اجنبی ۔۔۔۔۔۔ پروین شاکر

اجنبی ۔۔۔۔ کھوئی کھوئی آنکھیں بکھرے بال شکن آلود قبا لُٹا لُٹا انسان ! سائے کی طرح سے میرے ساتھ رہا کرتا ہے، لیکن کسی جگہ مل جائے تو گھبرا کے مُڑ جاتا ہے اور پھر دور سے جا کر مجھ کو تکنے لگتا ہے کون ہے یہ؟

Read More

ثاقب لکھنوی ۔۔۔۔۔ جو کل نہیں، آج کیا کریں گے

جو کل نہیں، آج کیا کریں گے عالم کا خراج کیا کریں گے دنیا سے شہیدوں کو علاقہ! سر ہی نہیں، تاج کیا کریں گے اُن آنکھوں سے ہو اُمید کیوں کر بیمار، علاج کیا کریں گے ہم خاکِ زمیں پہ سونے والے شاہوں سے مزاج کیا کریں گے رہنے دو ہماری عادتوں کو ہم رسم و رواج کیا کریں گے جمیعتِ دل ہے خوب، لیکن آشفتہ مزاج کیا کریں گے دو روز کی زندگی ہے ثاقب ہم کشور و تاج کیا کریں گے

Read More

لیکن ۔۔۔۔۔ جون ایلیا

لیکن ۔۔۔۔ ہمیں شکست ہوئی ہے، یہ ہم بھی جانتے ہیں ہم آج سو نہ سکیں گے، یہ تم بھی جانتے ہو مگر یہ بات کہ یہ شام آخری تو نہ تھی یہ بات ہم ہی نہیں، دوسرے بھی مانتے ہیں

Read More

قابل اجمیری…. تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کرو گے

تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کرو گے مَیں رو رہا ہوں تو ہنس رہے ہو مَیںمسکرایا تو کیا کرو گے مجھے تو اس درجہ وقتِ رخصت سکوں کی تلقین کر رہے ہو مگر کچھ اپنے لیے بھی سوچا مَیں یاد آیا تو کیا کرو گے کچھ اپنے دل پہ بھی زخم کھاؤ، مرے لہو کی بہار کب تک مجھے سہارا بنانے والو، مَیں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے ابھی تو تنقید ہو رہی ہے مرے مذاقِ جنوں پہ، لیکن تمہاری زلفوں کی برہمی کا سوال آیا تو…

Read More