ایک زمین…. حال اچھا ہے : تیئیس شاعر

مرزا غالب حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچھا ہے اس سے میرا مہہ خورشید جمال اچھا ہے بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہ جی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا ساغرِ جم سے مرا جامِ سفال اچھا ہے بے طلب دیں تو مزا اس میں سوا ملتا ہے وہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچھا ہے ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق وہ سمجھتے ہیں کہ…

Read More

نسیم نیازی ۔۔۔ آپ آ جائیں تو بیمار کا حال اچھا ہے

نہ جواب اچھا ہے، اے دل! نہ سوال اچھا ہے بس وہ جس حال میں رکھے وہی حال اچھا ہے کون سا رنگ ہے جو اس پہ نہیں پھبتا ہے کیونکہ ہر رنگ میں وہ رنگِ جمال اچھا ہے جس طرف اٹھتی ہیں دیوانہ بنا دیتی ہیں آپ کی نظروں میں صاحب یہ کمال اچھا ہے آپ کو دیکھ کے بیمار شفا پائے گا آپ آ جائیں تو بیمار کا حال اچھا ہے میری قسمت کی لکیروں کو بدل کر مجھ سے وہ ابھی کہہ کے گئے ہیں کہ یہ…

Read More