خوشبو سی پھیل جاتی ہے سارے میں گفتگو جس کُنج بھی کریں ترے بارے میں گفتگو یہ سوچ کر ہیں عُمر کے اس موڑ پر خموش اب فائدے میں ہے نہ خسارے میں گفتگو وہ لب دکھا رہے تھے کسی خواب کی بہار وہ آنکھ کر رہی تھی اشارے میں گفتگو الفاظ اور معنی میں حائل ہے موجِ رنگ اٹکی ہوئی ہے ایک نظارے میں گفتگو خوش لہجہ ہم کلام ہوا تھا کوئی شہاب محفوظ ہے وہ دل کے شمارے میں گفتگو
Read MoreCategory: آج کی غزل
حمید حیدر اعوان ۔۔۔ صحرا میں قافلے کے نشاں ڈھونڈتا رہا
صحرا میں قافلے کے نشاں ڈھونڈتا رہا بچھڑے تھے کس جگہ میں کہاں ڈھونڈتا رہا دشمن نے کند تیر سے بدحال کر دیا اور میں کہ تیز دھار سناں ڈھونڈتا رہا احساس، بندگی کا اُسے دیر سے ہوا غافل، سکون پیشِ بُتاں ڈھونڈتا رہا تسخیرِ کائنات کے جذبے سے لیس تھا پیری میں بھی وہ تاب و تواں ڈھونڈتا رہا حیدر جو با وفا تھے وہ سولی پہ چڑھ گئے میں عشق میں بھی سود و زیاں ڈھونڈتا رہا
Read Moreرخشندہ نوید ۔۔۔ ہر ایک لحظہ رُخِ داستان بھی بدلے
ہر ایک لحظہ رُخِ داستان بھی بدلے وہ بات بات پہ اپنا بیان بھی بدلے ہمارے سر سے کبھی غم کا آسماں نہ ہٹا بدل کے دیکھ لی بستی ، مکان بھی بدلے کبھی یہ وہم ہوا سنگ اُٹھائے پھرتی ہے کبھی یقین کہ یہ آسمان بھی بدلے اُس ایک شخص نے بدلا ہے میرا منظر زیست پھر اس کے بعد زمین و زمان بھی بدلے بدل کے رکھ دوں سوالِ حیات رخشندہ مگر یہ کمرۂ امتحان بھی بدلے
Read Moreجمیل یوسف ۔۔۔ جو مری غزل میں غزال تھا ، وہ کمال تھا
جو مری غزل میں غزال تھا ، وہ کمال تھا وہ جو تیرا عکسِ جمال تھا ، وہ کمال تھا سبھی زاویے ، سبھی دائرے ، اُسی لہر کے وہ جو میرا نقشِ خیال تھا ، وہ کمال تھا مری زندگی جو گزر گئی تری دید میں نہ وہ ماہ تھا ، نہ وہ سال تھا ، وہ کمال تھا تری یاد میں گُل تازہ بن کے مہک اُٹھا جو ترے فراق میں حال تھا ، وہ کمال تھا وہ شجر تھا کوئی کہ جس کے نیچے ملے تھے ہم…
Read Moreڈاکٹر یونس خیال ۔۔۔ دھوپ سے رشتہ ہے لیکن سائبانوں کی طرح
دھوپ سے رشتہ ہے لیکن سائبانوں کی طرح ہم زمیں پر بھی رہے تو آسمانوں کی طرح تب سے اُس کی دشمنی پر اعتبار آنے لگا مشورے دیتا ہے جب سے مہربانوں کی طرح رات بھر عرضِ تمنا، صبح کو فکرِ معاش ہر گھڑی گزری ہے مجھ پر امتحانوں کی طرح مے کدہ، ساقی، صراحی اور ساغر آج بھی یاد آتے ہیں مگر گزرے زمانوں کی طرح موت صحرا میں چمکتے پانیوں کا سلسلہ زندگی برسات میں کچے مکانوں کی طرح
Read Moreاقبال سروبہ ۔۔۔ زندگی ادھوری ہے
میں ادھر کو چلتا ہوں جس طرف اندھیرا ہو راستہ نہیں ہوتا آدمی ادھورا ہوں کام بھی ادھورے ہیں اب نشہ نہیں ہوتا جام بھی ادھورے ہیں رات بھی ادھوری ہے بات بھی ادھوری ہے کچھ بھی کر گزرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا ایک شعر کہتا ہوں دوسرا نہیں ہوتا شاعری ادھوری ہے زندگی ادھوری ہے
Read Moreبشیر احمد حبیب ۔۔۔ اب جو بچھڑے ہیں تو ملنے کا گماں باقی ہے
اب جو بچھڑے ہیں تو ملنے کا گماں باقی ہے جیسے مٹ جانے کے بعد اگلا جہاں باقی ہے خواہشیں مرتی نہیں شکل بدل لیتی ہیں جل بجھا شعلۂ جاں کب کا، دھواں باقی ہے کس کی منزل تھی کہاں، کس کو کہاں رکنا تھا دید وا دید گئی، عمرِ رواں باقی ہے کتنے ساون مری آنکھوں میں اتر آتے ہیں سوچتا رہتاہوں کیا اور کہاں باقی ہے کتنے تاریک گھروندے ہیں مگر سوچو تو ایک اک ذرہ چمک سکتا ہے، جاں باقی ہے ہم وہ خوش فہم کہ پھر…
Read Moreبشیر احمد حبیب ۔۔۔ آ نکھ تو ہے بینائی نہیں ہے
آ نکھ تو ہے بینائی نہیں ہے مَن بھیتر تنہائی نہیں ہے تیری باتیں کیسے جانوں تجھ تک مری رسائی نہیں ہے تیری آنکھوں میں جو دیکھی دریا میں گہرائی نہیں ہے دنیا داری کے جھگڑوں میں کوئی کسی کا بھائی نہیں ہے اُلفت کی اس راہ گزر میں شہرت ہے، رسوائی نہیں ہے دیکھ حبیب اب دنیا بھر میں دل ایسا سودائی نہیں ہے
Read Moreمحمد انیس انصاری ۔۔۔ نجانے کیسے لپٹ گئی ہیں مرے بدن سے ہزار آنکھیں
نجانے کیسے لپٹ گئی ہیں مرے بدن سے ہزار آنکھیں میں سونا چاہوں ، تو سونے دیتی نہیں مجھے سوگوار آنکھیں کسی پہاڑی پہ جا کے تنہا ، گئے دنوں کو بلا کے تنہا میں جب بھی رویا ، تو میرے ہمراہ روئیں وہ آبشار آنکھیں جہاں ملے تھے تم آخری بار ، دل گرفتہ ، بہ چشم گریاں پڑی ملیں گی اُسی جگہ آج بھی سرِ کوہسار آنکھیں گئے تھے جس دم سفر پہ تم ، دو چراغ جلتے تھے زیرِ اَبرو اب آئے ہو تو دریدہ دامن ،…
Read Moreسید ریاض حسین زیدی ۔۔۔ روشنی آنکھ میں اتر آئے
روشنی آنکھ میں اتر آئے دل کو صورت کوئی نظر آئے کارفرما ہو صدق حرفوں میں لفظ ومعنی میں پھر اتر آئے دوستی آبلوں سے اچھی ہے کیا خبر راہ پر خطر آئے راحتیں اس کے پاؤں پڑتی ہیں آزمائش سے جو گزر آئے دست و بازو کا پھر ہنر مانیں راستے میں اگر بھنور آئے آنکھ پر بار ہے ستم خیزی آنکھ کیسے نہ روز بھر آئے دم بہ دم ہو ریاض ضو افشاں تیرگی زیر ہو ، سحر آئے
Read More