نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔ ارشد شاہین

بے مثل و بے مثال ہے ۔۔۔کردار آپ کا ثانی نہیں ہے کوئی بھی ۔۔۔سرکار آپ کا جن و بشر ، ملائکہ ۔۔۔کرتے نہیں فقط کرتا ہے ذکر ۔۔۔ مالک و مختار آپ کا دنیا میں کوئی آپ سا ۔۔۔ ذی محتشم نہیں روح الامیں ہے  ۔۔۔  حاشیہ بردار آپ کا پاتے ہیں فیض اس سے ۔۔۔  غلامانِ مصطفٰی منبعِ رُشد و نور ہے ۔۔۔ دربار آپ کا ہر دل پہ اس جہاں میں حکومت ہے آپ کی کرتے ہیں ذکر شوق سے ۔۔۔  اغیار آپ کا روزے پہ حاضری…

Read More

ارشد شاہین ۔۔۔ محبت مر چکی ہے

محبت مر چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محبت مر نہیں سکتیمرے احباب کہتے ہیںمگر میں مان لوں کیسےکہ میں نے اپنی آنکھوں سےسرِ بازارِ رسوائیمحبت کووداعی ہچکیاںلیتے ہوئے دیکھا

Read More

ارشد شاہین … اب یوں متاعِ درد کو کھونا تو ہے نہیں

اب یوں متاعِ درد کو کھونا تو ہے نہیں ‎کرنا ہے ضبط ، ہجر میں رونا تو ہے نہیں ‎اس دل کے داغ سب کو دکھاؤں تو کس لیے ‎آ کر کسی نے بوجھ یہ ڈھونا تو ہے نہیں ‎ترکِ تعلقات کی کوشش فضول ہے ‎صاحب یہ کام آپ سے ہونا تو ہے نہیں ‎اب اس سے کھیلنے کی اجازت نہیں تمھیں ‎دل ہے مرا یہ کوئی کھلونا تو ہے نہیں ‎بہتر ہے اُس کی یاد سے کر لوں مکالمہ ‎ویسے بھی رات بھر مجھے سونا تو ہے نہیں ‎شب…

Read More

ارشد شاہین

درد سہتا ہوں مگر شور مچاتا کم ہوں ضبط کرتا ہوں بہت ، اشک بہاتا کم ہوں آسماں سر پہ اٹھاتا نہیں غم میں اکثر اور خوشیوں میں بھی مَیں ڈھول بجاتا کم ہوں ٹوٹ جائے نہ بھرم میری انا کا یک سر آئنے! یوں بھی ترے سامنے آتا کم ہوں جانتا ہوں کہ مجھے کیسا سفر ہے در پیش سو مَیں ہمت سے سوا ، بوجھ اٹھاتا کم ہوں مَیں کہ واقف ہوں تعلق کے تقاضوں سے میاں شوق رکھتا ہوں مگر دوست بناتا کم ہوں میرے بارے میں…

Read More

سلام….. ارشد شاہین

خدا کے دین کے ضامن ، مرے امام حسینؑ سلام تجھ پہ دل و جان سے سلام ، حسینؑ درودِ پاک وظیفہ ہو زندگی کا مری سلام پڑھتا رہوں تجھ پہ صبح و شام، حسینؑ جہاں میں ایک علامت ہے استقامت کی برائے دینِ محمد ﷺ ترا قیام ، حسینؑ یہ تیرے صبر کا اعجاز ہے لبِ دریا رہا ہے تیرا مخالف ہی تشنہ کام ، حسینؑ مقامِ رشک و تفاخر ہے آدمی کے لیے ملا ہے تجھ کو زمانے میں جو مقام ، حسینؑ جلے گا تیری محبت کا…

Read More