وفورِ گریہ سے بہتر خوشی نہیں کوئی ہمیں ملی بھی تو بڑھ کر ملی نہیں کوئی غمی خوشی میں جو آنسو کلام کرتے ہیں زبان ایسی مؤثر بنی نہیں کوئی خوشی غمی کو تُو رنگوں سے نسبتیں مت دے سفید اور سیہ میں چھپی نہیں کوئی بدن کے زخموں سے بڑھ کر تو دل پہ چرکے ہیں نشاط خیز اذیت بچی نہیں کوئی نوائے درد کی تانیں بھی ہچکیوں سی ہیں چُھوئی لبوں سے مگر بانسری نہیں کوئی بدن کے چیتھڑے پہنے ہوئے ہیں روحوں نے لباسِ فاخرہ میں دلکشی…
Read MoreMonth: 2022 اپریل
علی اصغر عباس … عدم آباد!
عدم آباد! میں نے زندگی کے جھروکے سے جھانک کر دیکھا تو حیات ہمیشگی کا لباس پہنے عدم آباد کے صحن میں ابد کے بے پایاں پیڑ کی شاخ پہ دوام کی پینگھ جھول رہی تھی دور لاکھوں کروڑوں میل کے فاصلے پر خاک کے قضا رسیدہ وجود غرور میں تنی گردنوں کے بوجھ سے آزاد مٹی کا غبار ہو چکے تھے جاودانی کا زعم اجل کے کیڑے نے کھا لیا تھا نوشتہ تقدیر کے حروف اُڑچکے تھے ثبات کا نیا شمارہ انسانیت کے گلیز پیپر پہ پوری آب و…
Read Moreذوالفقار نقوی
دیکھ، بدلا ہے رخ ہواؤں کا اپنی دستار باندھ لے کَس کر
Read Moreذوالفقار نقوی
تری تصویر تو دھندلی نہیں تھی مری آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے
Read Moreذوالفقار نقوی … درد اپنے نہ یوں چھپایا کر
درد اپنے نہ یوں چھپایا کر اپنا حصہ مجھے بنایا کر میرے ہلکے سے اک تبسم پر آسماں سر پہ نہ اٹھایا کر بام و در راہ تکتے رہتے ہیں میرے گھر میں بھی آیا جایا کر جام و مینا سے جی نہیں بھرتا اب سمندر مجھے پلایا کر دل کی ٹیسوں سے جو نکلتا ہے اُس دھویں سے نظر ملایا کر آئنے ٹوٹ جائیں گے سارے پتھروں کو نہ یوں سجایا کر اے مرے درد آ گلے لگ جا مجھ سے نظریں نہ تو چرایا کر بُخل سے باز…
Read Moreنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ذوالفقار نقوی
صلّوا کی صاد میں نہاں فرمانِ نعت ہے صلِ علی کے ورد میں اعلانِ نعت ہے اس کِشتِ لالہ زار میں مصروف ہیں مَلک ہر ذی شعور دیکھئے دہقانِ نعت ہے مہکے ہوئے ہیں ذرّے رَفَعنا کے ذکر سے زِ ارض تا ثریا خیابانِ نعت ہے ہے نورِ مصطفیٰ سے زمانے میں روشنی سب کائنات شمعِ شبستانِ نعت ہے محشر میں ہو گی پرسشِ اعمال جس گھڑی کہہ دوں گا میرے پاس یہ دیوانِ نعت ہے کر کے وضو درود سے، فکریں سنوار کر لفظیں سجا رہا ہوں کہ میدانِ…
Read Moreنعمان فاروق
میرے خدا خیال کو ایسا کمال دے فکر ِمجاز سے جو بشر کو نکال دے
Read Moreنعمان فاروق
شب سمجھتی ہے مری بات کی ساری پرتیں دن پہ کھل ہی نہیں پاتے ہیں اشارے میرے
Read Moreاکرم کنجاہی
قد نکلتا ہے یہاں شہر عداوت کس کا اب تو دستار کے ہم ساتھ ہی سر کاٹتے ہیں
Read Moreارشد عباس ذکی
ہمارے حال پہ ہے ان دنوں خدا کا کرم اور آپ لوگ خدا کا کرم سمجھتے ہیں
Read More