بخشے پھر اس نگاہ نے ارماں نئے نئے محسوس ہو رہے ہیں دل و جاں نئے نئے یوں قیدِ زندگی نے رکھا مضطرب ہمیں جیسے ہوئے ہوں داخلِ زنداں نئے نئے کس کس سے اس امانتِ دیں کو بچایئے ملتے ہیں روز دشمنِ ایماں نئے نئے راحت کی جستجو میں خوشی کی تلاش میں غم پالتی ہے عمرِ گریزاں نئے نئے مسجد میں اور ذکر بتوں کا جناب شیخ شاید ہوئے ہیں آپ مسلماں نئے نئے دم بھر دمِ اجل کو نہ حاصل ہوا فراغ ہوتے رہے چراغ فروزاں نئے…
Read MoreTag: Poetry Quotes
ادا جعفری
وہ کیسی آس تھی ادا جو کو بہ کو لیے پھری وہ کچھ تو تھا جو دل کو آج تک کبھو ملا نہیں
Read Moreناظم علی خان ہجر
سیرت کسی کی خوب ہے صورت کسی کی خوب کوئی ہمارے دل میں ہے کوئی نظر میں ہے
Read Moreبشر نواز
ہم زود فراموشی کے لیے بدنام بہت ہیں پھر بھی بشر جب جب بھی چلی مدماتی پون اڑتا ہوا آنچل یاد آیا
Read Moreاقبال عظیم
پرسشِ حال کی فرصت تمہیں ممکن ہے نہ ہو پرسشِ حال طبیعت کو گوارا بھی نہیں
Read Moreادیب سہارنپوری … ترے نام کی تھی جو روشنی, اسے خود ہی تونے بجھا دیا
ترے نام کی تھی جو روشنی, اسے خود ہی تونے بجھا دیا نہ جلاسکی جسے دھوپ بھی, اُسے چاندنی نے جلادیا میں ہوں گردشوں میں گھرا ہوا, مجھے آپ اپنی خبر نہیں وہ شخص تھا مرا رہنما , اُسے راستوں میں گنوادیا جسے تو نے سمجھا رقیب تھا , وہی شخص تیرا نصیب تھا ترے ہاتھ کی وہ لکیر تھا, اسے ہاتھ سے ہی مٹادیا مری عمر کا ابھی گلستان ,تو کھلا ہوا ہے ضرور پر! وہ پھول تھے تری چاہ کے، انھیں موسموں نے گرا دیا
Read Moreیزدانی جالندھری
دل بھی لوح و قلم کا ہمسر ہے داستانیں ہیں کتنی دل پہ رقم
Read Moreاقبال عظیم
مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا سرِ بزم رات یہ کیا ہوا مری آنکھ کیسے چھلک گئی مجھے رنج ہے یہ برا ہوا
Read Moreحمایت علی شاعر
ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﯽ ﺍﮎ ﺁﻣﺎﺟﮕﮧِ ﺣﺴﻦ ﮨﮯ ﺷﺎﻋﺮ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻮ ﺫﺭﺍ ﺣﺠلۂ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﮐﮯ
Read Moreافق لکھنوی ۔۔۔ نہ مثلِ شمع ارماں قتل کا یاں عمر بھر نکلا
نہ مثلِ شمع ارماں قتل کا یاں عمر بھر نکلا ادھر سر اس نے کاٹا ایک ادھر ایک اور سر نکلا چڑھایا عرش پر ہم کو کمالِ بت پرستی نے تجلی طور کی دیکھی جو پتھر سے شرر نکلا نہیں گریہ زلیخا وہ نہیں گر یوسفِ مصری تو پھر کیوں مہر کے پنجے سے دامانِ سحر نکلا بخیلوں سے امیدِ فیض کیا ہو آخری دم تک مٹے گل خاک ہو کر اور مٹھی سے نہ زر نکلا ہے شیخ اولادِ آدم کیا جگہ پائے گا جنت میں رسائی کیا وہاں…
Read More