ﮨﺮﭼﻨﺪ ﮐﮧ ﺑﻮﻟﺘﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﺑﺎﮨﻢ ﭘﺮ ﭼﮭﯿﮍ ﭼﮭﺎﮌ ﺳﯽ ﮨﮯ
Read MoreTag: شاعر
مرزا مظہر جانِ جاناں
یہ حسرت رہ گئی کن کن مزوں سے زندگی کرتے اگر ہوتا چمن اپنا، گل اپنا، باغباں اپنا
Read Moreولی دکنی
دیکھنا ہر صبح تجھ رخسار کا ہے مطالعہ مطلعِ انوار کا
Read Moreحسیب الحسن ۔۔۔ موتیا آنکھوں میں اور چاندی بھلے بالوں میں ہے
موتیا آنکھوں میں اور چاندی بھلے بالوں میں ہے پھر بھی تیرے مبتلا کا نام دل والوں میں ہے زندگی کو کاٹتے ہیں جیل کے مانند ہم موت کی پرلطف ٹھمری کا اثر تالوں میں ہے نفسیاتی مسئلے سمجھو اگر شوقین ہو وہ کبوتر خوش نہیں جو سرمئی جالوں میں ہے جنگ میں آ کر تمہارے جنگجو پر یہ کھلا گھاؤ جو تیری نظر کا ہے کہاں بھالوں میں ہے اے سمندر معذرت میں اس لئے ڈرتا نہیں تجھ سے بھی ظالم بھنور اْن سانولے گالوں میں ہے اک تمہارا…
Read Moreحسن پرویز سید ۔۔۔ خوف کے کھُلتے ہیں ہر سو در ہی در
خوف کے کھُلتے ہیں ہر سو در ہی در جب خدا کا ڈر نہ ہو تو ڈر ہی ڈر کون ظاہر ہو گیا تج کر حجاب ہر طرف ہیں عاشقوں کے سر ہی سر کرتے ہیں بے دخل، گاؤں کے مکیں اور بنا لیتے ہیں اپنے گھر ہی گھر کوئی خوشیاں لے گیا کر کے شکار شوق کے ٹوٹے پڑے ہیں پر ہی پر اب ہو ظاہر لازمی، غیبی مدد ہو گیا دنیا پہ طاری شر ہی شر اے زمانے دو گھڑی کے عیش کا سیّدِ بے بس پہ احساں…
Read Moreآنس معین
بہت طویل ہے آنس یہ زندگی کا سفر بس ایک شخص پہ دار و مدار کم ہوگا
Read Moreعاصم بخاری ۔۔۔ تصویر
پیش کرتے ہیں حاضرہ تصویر شعر حالات کا ،خلاصہ ہیں جو بڑھاتے ہیں حوصلہ میرا میرے قاری مرا ، اثاثہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ یوں ہی پڑھتے رہے کتابوں سے معنی اس لفظ کے ، مرے بھائی اس کی پیشانی جب سے دیکھی ہے مہ جبیں لفظ کی ، سمجھ آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھینا جھپٹی کا اب ہے وہ عالم ڈاکو ہر اک ، دکھائی دیتا ہے اب تو اتنے ہیں لگ چکے پودے شہر جنگل دکھائی دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے یہ فطری سنکھار ، کا موسم تیرے جوبن نکھار ، کا موسم…
Read Moreسعادت یار خان رنگین
ڈر سے میں چپ ہوں ترے ورنہ بھری مجلس میں بات کرتا ہے کوئی تجھ سے اشارات کوئی
Read Moreوزیر آغا ۔۔۔ کٹھور راہیں
کٹھور راہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کٹھور راہیں جو الجھے دھاگوں کا ایک گچھا سا بن گئی ہیں نہ ان کو رنگوں کی تیز برکھا سے کچھ غرض ہے وہ تیز برکھا جو منہ اندھیرے کسی پجارن کے کپکپاتے سفید ہونٹوں پہ ناچتی ہے نہ ان کی منزل وہ شام غم ہے جو ایک میلا سا طشت لے کر مسافروں سے لہو کے قطروں کی بھیک رو رو کے مانگتی ہے دہکتے تارے حزیں دعائیں لرزتے ہاتھوں سے بانٹتی ہے کٹھور راہیں تو آگے بڑھ کر ادا دکھا کر پلٹ گئی ہیں پلٹ…
Read Moreخالد احمد
سوئے چراغ ، تاب و تبِ مہر کھا گئی لب گنگ اِک سخن میں ہوئے اہلِ فن تمام
Read More