بڑھا جو سوزِ دُروں ، آپ میں پگھل گیا مَیں پھر ایک دن کسی آتش فشاں میں ڈھل گیا مَیں
Read MoreCategory: ب
انور شعور
بھگت رہے ہیں سزائے حیات کیوں آخر شعورؔ ہم نہیں واقف قصور سے اپنے
Read Moreاحمد ندیم قاسمی
بارش کو بُلا رہا ہوں کب سے میں خاک اُڑا رہا ہوں کب سے
Read Moreکاشف حسین غائر
بنے ہیں کام سب اُلجھن سے میرے یہی اطوار ہیں بچپن سے میرے
Read Moreمحسن اسرار
بہتی ہوئی ہر چیز نظر آتی ہے لیکن آتے ہوئے سیلاب دکھائی نہیں دیتے
Read Moreخورشید رضوی
بدلے میں دفینے کے قطرے ہیں پسینے کے کیوں دل کی گواہی پر دیوار گرا ڈالی
Read Moreانور شعور
بہت یاد اک بے وفا ہے مجھے وفا کا بڑا تجربہ ہے مجھے
Read Moreسید آلِ احمد
بے سبب کون سا سینہ ہے جو شق ہوتا ہے بعض ایثار کا اک عمر قلق ہوتا ہے
Read Moreشاد عظیم آبادی
بُھلا دیا، دلِ بد خو نے، دھیان کاکل کا یہ دونوں سانپ مری آستیں کے بھی نہ رہے
Read Moreشاہ نجم الدین آبرو ( شاہ مبارک آبرو)
بوسہ لبوں کا دینے کہا، کہہ کے پِھر گیا پیالہ بھرا شراب کا، افسوس! گِر گیا
Read More