہ راز کس پر کھولتے قافلے کا ساتھ آخر ترک کیوں کرنا پڑا خم نہ ہو پایا تو سر ہم نے قلم کروا لیا وُوں نہ کچھ ماجد ہُوا ہم سے…
Read More