قابل اجمیری

اختیاراتِ محبت کو سمجھتا ہوں میں آپ بے وجہ بھی کر سکتے ہیں برباد مجھے

Read More

قابل اجمیری

چشمِ میگوں پہ ہیں سیہ پلکیں یا گھٹائیں شراب خانے پر

Read More

قابل اجمیری

راہ پرخار ہے اور رات اندھیری قابلؔ دور تک کوئی چراغِ رخِ زیبا بھی نہیں

Read More

قابل اجمیری

ہم بے کسوں کی بزم میں آئے گا اور کون آ بیٹھتی ہے گردشِ دوراں کبھی کبھی

Read More

قابل اجمیری

احباب کے فریبِ مسلسل کے باوجود کھنچتا ہے دل خلوص کی آواز پر ابھی

Read More

قابل اجمیری

ہاں ہوشیار، چشمِ فسوں کار ہوشیار دل کو تری نگاہ کے انداز آ گئے

Read More

قابل اجمیری

قدم قدم پہ لیا انتقام دنیا نے تجھی کو جیسے گلے سے لگائے پھرتے ہیں

Read More

قابل اجمیری

رات تاریک، راہ نا ہموار شمعِ غم کو ہوا نہ دے جانا

Read More

قابل اجمیری…. تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کرو گے

تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کرو گے مَیں رو رہا ہوں تو ہنس رہے ہو مَیںمسکرایا تو کیا کرو گے مجھے تو اس درجہ وقتِ رخصت سکوں کی تلقین کر رہے ہو مگر کچھ اپنے لیے بھی سوچا مَیں یاد آیا تو کیا کرو گے کچھ اپنے دل پہ بھی زخم کھاؤ، مرے لہو کی بہار کب تک مجھے سہارا بنانے والو، مَیں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے ابھی تو تنقید ہو رہی ہے مرے مذاقِ جنوں پہ، لیکن تمہاری زلفوں کی برہمی کا سوال آیا تو…

Read More

قابل اجمیری

خیالِ خاطرِ احباب اور کیا کرتے جگر پہ زخم بھی کھائے، شمار بھی نہ کیا

Read More