ہدیہِ عقیدت بحضور سید الشہداء حضرت امام حُسینؑ ۔۔۔ ذیشان سید

ہدیہِ عقیدت بحضور سید الشہداء حضرت امام حُسینؑ

حمد سے والناس کی تفسیر کا بانی حُسینؑ
کاتبِ تقدیر کی تقدیر کا بانی حٗسینؑ
دے دیئے بیٹے کسی کو تو کسی کو پر دیے
لوح پہ لکھی ھُوئی تقدیر کا بانی حُسینؑ
جُھک گئے سارے پیغمبر جب چڑھا نیزے پہ سَر
دہر میں اسلام کی توقیر کا بانی حُسینؑ
از سرِ نو کربلا میں زندگی بخشی جسے
مذہبِ اسلام کی تعمیر کا بانی حُسین

Related posts

Leave a Comment