علی اصغر عباس ۔۔۔ یہ رہگذارِ گذشتہ بھی اک تحیرّ ہے

یہ رہگذارِ گذشتہ بھی اک تحیرّ ہے زماں دیارِ گذشتہ بھی اک تحیرّ ہے طلوعِ فردا کی ترقیمِ آفرینش میں ظہورِ کارِ گذشتہ بھی اک تحیرّ ہے حیات و موت کا یہ فلسفہ سمجھنے کو صلیبِ دارِ گذشتہ بھی اک تحیرّ ہے جو باغبانِ ازل کا ہے بوستانِ ابد یہاں بہارِ گذشتہ بھی اک تحیرّ ہے میں روبروےزمانہ ہوا تو جان لیا کہ شاہکارِ  گذشتہ بھی اک تحیرّ ہے میں انحراف سے نکلا ثبات یافتہ ہوں سو اعتبارِ گذشتہ بھی اک تحیرّ ہے منادی عرصۂ آیندہ نے یہ حال میں…

Read More

علی اصغر عباس ۔۔۔ چبھی دل میں ہمارے سوزنِ درد

چبھی دل میں ہمارے سوزنِ درد کوئی کب تک سہارے سوزنِ درد چبھن دل میں کڑھائی کر رہی ہے کشیدہ رنج سارے، سوزنِ درد ابل آیا ہے چشمہ آنسوؤں کا سو اب ٹانکے ستارے، سوزنِ درد نگارندہ! تری نقشہ نگاری یہ ہے طُرفہ نگارِ سوزنِ درد کرے اندوہ کی پیوند کاری نہالِ غم سنوارے سوزنِ درد غروبِ آفتابِ زندگی کے کراتی ہے نظارے سوزنِ درد خوشی کی آرزو نے جو پھلائے وہی پھاڑے غبارے سوزن ِ درد ربابِ کرب کے یہ تار چھیڑے دکھائے دن میں تارے سوزنِ درد کشاکش…

Read More

علی اصغر عباس ۔۔۔ لہو میں آب رسانی کا سلسلہ ہے کیا

لہو میں آب رسانی کا سلسلہ ہے کیا خوشی میں اشک روانی کا سلسلہ ہے کیا بدن ادھیڑ کے مٹی کو چھان کر دیکھا ہوا میں آگ کا، پانی کا سلسلہ ہے کیا یہ کون مجھ کو مرے خول سے نکالتا ہے یہ خود سے نقل مکانی کا سلسلہ ہے کیا میں ہم رکابِ زمانہ مسافرت میں ہوں یہ گرد باد ستانی کا سلسلہ ہے کیا تغیراتِ زمانہ کی داستان سنو فسوں میں افسوں بیانی کا سلسلہ ہے کیا مجھےتو وقت کے لمبے سفر پہ جانا ہے یہ ارتقاےزمانی کا…

Read More

جلیل عالی ۔۔۔ اک اک ابرو اشارہ تِیر ہوتا جا رہا ہے

اک اک ابرو اشارہ تِیر ہوتا جا رہا ہے لب و لہجہ ترا شمشیر ہوتا جا رہا ہے وہ نکلا تھا جسے اپنی نگہ کا صید کرنے خود اُس کے حسن کا نخچیر ہوتا جا رہا ہے بدن کے زخم تو اعزاز کر لیتا ہوں لیکن مرا پندار بے توقیر ہوتا جا رہا ہے مرے سامان میں رکھا گیا اک خوف سایا مری رفتار کو زنجیر ہوتا جا رہا ہے گرفتِ داستاں گو میں نہیں رہنی کہانی کہ اب قصہ بہت گمبھیر ہوتا جا رہا ہے کتابوں میں بھلے جیسی…

Read More

ممتاز راشد لاہوری ۔۔۔ دو غزلیں

آج قدرت کی مہربانی سے بجھ گئی پیاس گرم پانی سے دیدنی تھا جمال چہرے کا مل کے آئے تھے جب وہ جانی سے ایسی بے باک تھی ادا اُس کی ہو گئے ہم تو پانی پانی سے ہجر میں دل لگائے رکھتے ہیں آپ کی ایک اک نشانی سے شاعری اور لُطف دیتی ہے جب ادا ہو ذرا روانی سے ہو گیا ختم آپ کا کردار باہر آ جائیں اب کہانی سے شاعری کی بیاض پاس نہیں گیت سُن لیجیے زبانی سے اک ستمگر کے ساتھ رہنا ہے بچ…

Read More

افتخار شاہد ۔۔۔ دو غزلیں

چراغ چپ ہیں، اندھیرے کا راج ہے  شاہد  ہوائے شام کا اپنا مزاج ہے شاہد بڑھا رہے ہو مری سمت ہاتھ تم لیکن جو درمیان کھڑا ہے سماج ہے شاہد  ہمارے شہر میں پھولوں کا نام رکھتے ہیں ہمارے شہر کا الٹا رواج ہے شاہد ہمارے سر سے بلاؤں کو کون ٹالے گا ہمارے سر پہ محبت کا تاج ہے شاہد  کبھی کسی کے نوالے نہیں گنے ہم نے ہمارے  پاس تو اپنا اناج ہے شاہد جمالِ یار سے سارا چمن مہکتا ہے جمالِ یار کا سارا خراج ہے شاہد …

Read More

ارشد محمود ارشد ۔۔۔ دو غزلیں

ساغر یا پھر نینوں سے مے نوشی کی یار وجہ کچھ ہوتی ہے مدہوشی کی کل بھی بزمِ یاراں میں تھی بات چلی کل بھی میں نے اُس کی پردہ پوشی کی ملنا مشکل تھا تو مجھ کو بتلاتے تم نے جانے کیونکر یوں روپوشی کی سرد ہَوا کو لمس ملا جب آنچل کا اُس نے میرے کانوں میں سرگوشی کی کیا تھا اُس کا شعر ، کہ مارا جاؤں گا ” ہاں میں نے آواز سنی تھی دوشی کی تھوڑا سا ان ہونٹوں کو بھی جنبش دو چیخ سنائی…

Read More

صائم شیرازی ۔۔۔ نکل کے دل سے آگئے ہیں کس عجب دیار میں

نکل کے دل سے آگئے ہیں کس عجب دیار میں دکھائی دے نہیں رہا کسی کو کچھ غبار میں خدا براجمان  ہے کسی بڑے سے میز پر ہمیں بھی اس نے سامنے رکھا ہے گول جار میں مرے بغیر راستہ کٹے گا کس طرح بھلا تو رخ بدل کے رک گیا ہے کس کے انتظار میں مری طرح کا کوئی شخص مجھ کو مل نہیں رہا لگا دیا ہے تو نے مجھ کو کس عجب قطار میں تمھاری آنکھ کا نشہ دماغ سے گیا نہیں گھرا ہوا ہوں آج تک…

Read More

آفتاب محمود شمس ۔۔۔ دھوپ یادوں کی اگر برسے تو چھایا کرتے

دھوپ یادوں کی اگر برسے تو چھایا کرتے سارے لمحے تری فرقت کے منایا کرتے قید میں دن ہے اگر اجلے ہوئے چہرے کا رات آنکھوں کی بھی پردے میں چھپایا کرتے سوگ ہوتا ہے نگاہوں میں چھپاکر لیکن شامِ  فر قت میں وہ یادوں کو ہیں گایا کرتے بات کرنے کی بھی فرصت نہ تھی جن کو اب تک شہرِ خاموش میں پلکیں ہیں جلایا کرتے پیڑ سوکھے ہوئے پتوں سے یہ کہتے ہیں شمس لوگ گل کو ہی ہیں آنکھوں سے لگایا کرتے

Read More

سہیل یار ۔۔۔ اُس کو ابد تلک یہ میسر ہے زندگی

اُس کو ابد تلک یہ میسر ہے زندگی جس کو خبر ہے دہر میں کیونکر ہے زندگی جیسے بھی چاہے دیکھ لو اس کو پرکھ کے تم سب موتیوں سے قیمتی گوہر ہے زندگی خوش فہم موج موج ہے، ظن ہے بھنور بھنور وہم و گماں کا ایک سمندر ہے زندگی مئے خانۂ حیات میں رہتے ہو اور تم اتنا نہ جان پائے کہ ساغر ہے زندگی بے جان کوئی چیز نہیں کائنات میں ذرّہ، کپاس، آئنہ، پتھر ہے زندگی آخر یہ زندگی ہے، المناک ہو تو کیا اک موت…

Read More