قابل اجمیری

ہم بے کسوں کی بزم میں آئے گا اور کون آ بیٹھتی ہے گردشِ دوراں کبھی کبھی

Read More

مظفر حنفی ۔۔۔ درد نے دل کو گدگدایا تو

درد نے دل کو گدگدایا تو کچھ شرارہ سا تلملایا تو آپ دریا کے ساتھ جاتے ہیں اور وہ لوٹ کر نہ آیا تو دیکھنا، آسماں کی خیر نہیں خاکساری نے سر اُٹھایا تو شاخ کانٹوں بھری سہی لیکن ہاتھ اس نے ادھر بڑھایا تو کیوں اُٹھاتے ہو ریت کی دیوار آ گیا کوئی زیرِ سایہ تو دُور تک لہریں کھِلکھِلانے لگیں اک دِیا نہر میں بہایا تو

Read More

توقیر عباس ۔۔۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی تاریخ کے دائرے

ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی تاریخ کے دائرے  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحقیق کا سب سے مہتمم بالشان کام کسی پورے ادب کی تاریخ لکھنا ہے۔ اس سے کہیں بڑا کام ذاتی تشخص کی نفی کرکے مؤرخانہ طبیعت کی تشکیل ہے ۔ تاریخ میں مؤرخ کے جذبات، خیالات اور افکار کا کہیں بھی در آنا، تاریخ کو متاثر کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ زبان کا استعمال بھی تاریخ کے کسی واقعے کو کوئی بھی معنی پہنا سکتا ہے ۔جب یہ پوچھا جاتا ہے کہ تنقید، تحقیق، تدوین اور ادب کی زبان کیسی…

Read More