محسن اسرار

خدا آباد رکھے اِس زمیں کو جسے دیکھو ستارہ ہو رہا ہے

Read More

محسن اسرار

ہمارے قرب میں گزرے ہیں اچھے دن اس کے یہ اور بات ہمیں وقت نے گزارا ہے

Read More

محسن اسرار

تجھے رُکنا ہے میرے گھر تو رُک جا مگر میں بند دروازہ کروں گا

Read More

محسن اسرار …. مرے وجود کا ہر لازمہ سوالی ہے

مرے وجود کا ہر لازمہ سوالی ہے یقین کر، مرا کشکول اب بھی خالی ہے بطورِ خاص ابھی تک تو کچھ ہوا ہی نہیں مری طرح مری دنیا بھی لاابالی ہے بھلے لگے ہیں مجھے گھاس پھوس والے لوگ سو میں نے خود بھی یہاں جھونپڑی بنا لی ہے میں سارا دن کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھا کہا جب اس نے کہ اب شام ہونے والی ہے ہمارے پینے کا پانی بھی لے گیا سیلاب کوئی بتائے کہ یہ کیسی خشک سالی ہے تمھیں یہ حق ہی نہیں ہم…

Read More

محسن اسرار

ہیں جتنے رنگ سب آپس میں ملتے جا رہے ہیں مکانوں میں بھی پیدا لامکانی ہو رہی ہے

Read More

محسن اسرار

میں نے دیکھا ہے اُس کی آنکھوں میں میری اپنی ضرورتیں بھی ہیں

Read More

محسن اسرار

اُسے کہنا کہ میں حساس بھی ہوں جو پاگل ہو گیا تو کیا کروں گا

Read More

محسن اسرار

نہ منصوبے بنا شام و سحر کے میں اتنی زندگی کا کیا کروں گا

Read More

محسن اسرار ۔۔۔ کل رات وہ جھگڑتی رہی بات بات پر

کل رات وہ جھگڑتی رہی بات بات پر اور میں کتاب لکھتا رہا کائنات پر کیا سوچیے کہ سوچ سے آگے ہے زندگی پہرے لگا رکھے ہیں کسی نے حیات پر کیا داستاں سنائیے اُس کے وصال کی کیا تبصرہ کرے کوئی صحرا کی رات پر وحشت کوئی ضرور ہے مجھ میں چھپی ہوئی بھرتی ہے چٹکیاں جو مرے بات بات پر محسنؔ گئے دنوں کے حوالے سے ان دنوں ہم غور کر رہے ہیں نئے واقعات پر

Read More

محسن اسرار

اصل میں اچھا وہی ہے جس کو سب اچھا کہیں دین داری کے لیے بھی دنیا داری چاہیے

Read More