نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ شاہین عباس

نہ جلوت  ایسی کہیں پر نہ خلوت ایسی ہے بس اک گلی ہے کہ جس میں سہولت ایسی ہے ہمیں دلوں میں سے ہو کر گزرنا ہے، دُنیا! ہمارے پاس کسی کی امانت ایسی ہے زبان ہلتی نہیں اور جہان سنتا ہے تمام مدحتوں میں سے یہ مدحت ایسی ہے ہم آسمان کا نیلا بھی سبز جانتے ہیں خدا گواہ، ہم ایسوں کی حالت ایسی ہے کتابِ چہرہ ء روشن کھلی ہے طالبِ علم! یہیں سے پڑھ کہ پڑھائی ضرورت ایسی ہے زمانے ہو گئے ، چپ ہیں، کوئی ندا…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمی

ازَل سے اعلیٰ و برتر ہے جن کی ذ ا ت عیَا ں ہما ر ے بَس میں کہا ں! اُ ن کی ہوں صِفَات عیاں کہا ں مثا ل کہ لفظوں میں ہو ثناء ہم سے بَس اِ ک اِ شَا ر ے میں کرتے رہے وہ بات عیاں خُد ا کی شا ن کہ شا ہِ زَ مَن کے و ر ثے میں و ہ اِ ک چَٹا ئی و ہ کَملی کی کا ئنا ت عیاں سِکھا گئے ہمیں سبحن ربی الاعلی اِ لٰہ و عَبدَ ہُ…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد سلیم ساگر

یہ نور جڑا دل کے نگینے میں رہے گا اب گنبدِ خضرا مرے سینے میں رہے گا جو کوئی سلیقے سے چلا جائے گا در تک پھر چاہے کہیں جائے قرینے میں رہے گا جب تک مری پلکوں کو اجازت نہیں ملتی گریہ کا عمل جاری پسینے میں رہے گا آقا ! جو غلام آپ کے روضہ تلک آیا جس شہر چلا جائے مدینے میں رہے گا یاں کون ٹھہرتا ہے سرِ سیلِ حوادث پر وہ جو محبت کے سفینے میں رہے گا

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ اظہر فراغ

نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے تری شفاعت کے آسرے پر رواں دواں ہیں مدینے والے ستم تو یہ ہے، مرے پیمبر! فقط یہ حلیے کی ورزشیں ہیں وگرنہ ایسے دکھائی دیتے تری اطاعت میں جینے والے درود گوئی کا سلسلہ تو فقط بہانہ بنا ہوا ہے اکٹھے ہوتے ہیں روز جام ِرخِ منور کو پینے والے جوسوچتے تھے دیا جلائے بنا خریدیں گے روشنی کو مجھے بتاؤ، مرے عزیزو! کہاں گئے وہ خزینے والے نبی سے سیکھا ہوا ہے ہم نے عداوتوں کو…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔جعفر بلوچ

حدیثِ صاحبِ لولاک سے ایماں چمکتے ہیں نقوشِ دل چمکتے ہیں، حروفِ جاں چمکتے ہیں سبب ہیں سرورِ کونین ، تنویرِ دو عالم کا یہ دونوں گھر انھی کے نور سے یکساں چمکتے ہیں جو پھوٹیں سیرتِ خیر البشر کے خاورستاں سے انھی کرنوں کی آب و تاب سے انساں چمکتے ہیں پڑا ہو جن پہ خورشیدِ رسالت کا ذرا  پَرتو وہ ذرے اوجِ عظمت پر بہر عنواں چمکتے ہیں کرامت ایک یہ بھی تابشِ عشقِ نبی کی ہے دلِ عشاق ، مثلِ ذرہ ء فاراں چمکتے ہیں جو شہرِ…

Read More

نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔ ارشد شاہین

بے مثل و بے مثال ہے ۔۔۔کردار آپ کا ثانی نہیں ہے کوئی بھی ۔۔۔سرکار آپ کا جن و بشر ، ملائکہ ۔۔۔کرتے نہیں فقط کرتا ہے ذکر ۔۔۔ مالک و مختار آپ کا دنیا میں کوئی آپ سا ۔۔۔ ذی محتشم نہیں روح الامیں ہے  ۔۔۔  حاشیہ بردار آپ کا پاتے ہیں فیض اس سے ۔۔۔  غلامانِ مصطفٰی منبعِ رُشد و نور ہے ۔۔۔ دربار آپ کا ہر دل پہ اس جہاں میں حکومت ہے آپ کی کرتے ہیں ذکر شوق سے ۔۔۔  اغیار آپ کا روزے پہ حاضری…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم … سعید شارق

طیبہ کے بادلوں کی جھڑی چاہیے مجھےمکہ کی دھوپ، اور ، کڑی ، چاہیے مجھےوہ خار اپنے پاؤں میں پیوست چاہئیںوہ دھول اپنے سر میں پڑی چاہیے مجھےمیں رہگزارِ غم سے بنوں شاہراہِ عشقنعلِ حضور دل پہ جڑی چاہیے مجھےمیں بھی نخیلِ نعت سے کچھ پھل اتار لوںہاتھوں میں فن کی ایسی چھڑی چاہیے مجھےجب بھی پڑے نگاہ، نظر آئے اُنؐ کا دوردیوارِ جاں پہ ایسی گھڑی چاہیے مجھے

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم … غلام حسین ساجد

خاک کا پُتلا ہوں لیکن منحرف ہوں خاک سے ہے مجھے قلبی ارادت سیّدِ لولاک سے سانس لیتا ہوں تو خوشبو سے مہک اٹھتا ہوں میں دل کی ہر دھڑکن کو نسبت ہے رسولِ پاک سے سُنبل و ریحاں ہیں اُن کے کاکُلِ پیچاں کا نقش رس ٹپکتا ہے لبِ شیریں کا شاخِ تاک سے گُنبدِ خضرا کی تابانی کا کیا مذکور ہو نور کی بارات اُتری ہے کہیں  افلاک سے چُومتا ہے آپ کے قدموں کی مٹّی آسماں ماورا ہے آپ کی رفعت حدِ ادراک سے آپ کی ہاتھوں…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ جلیل عالی

ایک لمحہ کہ ملیں سارے زمانے جس میں ایک نکتہ سبھی حکمت کے خزانے جس میں دائرہ جس میں سما جائیں جہانوں کی حدود آئنہ جس میں نظر آئے عدم کا بھی وجود فرش پر عرش کی عظمت کی دلیلِ محکم خلق پر رحمتِ خالق کی سبیلِ محکم دسترس اُس کی نگاہوں کی کراں تا بہ کراں وہ تجسس کے لئے آخری منزل کا نشاں ایک توسیع کہ قسمت کی لکیروں میں رہے ایک تنبیہ کہ بیدار ضمیروں میں رہے

Read More