اپنوں میں نہیں دیکھا
تعبیر تو کیا ، اُس کو
سپنوں میں نہیں دیکھا
………
بھرپور جوانی ہے
جاناں کا سراپا بھی
دلچسپ کہانی ہے
………
برہم ہوں زمانے سے
روکا ہے ہمیں اس نے
کیوں ملنے ملانے سے
………
دل توڑ گیا کوئی
آتے ہوئے جب ، اپنا
رخ موڑ گیا کوئی
جس دن سے وہ روٹھا ہے
دل جڑ ہی نہیں پایا
کچھ ایسے یہ ٹوٹا ہے
نسیمِ سحر ۔۔۔ ماہیے
