ایک بازار حسینوں کا لگا رہتا تھا ہائے وہ دور کہ گاہک تھا زمانہ دل کا
Read MoreTag: Poets
سیماب اکبر آبادی
مری وفاؤں کا ہے اعتراف میرے بعدخوشا نصیب، مجھے کھو کے پا رہا ہے کوئی
Read Moreمظہر حسین سید
نہ جانے پچھلے جنم کون سی خطا ہوئی تھی کہ اس جنم میں مجھے آدمی بنایا گیا
Read Moreمحمد سلیم ساگر
عشق نے خاص کردیا ہے ہمیں حاشیے سے پرے چلے گئے ہم
Read Moreمحمد افتخار شفیع … اک ہجر ہے اور اس کا بیاں کچھ بھی نہیں ہے
اک ہجر ہے اور اس کا بیاں کچھ بھی نہیں ہے اے عشق مرے پاس یہاں کچھ بھی نہیں ہے ہر چشم کو منظر کیا اک جلوہ نما نے ورنہ تو بجز عکسِ بتاں کچھ بھی نہیں ہے کچھ پیڑ بہت دیر سے خاموش کھڑ ے ہیں بستی میں مسافر نہ مکاں کچھ بھی نہیں ہے یہ دشت ہماری بھی گزر گاہ تھا لیکن اس دشت میں اے راہرواں !کچھ بھی نہیں ہے . اک یاد ،شبِ رفتہ کے مرقد پہ چڑھی یاد ورنہ یہ چراغوں کا دھواں کچھ بھی…
Read Moreمحمد افتخار شفیع ۔۔۔ کہی اور ان کہی کے درمیان بے سدھ پڑی ایک نظم
کہی اور ان کہی کے درمیان بے سدھ پڑی ایک نظم _____________________________ روپہلے بدن کی سیہ پوش لڑکی یہ کیا کہہ دیا تم نے خاموش لڑکی یہ کیاکہہ دیا تم نے شفاف لہروں میں پڑتے ہوئے نیلگوں عکس کو ایک موجِ قدآور کےہوتے ہوئے رقص کو یہ کیاکہہ دیا تم نے جنگل کی بارش میں سہمی ہوئی بھیگتی مورنی سے مرے سازِ خاموش کی ان کہی راگنی سے یہ کیا کہہ دیا تم نے وشنو کی رنگت کواوڑھے ہوئے نیلے موسم کے دلدادہ اک اجنبی شخص کو رفاقت کےلمحات میں…
Read Moreاحمد حسین مجاہد
چہ کنم اے طبعِ شوخ و تیز ِ من واژگوں شد ساغرِ لب ریز ِ من
Read Moreسعید سادھو … میں کیونکر نظم کہتا ہوں
"میں کیونکر نظم کہتا ہوں” غزل پابند کرتی ہے مجھے بس نظم ہی آزاد رکھتی ہے کسی پیچیدہ جُوڑے میں اُڑس لینا گُلابوں کا مجھے اچھا تو لگتا ہے کھُلے بالوں کا لہرانا مکمل نظم جیسا ہے ۔۔۔ میں چڑیا گھر میں سارے جانور تو دیکھ لیتا ہوں مگر جنگل کی ۔۔۔۔ سائَیں سائَیں ۔۔۔۔۔ سائِیں اور ہوتی ہے ۔۔۔ اے شالا مار کی ترتیب۔۔۔!!!!! تجھ میں بیٹھتا ہوں تو مجھے ناران بے ترتیب کیونکر ہانٹ کرتا ہے کہ بے ترتیب چیزوں میں بھی آخر کوئی تو ترتیب ہوتی ہے…
Read Moreسعید سادھو … چل پڑا ہوں تو قافلہ ہوں میں
چل پڑا ہوں تو قافلہ ہوں میں ورنہ بوسیدہ سی سرا ہوں میں عمر کا کیا ہے میری جانِ غزل قدّ و قامت میں تو بڑا ہوں میں اس گلی نے تو ایسے دیکھا ہے جیسے پہلے کبھی ہوا ہوں میں تُو مجھے بھول بھی تو سکتی ہے کیا بہت خاص ہو گیا ہوں میں؟ ایک گھنٹہ ہوا ہے روٹھے ہوئے اور گھڑیال ہو گیا ہوں میں
Read Moreنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سعید سادھو
نعت کے دو شعر ہے شب درود کا لمحہ، تو دن سلام کا ہے یہ کائنات کا سکہ انہی کے نام کا ہے بجھارتیں ترے کردار کی سمجھنی ہیں کہ ساری چھان پھٹک میں یہ کام، کام کا ہے
Read More