وقت سے پہلے ۔۔۔۔۔ ندا فاضلی

وقت سے پہلے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوں تو ہر رشتہ کا انجام یہی ہوتا ہے
پھول کھلتا ہے
مہکتا ہے
بکھر جاتا ہے
تم سے ویسے تو نہیں کوئی شکایت
لیکن
شاخ ہو سبز
تو حساس فضا ہوتی ہے
ہر کلی زخم کی صورت ہی جدا ہوتی ہے
تم نے
بیکار ہی موسم کو ستایا، ورنہ
پھول جب کھل کے بہک جاتا ہے
خود بخود
شاخ سے گر جاتا ہے

Related posts

Leave a Comment