سہ ماہی کارواں۔ اپریل تا ستمبر 2019 ء DOWNLOAD ترتیب اداریہ: میزان: مدیر مضامین اردو کے ابتدائی ناول نگار اور اودھ: ڈاکٹرعبیدالرحمٰن ’’نور نہایا رستہ‘‘ پر ایک مکتوبی تبصرہ: ڈاکٹر فراست رضوی استادِ مکرم ڈاکٹر سلیم اختر صاحب: حامد یزدانی کائنات کو اپنے اصول و قواعد سےشعر میں برتنے والا شاعر: مژدم خاں غزلیں احمد حسین مجاہد، سعید راجہ، مختار علی، خورشید ربانی، اکرم کنجاہی، نعمان فاروق، فضل گیلانی،مژدم خان، معین ناصر، فرحان کبیر، ظہیر کاظمی افسانے دریچے کی آنکھ سے: خالد علیم انہونی کا توڑ: ڈاکٹر آصف علی قیصر…
Read MoreDay: ستمبر 21، 2019
میں اپنی ہی خاک پر کھڑا ہوں ۔۔۔۔ ارشد نعیم
میں رات کے درد کا صلہ تھا میں صبح کے خواب کا گِلہ ہوں میں اپنے ہی رنگ میں کھلا تھا میں اپنے ہی رنگ میں جھڑا ہوں میں اپنی ہی خاک پر کھڑا تھا میں اپنی ہی راکھ پر پڑا ہوں
Read Moreقاضی حبیب الرحمن ۔۔۔۔۔ خاموش مناظر کی خبر آتی ہے
خاموش مناظر کی خبر آتی ہے کچھ روز سے آواز، نظر آتی ہے جیسے کوئی بِسری ہوئی آوارہ یاد بے ساختہ سینے میں اُتر آتی ہے دیکھی ہے اک ایسی بھی سلونی صورت خلوت میں کچھ اَور نِکھر آتی ہے کیا جانیے، کیا درد ہے دل کے اندر بیٹھے بیٹھے جو آنکھ بھر آتی ہے یوں ہے کہ وہی ظلمتِ شب ہے اب تک یوں کہنے کو ہر روز سحر آتی ہے ہر صبح کو زندگی بھُلا کر سب کچھ ہر شام کو تھک ہار کے گھر آتی ہے…
Read Moreغلام حسین ساجد
یہ کس روانی میں ڈوبتی جا رہی ہیں آنکھیں چمک رہا ہے یہ کیوں رخِ آب پر ستارہ
Read More