ہنسنے رونے سے گئے، ربط بڑھانے سے گئے ایسی اُفتاد پڑی سارے زمانے سے گئے وہ تعفن ہے کہ اس بار زمیں کے باسی اپنے سجدوں سے گئے رزق کمانے سے گئے دل تو پہلے ہی جدا تھے یہاں بستی والو کیا قیامت ہے کہ اب ہاتھ ملانے سے گئے اس قدر قحط ِ وفا ہے مرے اطراف کہ اب یار یاروں کو بھی احوال سُنانے سے گئے زخم اتنے تھے کہ ممکن ہی نہ تھا انکا شمار پھر بھی اے دوست ترے ہاتھ لگا نے سے گئے اپنی قامت…
Read MoreCategory: آج کی غزل
ایمان قیصرانی ۔۔۔ مُندی آنکھوں سے ہر پل جاگتا ہے
مُندی آنکھوں سے ہر پل جاگتا ہے کوئ مجھ میں مسلسل جاگتا ہے اُدھرسگریٹ دھواں ہونے لگا ہے اِدھر آنکھوں میں کاجل جاگتا ہے کوئ پنکھے سے لٹکا ہے جنوں میں کہیں سیجوں پہ صندل جاگتا ہے ابھی دم سادھ کےچپ چاپ بیٹھو ابھی وحشت کا جنگل جاگتا ہے میں بچھڑی کونج ہوں میری بدولت کبھی روہی، کبھی تھل جاگتا ہے تہجد میں دعا کے پھول کاڑھے مری امی کا آنچل جاگتا ہے یہ دنیا جس گھڑی سوتی ہے ایماں مرے اندر وہ سوجھل جاگتا ہے
Read Moreایمان قیصرانی ۔۔۔ آنکھوں میں ترا ہجر بسانے کے نہیں ہیں
آنکھوں میں ترا ہجر بسانے کے نہیں ہیں یہ دن توسنو روٹھ کے جانے کے نہیں ہیں تا عمر گوارا ہیں یہ مخمل سے اندھیرے آنکھوں سے ترے ہاتھ ہٹانے کے نہیں ہیں طائف ہو کہ ڈیرہ ہو یا ملتان کہ روہی ہم خانہ بدوش ایک ٹھکانے کے نہیں ہیں کٹ جائیں نہ ان سےکہیں ماوں کے کلیجے یہ اشک چھپانےہیں،دکھانے کے نہیں ہیں جس دشت میں کھویاتھا مرا سرخ کجاوہ اس دشت میں ہم لوٹ کےجانے کے نہیں ہیں جو شعر ترے غم کی ریاضت سے ملےہیں وہ شعر…
Read Moreایمان قیصرانی ۔۔۔ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﮨﻠﯿﺰ ﭘﮧ ﭨﮭﮩﺮﺍ ﺩﺭﯾﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﮭﯽ
ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﮨﻠﯿﺰ ﭘﮧ ﭨﮭﮩﺮﺍ ﺩﺭﯾﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﺩﺍﺳﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺻﺪﻗﮧ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺭﻭﮎ ﻟﯿﺎ ﮨﮯﻣﯿﺮﺍ ﺭﺳﺘﮧ ﻭﺭﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﭘﮧ ﻭﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﭻ ﻣﭻ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﺱ ﺑﮭﺎئی ﻧﮯ ﭼﮭﯿﻦ ﮐﮯ ﺑﯿﭽﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭼﻨﺪ ﻧﻮﺍﻟﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﺲ ﮐﻮ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻠﯿﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺣﺼﮧ ﺩینے ﻭﺍﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻟﻮﭦ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺑﻦ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺳﮯ ﺳﭻ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺭﺳﺘﮧ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﮭﯽ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﺍﺷﮑﻮﮞ…
Read Moreایمان قیصرانی ۔۔۔ دھند اوڑھے ہوئے پھولوں کی گلی لگتی ہے
دھند اوڑھے ہوئے پھولوں کی گلی لگتی ہے تجھ سے بڑھ کر تو تری یاد بھلی لگتی ہے تم تو کہتے تھے سنبھالااسے بچوں کی طرح پر یہ تصویر تو تھوڑی سی جلی لگتی ہے ایسے پلکوں پہ جما ہے میرے وحشت کا غبار عمر جیسے کسی صحرا میں ڈھلی لگتی ہے بعد آیات ِ کریمہ کے ، درودوں کے سدا سخت مشکل میں مجھے نادِ علی لگتی ہے خُشک پلکوں پہ لئے زرد اداسی کے دیئے کیا یہی لڑکی تمہیں نازوں پلی لگتی ہے؟ زندگی تلخ بھی ہے ترش…
Read Moreصہیب اکرام ۔۔۔ گزشتگاں مرے آئندگاں سے ہٹ کر تھے
گزشتگاں مرے آئندگاں سے ہٹ کر تھے جو شہر گم ہوئے وہ رائگاں سے ہٹ کر تھے چمک رہے تھے سرِ آب جو، سمیٹ لیے مگر وہ عکس جو آبِ رواں سے ہٹ کر تھے سرشت بدلی ہے میری نہ ریگِ صحرا کی ہم اپنی موج میں تھے اور مکاں سے ہٹ کر تھے مرے ہی ذوقِ نمائش کی سب خرابی ہے وگرنہ رنگ تو اس خاکداں سے ہٹ کر تھے فنا کی موج سے ہم ایسے بھی ہوئے سرشار جو کہنے کو کسی سود و زیاں سےہٹ کر تھے…
Read Moreعلی اصغر عباس ۔۔۔ آزمایش تھی کوئی یا امتحاں رکھا ہوا
آزمایش تھی کوئی یا امتحاں رکھا ہوا ایک بندش میں مرا یہ جسم و جاں رکھا ہوا ایک ہی کمزور لمحے میں مکمل ہوگیا میں کہ جو مضبوط بھی تھا ناتواں رکھا ہوا توڑنا آساں بہت ہے، پھاندنا مشکل بہت ایک بندھن جو ہے اپنے درمیاں رکھا ہوا کارِ لاحاصل رہی ہے آج تک کی زندگی کارنس پہ ہے یہ خالی مرتباں رکھا ہوا بے سرو سامانیوں میں کاٹ دی ساری حیات وہم سا تھابے یقینی میں گماں رکھا ہوا شوق تھا سنسان راہوں سے گذرنے کا مجھے مل ہی…
Read Moreعلی اصغر عباس ۔۔۔ شبِ سیاہ یہ کس کوکھ سے جنی ہوئی ہے
شبِ سیاہ یہ کس کوکھ سے جنی ہوئی ہے بڑے غرور سے جو یہ بنی ٹھنی ہوئی ہے وہ دُور طاق میں رکھے دیے کی روشنی بھی یہاں تو دھوپ سے بڑھ کر ہی کچھ غنی ہوئی ہے یہ کس ستارے پہ لادا گیا ہے نور کا بوجھ جو کہکشانوں پہ طاری یہ جانکنی ہوئی ہے کسی نے رینگتے دریا پہ کیا چراغ دھرا بھنور پہ کوئی مصیبت سی اب بنی ہوئی ہے پرندے اور مسافرتمام ٹوٹ پڑے ہمارے پیڑ کی چھاؤں ہی اب گھنی ہوئی ہے دریچے کھول کے…
Read Moreعلی اصغر عباس ۔۔۔ میں اپنے آپ سے پہلے ملا تھا آخری بار
میں اپنے آپ سے پہلے ملا تھا آخری بار اسے تو بعد میں ملنے گیا تھا آخری بار بچھڑتے وقت محبت بڑے عروج پہ تھی چراغ بجھنے سے پہلے جلا تھا آخری بار غبار آنکھوں میں پھیلا تھا بیتے لمحوں کا گذرتا وقت بھی رکنے لگا تھا آخری بار میں دونوں ہاتھوں میں تھامے اسے لرزتا تھا وہ اشک بار جو چہرہ ہنسا تھا آخری بار ہمارے دل جو دھڑکتے تھے ساتھ ساتھ کبھی خموش تھے، کوئی چپ چاپ ساتھا آخری بار وصال یافتہ یہ ہجر بھی عجیب سا تھا…
Read Moreعلی اصغر عباس ۔۔۔ گل پری کی ہے پھلجھڑی آواز
گل پری کی ہے پھلجھڑی آواز سننا چاہوں یہ ہر گھڑی آواز ایستادہ جمال زار میں ہے یوکلپٹس سی اک کھڑی آواز خواب سے خوش گلو پرندے کی چشمِ مخمور سے جھڑی آواز بارِ خاموش تھی صدا کاری دل کی سرگم تھی پھلجھڑی آواز خوب صورت صدا کا لپکا تھا مسکراہٹ سے جو بڑھی آواز ڈوبتے چاند کے اشارے پر کان پڑتی ہے دن چڑھی آواز طالبِ عشق نے علی اصغر عالمِ کیف میں پڑھی آواز
Read More