سید الساجد ین زندہ باد ۔۔۔ افتخار حیدر

سید الساجد ین زندہ باد

کربلا کے امین زندہ باد
اے امامِ مبین زندہ باد

ناز کرتے ہیں آپ پر سجدے
سید الساجدین زندہ باد

ہے صحیفہ تری دعاؤں کا
مرشدِ عارفین ، زندہ باد

جھک رہی تھی کمر زمیں کی طرف
کہہ رہی تھی زمین زندہ باد

کربلا سے دیارِ شام تلک
سید ی آفرین ، زندہ باد

بعدِ عاشور شام و کوفہ میں
وارثِ مرسلین زندہ باد

صبر ،سجدہ ،دعا ،توکل ،عشق
استقامت ، یقین زندہ باد

Related posts

Leave a Comment