ڈاکٹر عزیز فیصل ۔۔۔ بھنور سے کہہ دو کہ دریا مرا محافظ ہے

بھنور سے کہہ دو کہ دریا مرا محافظ ہے میں ریگ زاد ہوں، صحرا مرا محافظ ہے اسے عدو کے عزائم میں کیا بتاؤں بھلا اسے خبر ہے وہ کتنا مرا محافظ ہے گزند کیسے اٹھاوں میں اس کے ہاتھوں سے یہ عشق سارے کا سارا مرا محافظ ہے جو دوسروں سے میں عزت سے پیش آتا ہوں یہ رنگ ڈھنگ، یہ جذبہ مرا محافظ ہے ہوں جس سے حالتِ جنگ وجدال میں فیصل حقیقتاً وہی خفیہ مرا محافظ ہے

Read More

عقیل عباس ۔۔۔ سانپ نے غار میں رہائش کی

سانپ نے غار میں رہائش کی اور دیدار کی گزارش کی سبزگی نے غلاف کاڑھ لیا اور نعلین کی ستائش کی پیش رو بارگاہ میں پہنچے یعنی بارِ دگر سفارش کی کوئی کاریز احمدِ مرسل زیرِ پائے مراد بخشش کی عالمِِ سکر میں بھی ہونٹوں نے مدحتِ مصطفی میں جنبش کی

Read More

حمدِ باری تعالیٰ ۔۔۔۔ واجد امیر

کیسے مرے محدود سے وجدان میں آئے کیسے وہ بھلا عقل کے جُزدان میں آئے بے شک نہ کبھی وہ مری پہچان میں آئے کچھ عکس کبھی دیدۂ حیران میں آئے انسان اگر سب ترا انکار بھی کردیں کچھ فرق نہ اللہ تری شان میں آئے تشکیک کا دھبہ نہ لگے دل کے وَرق پر کیوں نقص زرا سا مرے ایمان میں آئے اِک خوف رگوں میں جو اُتارے ہے تکاثر اِک کیف الگ سورۂ رحمٰن میں آئے دیتا ہے تسلّی کوئی ان دیکھا مسیحا وسواس اگر کچھ دلِ نادان…

Read More

راحت سرحدی ۔۔۔ کہیں بھی بامِ فلک پر کوئی ستارہ نہیں

کہیں بھی بامِ فلک پر کوئی ستارہ نہیں مجھے تو لگتا ہے یہ آسماں ہمارا نہیں مرے خیا ل میں وہ وقت رائگاں گزرا تمھارے حسن کے سائے میں جو گزارا نہیں اگرچہ ہوتی ہے ہر شے کی انتہا کوئی سرابِ عشق کا لیکن کہیں کنارہ نہیں جو وقت پڑنے پہ ڈھے جائے آپ سے پہلے وہ ایک بوجھ تو ہو سکتا ہے سہارا نہیں کسی کے تل کا بدل جا کے کہنا حافظ سے ہے کائنات ثمر قند اور بخارا نہیں یہ آئنہ ابھی پوری طرح نہیں ٹوٹا تجھے…

Read More

نعمان فلک ۔۔۔ ویسے مالک سے یہ شکوہ تو نہیں بنتا ہے

ویسے مالک سے یہ شکوہ تو نہیں بنتا ہے نوجواں بیٹے کا مرنا تو نہیں بنتا ہے رب نے بتلایا کہ میں ہوں مرے موسیٰ ورنہ اس طرح پانی میں رستہ تو نہیں بنتا ہے روز کچھ خواب مری آنکھ میں مر جاتے ہیں تم یہ کیوں کہتے ہو؟ کتبہ تو نہیں بنتا ہے گر بناؤں تو اْمڈ آتی ہیں آنکھیں میری کینوس پر ترا چہرہ تو نہیں بنتا ہے دل بھی پاگل ہے، کہیں پر بھی مچل جاتا ہے ورنہ کچھ لوگوں پہ مرنا تو نہیں بنتا ہے

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی

دن منور ہیں چاندنی راتیں آپؐ ہی کی ہیں یہ مداراتیں سب اجالوں سے ہو گئے روشن نور افزا ہیں آپؐ کی باتیں روشنی آگئی زمانے میں دل میں اُتریں حضورؐ کی نعتیں سب سے محکم ہے آپؐ سے نسبت اور کچھ کام کی نہیں ذاتیں انؐ کے کسبِ کمال کی فہرست سب حدیثوں کی خوب تر باتیں میں ریاضِ نبیؐ کا باسی ہوں مجھ پہ خوشبو کی ہیں مداراتیں

Read More

عقیدت ۔۔۔ صغیر احمد صغیر

محبت کا سکھا دیجے سلیقہ یا رسول اللہ مرے دل میں ہو مدحت کا اجالا یا رسول اللہ ابھی عشاق سی میری نہ صورت ہے نہ سیرت ہے غلامی کا کروں کیسے میں دعویٰ یا رسول اللہ مری ہر سانس ہی وقفِ درودِ پاک ہو جائے ثنا خوانی بنے میرا حوالہ یا رسول اللہ ہے مدت سے کسک دل میں مجھے در پر بلا لیجے مرے غم کا بھی ہو جائے مداوا یا رسول اللہ میں کاش ان کے زمانے میں اگر پیدا ہوا ہوتا بلانے پر میں کہتا: جی…

Read More

شبیر احمد آکاش ۔۔۔ پرچھائی

پرچھائی ۔۔۔۔ دستِ راست میں مو قلم تھامے وہ کینوس پر رنگوں کا جادو بکھیرنے میں مصروف تھی زلفیں کوتاہ تھیں انہیں پیشانی کے سامنے سے ہٹانے کی ضرورت اسے محسوس نہیں ہوئی۔ لال، پیلے، اور ہرے رنگوں کی آمیزش سے تصویر کے خد و خال بڑی نفاست سے ابھر رہے تھے میں نے خود کو اس کے قریب جانے سے روکے رکھا، کہیں یہ دخل اندازی اْس کی خلوت پر گراں نہ گزرے۔ تصویر کے نقش یکے بعد دیگرے سامنے آتے جا رہے تھے تیکھی ناک، لب لعل ،…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ ایک منٹ کی خاموشی

ایک منٹ کی خاموشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( کئی سال پہلے پاکستان میں زلزلے میں مرنے والوں کی یاد میں عالمی فورم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک منٹ کی خاموشی ان لوگوں کی یاد میں تھی جن کے اندر جا اتری موت کی گہری خاموشی جن کی ہستی پل بھر میں لمبی چُپ میں ڈوب گئی ملبے میں جو دفن رہے جن پر سکتہ ہے طاری جن پر عمرِفانی کا اک اک لمحہ ہے بھاری ٭ دنیا کے ہمدردوں نے ان سے بطورِ ہمدردی کتنی مشکل سے…

Read More