زیرِ کائی جو گزرتی ہے کنول ہونے تک میں اسی کرب میں رہتا ہوں غزل ہونے تک کس قیامت کی گھڑی ہے کہ خدا جانتا ہے میں تری راہ تکوں شامِ اجل ہونے تک تو نے تو آگ بجھانے کا کہا ہے فورا” راکھ ہو جائیں گے دل اس پہ عمل ہونے تک تیری آنکھوں کو ہوں شہکار بنانے والا سامنے بیٹھے رہو یوں ہی غزل ہونے تک آخری دید سے یہ ہجر مکمل ہو گا زہر بھی زہر نہیں، خون میں حل ہونے تک کیوں نہ اس ہجر سے…
Read MoreCategory: آج کی غزل
شاہین عباس … اب ایسے چاک پر کوزہ گری ہوتی نہیں تھی
اب ایسے چاک پر کوزہ گری ہوتی نہیں تھیکبھی ہوتی تھی مٹی اور کبھی ہوتی نہیں تھیبہت پہلے سے افسردہ چلے آتے ہیں ہم توبہت پہلے کہ جب افسردگی ہوتی نہیں تھیتمھی کو ہم بسر کرتے تھے اور دن ماپتے تھےہمارا وقت اچھا تھا، گھڑی ہوتی نہیں تھیاچانک مصرع ِ جاں سے برآمد ہونے والےکہاں ہوتا تھا تُو جب شاعری ہوتی نہیں تھیہمیں جا جا کے کہنا پڑتا تھا ہم ہیں، یہیں ہیںکہ جب موجودگی، موجودگی ہوتی نہیں تھیتری ہوتی تھیں باتیں یا مری ہوتی تھیں باتیںکوئی اک بات بھی…
Read Moreحامد یزدانی ۔۔۔ نہ چھت نہ دیوار تھی فقط در بنا لیے تھے
نہ چھت نہ دیوار تھی فقط در بنا لیے تھے یہ ہم نے کیسے عجیب سے گھر بنا لیے تھے نہ جانے کیوں آسماں بہت یاد آرہا تھا سو کچھ ستارے سے سُونی چھت پربنا لیے تھے وہ جس ورق سے ہمیں بنانا تھی ایک کشتی اُس اک ورق پر کئی سمندر بنا لیے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ عشق تقلید چاہتا ہے سو ہم نے بھی سارے اشک، پتھر بنا لیے تھے اب ایک صحرابھی ساتھ رہتا ہے اس کے گھر میں سبھی دریچے ہَوا کے رُخ پر…
Read Moreسید انور جاوید ہاشمی ۔۔۔ اُ س اِ سم کا طِلسم ابھی کھُل نہیں رہا
اُ س اِ سم کا طِلسم ا بھی کھُل نہیں رہا سو نغمگی پہ دِ ل بھی مرا تُل نہیں رہا ا ک پَل کو بھی گُر یز و تغَا فُل نہیں رہا پر کیا کر یں و ہ ر ا بطے کا پُل نہیں رہا یہ ا و ر با ت بز مِ سماعَت سے دور ہوں و ر نہ سُخَن گر ی میں تعطُل نہیں رہا فرصت غم ِ زمانہ سےجب تک نہیں ملی میں بھی اَ سیر ِ نغمہ ء بُلبُل نہیں رہا ما نا گیا کسی…
Read Moreمحسن دوست ۔۔۔ تنہائی یوں بھی تو مٹائی جا سکتی ہے
تنہائی یوں بھی تو مٹائی جا سکتی ہے سائے سے بھی ٹیک لگائی جاسکتی ہے کاغذ پر اک دشت بنایا جا سکتا ہے اور اس میں بھی خاک اڑائی جا سکتی ہے صحن میں کوئی پیڑ اگایا جا سکتا ہے اور گھر کی توقیر بڑھائی جا سکتی ہے جھوٹ کچھ ایسے بولتا ہے وہ سچ لگتاہے محسن اس کی قسم اٹھائی جا سکتی ہے دوست ہے آخر پڑھ لیتا ہے آنکھیں میری کب تک دل کی بات چھپائی جا سکتی ہے
Read Moreمحسن دوست… ڈول جائے گا ترا ایمان بھی
ڈول جائے گا ترا ایمان بھی سر پہ رکھ سکتا ہے وہ قرآن بھی دنگ رہ جاتا ہے وہ بھی دیکھ کر کیا عجوبہ چیز ہے انسان بھی اک کمی ہے بس تری تصویر کی رکھ دیا ہے میز پر گلدان بھی اس نتیجے پر میں پہنچا ہوں میاں زندگی اتنی نہیں آسان بھی تم بنا سکتے ہو خود اپنی جگہ دل کشادہ بھی ہے اور گنجان بھی محسن ان کی قدر کرنی چاہیے بیٹیاں رحمت بھی ہیں مہمان بھی
Read Moreکاشف مجید ۔۔۔ کب اپنے ہونے کا اظہار کرنے آتی ہے
کب اپنے ہونے کا اظہار کرنے آتی ہےیہ آگ مجھ کو نمودار کرنے آتی ہےمیں دن میں خواب بناتا ہوں رنگ رنگ کے خوابمگر یہ رات انہیں مسمار کرنے آتی ہےاندھیرا جاتا ہے جب بھی الٹ پلٹ کے مجھےتو روشنی مجھے ہموار کرنے آتی ہےہوائے کوچہِ دنیا ۔۔میں جانتا ہوں تجھےتو جب بھی آتی ہے بیمار کرنے آتی ہےجو دل سے ہوتی ہوی آ رہی ہے میری طرفیہ لہر مجھ کو خبردار کرنے آتی ہے
Read Moreکاشف مجید ۔۔۔ زندہ رہنے کا جو پیمان کیا ہے میں نے
زندہ رہنے کا جو پیمان کیا ہے میں نے سر بسر اپنا ہی نقصان کیا ہے میں نے شعر کہتے ہوئے اک اشک نکل آیا تھا اس کو بھی داخلِ دیوان کیا ہے میں نے مجھ کو دکھ ہے مرے معبود ترے ہوتے ہوے اپنی تنہائی کا اعلان کیا ہے میں نے پیڑ کا سایہ مجھے اپنی طرف کھینچتا تھا تیری دیوار پہ احسان کیا ہے میں نے وہ تماشا کیا میں نے جو اسے کرنا تھا آج تو آگ کو حیران کیا ہے میں نے
Read Moreحماد نیازی… زخم کو ہم پھول کی ہیئت میں لا سکتے نہیں
زخم کو ہم پھول کی ہیئت میں لا سکتے نہیں بے بسی کی شکل ایسی ہے چھپا سکتے نہیں خود تلک آتے ہیں تیرے راستوں سے ہو کے ہم اور پھر خود سے تری جانب بھی جا سکتے نہیں بے بسی اور بے یقینی سے بھرے بے نور دن رات کی تصویر کو روشن بنا سکتے نہیں جسم کی بیزار سطروں پر لکھا جاتا ہے کیا جانتے ہیں ہم مگر خود کو بتا سکتے نہیں باپ کا بوسہ لہو میں تیرتا ہے اور ہم لمسِ دیرینہ کی حسرت کو مٹا…
Read Moreمحمد سلیم ساگر … دل کے مندر میں سجاتے تری پوجا کرتے
دل کے مندر میں سجاتے تری پوجا کرتے تیری خواہش تھی تو کہتا تجھے سجدہ کرتے ہم نہ ہوتے تو کوئی اور محبت کرتا تُو نہ ہوتا بھی تو ہم تیری تمنا کرتے اب تجھے روز نہ سوچوں تو بدن ٹوٹتا ہے عمر گزری ہے تری یاد کا نشہ کرتے تیرے دیدار کے لمحات بہت قیمتی تھے ہم اگر آنکھ جھپکتے تو خسارا کرتے جانے والوں کو صدائیں نہیں دیتے ساگر اشک واپس نہیں آنکھوں میں سمایا کرتے
Read More