ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک بات نہیں کہی گئی، بات نہیں سنی گئی
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اعجاز دانش
سارے جہاں میں دھوم نبیؐ کے نگر کی ہے وہ سر زمینِ پاک شہِ بحر و بر کی ہے چھائی ہوئی ہے ارض و سما پر جو ہر طرف وہ روشنی حضورؐ ترے بام و در کی ہے ہم کو تو آپؐ ہی کی شفاعت پہ ہے یقیں اس دل میں کوئی جا نہیں خوف و خطر کی ہے شعر و سخن پہ کیوں نہ مجھے افتخار ہو وابستگی حضورؐ سے میرے ہنر کی ہے جو روشنی ازل سے ابد تک ضیا کرے ایسی کہاں مجال وہ شمس و قمر…
Read Moreاحمد فراز
ہنس نہ اتنا بھی فقیروں کے اکیلے پن پر جا خدا میری طرح تجھ کو بھی تنہا رکھے
Read Moreمحمد علی ادیب ۔۔۔ عشق کا دیکھا ہے اثر میں نے
عشق کا دیکھا ہے اثر میں نے دل پہ جھیلا ہے اک غدر میں نے درد سے کر لی دوستی آخر جب نہیں پایا چارہ گر میں نے ایک فیضِ نگاہِ یار، تجھے کتنا ڈھونڈا ہے دربدر میں نے یہ الگ بات، خود ہوا رُسوا تْجھ کو رکھا ہے مْعتبر میں نے یہ محبت کی چھاؤں بانٹے گا جو لگایا ہے یہ شجر میں نے ایک شاعر کی چاہتیں دے کر کر دیا ہے تمھیں امر میں نے سوگ دل کا تھا چار دن کا ادیب اور نبھایا ہے عمر…
Read Moreجلیل عالی ۔۔۔ شاید ذرا سا جان لے رازِ جہان کو
شاید ذرا سا جان لے رازِ جہان کو اک دوسرے میں دیکھ زمیں ، آسمان کو رکھا ہے اِس مقامِ یقیں پر گمان کو جب چاہے لا مکان بنا لیں مکان کو کشتی اُتارتا ہوں سمندر میں، تو ہَوا چلتی ہے دیکھ دیکھ رُخِ بادبان کو سینے میں ایک یاد ہمیشہ جواں رہی رکھا ہے دُور جس نے زمانے سے دھیان کو وہ دن بھی تھے کہ دیکھتے تھے دُور دُور تک طائر تمام رشک سے میری اُڑان کو بیٹھا ہوا ہے گھات میں کوئی مچان پر کوئی ہدف بنائے…
Read Moreاسد رضا سحر ۔۔۔ تو اگر ہم نشین ہو جائے
تو اگر ہم نشین ہو جائے زندگی پر یقین ہو جائے آسماں بعد کی کہانی ہے پہلے میری زمین ہو جائے آنکھ پر بھی کریگا پی ایچ ڈی آشنائے جبین ہو جائے پھونک پڑھ پڑھ کے سورۂ یوسف تاکہ بیٹا حسین ہو جائے اسکو مسند پہ بھی بٹھائیں گے قابلِ آستین ہو جائے
Read Moreبشیر احمد حبیب ۔۔۔ دور رہتا بھی نہیں پاس آتا بھی نہیں
بشیر احمد حبیب کی یہ غزل وصل و ہجر کے بیچ معلق اس کیفیت کا شاعرانہ بیان ہے جہاں محبوب ایک ماورائی سایے کی مانند نہ پوری طرح قریب ہے نہ بالکل غائب۔ یہ کلام اس ادھورے تعلق کے خلاف خاموش احتجاج ہے جو دل و دماغ پر ابرِ مسلسل کی طرح چھایا رہتا ہے۔
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افروز رضوی
افروز رضوی کی یہ نعت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، روحانی روشنی اور حق کی کامیابی کی آرزو کو نہایت عقیدت سے بیان کرتی ہے۔
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ صحنوں کی گھُٹن شہر کا مینار نہ جانے
ماجد صدیقی کی یہ غزل جذبات اور احساسات کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔ اس میں ذاتی دکھ، سماجی ناانصافی اور انسان کے اندرونی و بیرونی تضادات کو سادہ مگر علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاعر اپنے کلام کے ذریعے دکھاتا ہے کہ انسان کے اندر کے درد اور باہر کی سخت حقیقتیں کس طرح آپس میں ٹکراتی ہیں۔
Read Moreسرور فرحان ۔۔۔ یہ الگ بات کہ ہر پل مجھے ٹالا ہو گا
یہ الگ بات کہ ہر پل مجھے ٹالا ہو گا پھر بھی ہر شعر ترے ہجر کا نالہ ہو گا آج بھی بھوکے ہی مزدُور کے بچے سوئے کل پہ اُجرت کو کسی شخص نے ٹالا ہو گا تجھ کو کیا علم بچھڑتے ہو ئے تجھ سے میں نے کیسے کیسے دلِ مُضطر کو سنبھالا ہو گا کر کے رُسوا مجھے صحرا میں جو لے آئی ہے زندگی یہ بھی ترے بُغض کا چالا ہو گا ظلم دیکھیں گے مگر بول نہیں پائیں گے یوں سبھی لوگوں کے ہونٹوں پہ…
Read More