کیا بتلائیں! ۔۔۔ شناور اسحاق

کیا بتلائیں!
۔۔۔۔۔۔۔
نِندیا پور میں شور مچانے
یہ شبدوں کے غول
نہ جانے
کن جھیلوں سے آ جاتے ہیں
نیند اکہری کر دیتے ہیں
( نیند اکہری ہو جائے تو
راتیں بھاری ہو جاتی ہیں)
دنیا داری
رشتے ناطے
بازاروں اور گلیوں کی سَت رنگی رونق
بیداری کو گہرا کرنے والے جتنے حربے تھے
سب ہم پر ناکام ہوئے ہیں
سونے والوں کے صحنوں میں
جاگنے والوں کی گلیوں میں
ہم جیسے بے زار
بہت بدنام ہوئے ہیں

Related posts

Leave a Comment