آقا جن کو قریب رکھتے ہیںکتنا اعلی نصیب رکھتے ہیں کیسے خوش بخت امتی ہیں ہمآپ جیسا طبیب رکھتے ہیں لوگ رکھتے ہیں دولت دنیاہم خدا کا حبیب رکھتے ہیں جن کی نظریں ہوں سبز گنبد پرسب سے اچھا نصیب رکھتے ہیں ان کی چوکھٹ پہ ہم مریں خالدکیا یہ خواہش عجیب رکھتے ہیں
Read MoreTag: Naat
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ارشد عباس ذکی
یہی نہیں کہ فقط خطہء زمیں کےلیےحضور رحمتِ خالق ہیں عالمیں کےلیے کوئی بھی سیرت و صورت میں آپ جیسا نہیںیہ ایک نقطہ ہی کافی ہے نکتہ چیں کےلیے مہک رہے ہیں جو مہکا رہے ہیں دنیا کوگلوں نے بوسے تری زلفِ عنبریں کے لیے حضور میرا مقدر بھی جاگ اٹھے جو ملےذرا سی خاکِ کفِ پا مری جبیں کےلیے جسے نہ ماننے والے بھی مانتے تھے ذکیکہی ہے نعت اسی صادق و امیں کےلیے
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ غلام حسین ساجد
خاک کا پُتلا ہوں لیکن منحرف ہوں خاک سے ہے مجھے قلبی ارادت سیّدِ لولاک سے سانس لیتا ہوں تو خوشبو سے مہک اٹھتا ہوں میں دل کی ہر دھڑکن کو نسبت ہے رسولِ پاک سے سُنبل و ریحاں ہیں اُن کے کاکُلِ پیچاں کا نقش رس ٹپکتا ہے لبِ شیریں کا شاخِ تاک سے گُنبدِ خضرا کی تابانی کا کیا مذکور ہو نور کی بارات اْتری ہے کہیں افلاک سے چُومتا ہے آپ کے قدموں کی مٹّی آسماں ماورا ہے آپ کی رفعت حدِ ادراک سے آپ کے ہاتھوں…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عزیز فیصل
جہل زدوں پر علم و ہنر کے خالق نے احسان کیا اک اُمی نے غارِ حرا میں اقرا کا اعلان کیا بے نوری کے دشت میں دونوں مارے مارے پھرتے تھے میرے نبی نے قلب و نظر کی مشکل کو آسان کیا جب بھی دل بے چین ہوا تو میں نے درود شریف پڑھا دل کو اک تسکین ملی اور تازہ دم ایمان کیا میرے شفیق نبی نے ایسا لمحہ بھر بھی سوچا نئیں کس نے کتنے پتھر مارے‘ کس نے کیا نقصان کیا؟ درِنبی پر جاکر میری ہنستی آنکھیں…
Read Moreعقیدت ۔۔۔ انصر حسن
مرے نبی سا کوئی باکمال ہے ہی نہیں مرے حضور کا برجِ زوال ہے ہی نہیں میں کہہ رہا ہوں کہ ُان سا کہیں نہیں کوئی میں کہہ رہا ہوں کہ ُان کی مثال ہے ہی نہیں جہاں نے آپ سا شیریں بیاں نہیں دیکھا بجا ہے آپ سا شیریں مقال ہے ہی نہیں اسے دکھائیے آیت مباہلہ والی وہ کہہ رہا ہے محمد کی آل ہے ہی نہیں میں ان سے کوئی تعلق نبھا نہیں سکتا جنھیں حضور کے گھر کا خیال ہے ہی نہیں
Read Moreحفیظ الرحمٰن احسن ۔۔۔ رواں ہے چشمۂ آبِ بقا مدینے میں
رواں ہے چشمۂ آبِ بقا مدینے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل و نظر کا ٹھکانہ ہوا مدینے میں قرارِ روح جو رکھا گیا مدینے میں ہر ایک ذرّہ چمک اُٹھا خاکِ یثرب کا ہوا طلوع جو مہرِ حرا مدینے میں ملا حرم میں جسے صادق و امیں کا لقب بسا ہے آ کے وہی خوش ادا مدینے میں فضا لطیف ہے مثلِ صفاے آئینہ ہَواے خُلد ہے بادِ صبا مدینے میں صدائیں آج بھی سنتا ہوں خیر مقدم کی وہ آ گئے ہیں حبیبِ ؐ خدا مدینے میں ’’یہ کس بہشت شمائل…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ریاض رومانی
دِلوں تک اسمِ احمدؐ کی رسائی ہو رہی تھی فضا ساری کی ساری مصطفائی ہو رہی تھی جہالت کے اندھیروں کو مٹایا جا رہا تھا جہاں میں علم کی فرمانروائی ہو رہی تھی صدائے حق سے گونج اُٹھّاتھا اِس کا کونہ کونہ وہی خطہ جہاں ہر اِک برائی ہو رہی تھی لکھے جانے تھے اِس پر آپؐ کے اوصافِ اعلیٰ گناہوں سے بھرے د ل کی صفائی ہو رہی تھی فرشتوں نے کبھی دیکھے نہ تھے ایسے مناظر فلک پر آپؐ کی یوں پیشوائی ہو رہی تھی درودِ پاک ہم…
Read Moreعقیدت ۔۔۔ مرزا آصف رسول
جو نعت سے بنتی ہے تری بات، رقم کر اے دل! ورقِ جاں پہ بھی جذبات رقم کر جن میں طلع البدر علینا کے ہوں منظر قرطاسِ عقیدت پہ وہ ابیات رقم کر اُس بارگہِ نور میں عصیاں کی سیاہی دھل جائے گی اشکوں سے مُناجات رقم کر اے علم! ترے بس میں کہاں اُن کی ستائش تو خود پہ فقط اُن کی عنایات رقم کر مفعول مفاعیل میں سوز اور نیا لا مت نعت کے آہنگ پہ نغمات رقم کر کر کِلک و قلم سیرت و سنت سے منور…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نسیمِ سحر
اَور کِس کو لکھے یہ قلم ذی حَشَم؟ آپؐ سا کون ، شاہِ اُمم ، ذی حَشَم! میرے اشکوں کی آواز سن لیجیے کہہ رہا ہوں جو باچشمِ نم ، ذی حشمؐ نعت لکھی تو دل کچھ ہوا مطمئن نعت لکھ کر ہوا ہے قلم ذی حشم اَور کس پر یہ القاب سجتا لگے؟ بس وہی ہستیِ محترمؐ ، ذی حشم مُجھ کو توفیق دیجے ، کہ میں کر سکوں وردِ صلِّ علیٰ دم بدم ، ذی حشمؐ میرے حالِ زبوں پر نظر کیجیے مجھ پہ کیجے گا اپنا کرم…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی
چھوڑ کر عشق بتاں نعت لکھی جاتی ہے بھول کے سود و زیاں نعت لکھی جاتی ہے حرف تاروں کی طرح کیسے چمک اٹھتے ہیں نور ہوتا ہے جہاں نعت لکھی جاتی ہے اذنِ ممدوح سے کھلتی ہے گرہ مدحت کی وہ نہ چاہیں تو کہاں نعت لکھی جاتی ہے میں تصور میں پہنچ جاتا ہوں قدموں کے قریں اشک ہوتے ہیں رواں ، نعت لکھی جاتی ہے کوئی یہ کہہ کے مجھے بزمِ غزل سے لایا تم ادھر آؤ یہاں نعت لکھی جاتی ہے صبح دم صحنِ حرم میں…
Read More