نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ارشد عباس ذکی

یہی نہیں کہ فقط خطۂ  زمیں کیلئے حضور رحمتِ خالق ہیں عالمیں کیلئے کوئی بھی سیرت و صورت میں آپ جیسا نہیں یہ ایک نقطہ ہی کافی ہے نکتہ چیں کیلئے مہک رہے ہیں جو مہکا رہے ہیں دنیا کو گلوں نے بوسے تری زلفِ عنبریں کے لئے حضور میرا مقدر بھی جاگ اٹھے جو ملے ذرا سی خاک کف ِپا مری جبیں کیلئے جسے نہ ماننے والے بھی مانتے تھے ذکی کہی ہے نعت اسی صادق و امیں کیلئے

Read More

ارشد عباس ذکی … کچھ اس طرح سے بھی اپنا بھرم بچانا پڑا

کچھ اس طرح سے بھی اپنا بھرم بچانا پڑا اداس ہوتے ہوئے قہقہہ لگانا پڑا میں چاہتا تھا خیانت نہ ہو محبت میں جو خواب دیکھ رہا تھا اُسے دکھانا پڑا اداس ہونا پڑا دیکھ کر اداس اسے وہ مسکرائی تو مجھ کو بھی مسکرانا پڑا حرام جانتے تھے ہم بھی خودکشی کو مگر وہ آنکھیں اتنی حسیں تھیں کہ ڈوب جانا  پڑا کسی کو مانگے بنا دے دیا تھا دل اپنا نصیب میں بھی نہیں تھا جو زخم کھانا پڑا

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔ شبنم شکیل(مضمون)

شبنم شکیل ۱۹۶۰ ء کے عشرے میں جو شاعرات  اُردو ادب میں سامنے آئیں، اُن میں ایک اہم نام شبنم شکیل کا بھی ہے۔ابتدائی طور پر کالج کے مشاعرے اُن کی پہچان بنے۔وہ اچھا شعر کہنے کے ساتھ خوش آواز بھی تھیں۔ ممکن ہے اِس میں ریڈیو سے اُن کی وابستگی کا بھی حصہ رہا ہو۔جہاں اُن کی تربیت میں صوفی غلام مصطفی تبسم، مصطفی ہمدانی،قتیل شفائی، انور سجاد نے بھی کچھ نہ کچھ کردار ضرور ادا کیا۔اگرچہ وہ سیّد عابد علی عابد جیسے بلند قامت شاعر ، مفکر، دانش…

Read More

ممتاز اطہر ۔۔۔ اورہی طرح کے میں سلسلے بناتا ہوں

اورہی طرح کے میں سلسلے بناتا   ہوں دشت چھان لیتا ہوں ، آئنے بناتا   ہوں   یہ مری روایت ہے ، جبر کی فصیلوں کو ریزہ ریزہ کرتا   ہوں ، راستے بناتا  ہوں   خواب جب بھی آتے ہیں اک بھنور کی مٹھی میں میں بھی اپنے سینے میں وسوسے بناتا ہوں   مجھ پہ کھلنے لگتے ہیں ، خوشبوؤں کے دروازے جب کبھی محبت کے زمزمے بناتا    ہوں   ہم جو کام کرتے ہیں ، کتنے مختلف سے ہیں تم ہوا بناتے ہو ، میں دیے بناتا ہوں…

Read More

محسن اسرار ۔۔۔ کچھ بھی نہیں ہوتا ہے پھر بھی سامنے کیا کیا ہوتا ہے

کچھ بھی نہیں ہوتا ہے پھر بھی سامنے کیا کیا ہوتا ہے اپنی بے خوابی کا عالم خواب ہی جیسا ہوتا ہے ہم بھی اب یہ سوچ رہے ہیں جو ہو گا اچھا ہو گا تم بھی سوچو جو ہوتا ہے سب کچھ اچھا ہوتا ہے سارے کام بگڑ جاتے ہیں ایک ذرا سی غفلت سے یا خاموشی ہو جاتی ہے یا ہنگامہ ہوتا ہے حیرت یہ ہے اپنے گھر میں کوئی شے موجود نہیں ہم نے اس کو یاد کیا ہے دیکھیں اب کیا ہوتا ہے اکثر اہلِ دل…

Read More