نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضل ہزاروی

پا لی آقا کے اگر حسنِ ادا کی خوشبو مل گئی سمجھو ہمیں قربِ خدا کی خوشبو آنے والوں کو یہ مہکا ہی کے لوٹاتی ہے سرخرو آپ سے ہے جود و سخا کی خوشبو آپ کے دم سے چھٹی حبسِ عداوت کی گھٹن ہر طرف پھیل گئی مہر و وفا کی خوشبو جس کو راس آیا گلستانِ محمد کا سفر اس کی سانسوں میں ہے گلہائے بقا کی خوشبو خاکِ پا آپ کی یوں لے کے اڑی بادِ صبا ’’ہر طرف پھیل گئی غارِ حرا کی خوشبو‘‘

Read More

افضل ہزاروی ۔۔۔ اُڑتے اُڑتے شام ہوئی تو گھر لوٹے … अफ़ज़ल हज़ारवी

اُڑتے اُڑتے شام ہوئی تو گھر لوٹے روشنی جب تمام ہوئی تو گھر لوٹے رسوائی کا دیکھا خواب تو آنکھ کھلی عزت جب نیلام ہوئی تو گھر لوٹے دھیرے دھیرے یاد آیا گھر کا رستہ دھیرے دھیرے شام ہوئی تو گھر لوٹے نام کمانے گھر سے نکلے تھے لیکن قسمت جب ناکام ہوئی تو گھر لوٹے سوچا تھا بِک جائیں گے ہم بھی افضل ہستی جب بے دام ہوئی تو گھر لوٹے ۔۔۔ حیرت کے امکان بناتا رہتا ہوں کچھ منظر ویران بناتا رہتا ہوں کوئی تو ان میں پھول…

Read More

افضل ہزاروی ۔۔۔ دو غزلیں (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )

تنہائی کا ڈر نہیں جاتا اس لئے اب میں گھر نہیں جاتا سوچ میں تیری مَری بسی ہے ذہن سے میرے تھر نہیں جاتا کارِ جنوں میں دشت کو جائے رستہ کوئی گھر نہیں جاتا جان نہ چھوڑیں دل کی جھمیلے جب تک انساں مر نہیں جاتا جب وہ رو کے ہُوا تھا رخصت ذہن سے وہ منظر نہیں جاتا کیسے افضل شاد رہے دل سجدے میں جب سر نہیں جاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسا بھی اک منظر دیکھا گھائل ہم نے پتھر دیکھا دریاؤں میں آب کا فقداں اور کھیتوں کو…

Read More