نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد انیس انصاری

شب کو راحت مِرے حضورؐ کی ہے یہ عنایت مِرے حضورؐ کی ہے کُو بہ کُو کہہ رہی ہے بادِ صبا یہ صباحت مِرے حضورؐ کی ہے پُھول جھڑتے ہیں اُنؐ کے ہونٹوں سے کیا فصاحت مِرے حضورؐ کی ہے آنکھ بس اُن کے خواب دیکھتی ہے یہ رفاقت مِرے حضورؐ کی ہے بے زُبانوں کی بات سُنتے ہیں کیا سماعت مِرے حضورؐ کی ہے جو یہودی کے حق میں فیصلہ دے وہ عدالت مِرے حضورؐ کی ہے پڑھنا چاہوں گا اپنی نعت، انیس کیا اجازت مِرے حضورؐ کی ہے

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز

وہ فاصلہ ہے کہ لمحہ بھی سال ہے آقاؐ مدینہ دُور ہے ، اِس کا ملال ہے آقاؐ خراب حال ہیں اقوام بالعموم ، مگر خراب تر تِری اُمت کا حال ہے آقاؐ مگر بھُلائے ہُوئے ہیں اصولِ راہبری اگرچہ سامنے تیری مثال ہے آقاؐ سوائے ایک تمنائے حاضری ، مجھ پاس نہ زادِ راہ نہ مال و منال ہے آقاؐ سیاہ کار کے چہرے پہ نور آ جائے کرم کی ایک نظر کا سوال ہے آقاؐ

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضال احمد انور

اَللہ رے ! یہ رونقِ بازارِ شہرِ شاہؐ خُلدِ بریں ہے آپ طلبگارِ شہرِ شاہؐ ہے جانِ کعبہ ‘ عظمتِ سِدرہ ‘ قرارِ عرش کیسے بیاں ہو شانِ طَرَح دارِ شہرِ شاہؐ یاں کی فضا تمدُّنِ عالَم کی جان ہَے تاریخِ اَوجِ دہر ہیں تذکارِ شہرِ شاہؐ یہ ہے کمالِ نسبتِ سرکارِ دوجہاںؐ رشکِ گُلِ بہار ہے ‘ ہر خارِ شہرِ شاہؐ ذَرّاتِ اَرضِ طَیبہ ہَیں رشکِ نجومِ چرخ محبوب ‘ قدسیوں کے ہیں اَبرارِ شہرِ شاہؐ منبع ہے اِن کا ذاتِ گرامی حضورؐ کی جانِ طُویٰ و طُور ہیں…

Read More

نعتِ رسولِ مقبول ؐ ۔۔۔۔ محمد افضال انجم

نعتِ رسولِ مقبول ؐ قلم کو مدحتِ خیرالانامؐ چاہیے ہے اسی میں قلب و نظر کو مقام چاہیے ہے خطاے عمر ِگزشتہ معاف ہو جائے درِ حضورؐ پہ وہ اہتمام چاہیے ہے طواف ِگنبد اخضر نگاہ کرتی رہے مجھے مدینہ میں ایسا مقام چاہیے ہے کبھی میں پیشِ رسالت مآبؐ ہو جائوں شمار انؐ کے غلاموں میں نام چاہیے ہے زبان ذکر کرے سرورِ دو عالمؐ کا یہی وظیفہ مجھے صبح شام چاہیے ہے وہ جن کے پائوں کی ٹھوکر پہ کہکشایئں ہیں مجھے تو انؐ پہ درود و سلام…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ رخسانہ صبا

نذرانہء نعت روشنی کا سلسلہ ہے آپ کی دہلیز پر بابِ گریہ کھل گیا ہے آپ کی دہلیز پر دل پہ اک آنسو گرا ہے یا مرا احساس ہے اک دیا سا جل اٹھا ہے آپ کی دہلیز پر اسمِ احمد ہے زباں پر روح تک سرشار ہے درد کا کیا ذائقہ ہے آپ کی دہلیز پر پاؤں زخمی ہوکے بھی گردش میں ہیں رکتے نہیں کس بلا کا حوصلہ ہے آپ کی دہلیز پر پھول، خوشبو، رنگ، تتلی، رات، جگنو، صبح و شام جو بھی ہے، محوِ ثنا ہے…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ آصف شفیع

شہر طیبہ میں جب قدم رکھنا فکرِ دنیا کو دل میں کم رکھنا سب گناہوں کو اشک دھو ڈالیں اپنی آنکھوں کو ایسے نم رکھنا آپ محشر میں ہاتھ تھامیں گے میرے آقا! مرا بھرم رکھنا کتنا مشکل ہے حاضری کے سمے اپنے اوسان کو بہم رکھنا آگہی کی ہے اولیں منزل رایگانی کا دل میں غم رکھنا مرتے دم تک نبی کی حرمت کا ہاتھ میں تھام کر علم رکھنا نعت کی جب چھلک پڑے خوشبو اپنے ہاتھوں سے تب قلم رکھنا شہر ِتقدیس ہے یہاں آصف چلتے پھرتے…

Read More

نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم … عظمی جون

ذکر ہے خیرالوریٰ کا روشنی ہی روشنی میرے آقا کا ہے جلوہ روشنی ہی روشنی آپؐ کی آمد سے پہلے ظُلمتیں ہی ظُلمتیں آپؐ کا دُنیا مں آنا روشنی ہی روشنی آپؐ حسنِ لَم یَزل ہیں، مِدحتِ نورِ خدا آپؐ کا پیکر سراپا روشنی ہی روشنی اُس میں ہے اللہ کا گھر، اِس میں روضہ آپؐ کا ایک مکّہ، ایک طیبہ، روشنی ہی روشنی آفتاب و ماہتاب و کہکشاں اپنی جگہ تھا مُحمّد کا ستارہ روشنی ہی روشنی جس گھڑی نعتِ نبیؐ لکھنے لگا، ایسا لگا گھر مِرا سارے کا…

Read More

نعتِ رسولِ اکرم ﷺ … شاعرعلی شاعر

نظر کے سامنے رب کا صحیفہ رہتا ہے نبیؐ کے نام کا لب پر وظیفہ رہتا ہے رسولِ پاکؐ ہیں سرکار دو جہانوں کے سکون ملتا ہے اُن کا کلام پڑھتے ہوئے دردو پڑھتے ہوئے اور سلام پڑھتے ہوئے ہمارے واسطے کعبہ بھی ہے، مدینہ بھی ہمارے سامنے منزل بھی ہے، سفینہ بھی بیانِ سیرتِ سرکارؐ دل کو بھاتا ہے خرام کرتے ہیں زائر سلام پڑھتے ہوئے دردو پڑھتے ہوئے اور سلام پڑھتے ہوئے ضیائے نورِ نبیؐ دو جہاں میں پھیلی ہے گھٹائے زلفِ نبیؐ ہم پہ کھل کے برسی…

Read More

نعت رسولِ مقبول ﷺ … شبیر نازش

رُوح مکہ،دل مدینہ چاہیے جینا ایسا ہو تو جینا چاہیے آپ ﷺ تو ہر دل میں ہیں جلوہ نما دیکھنے کو چشمِ بینا چاہیے آپ ﷺ کے حسنِ عمل کا درس ہے اپنی گدڑی آپ سینا چاہیے جنت الفردوس کی تکمیل کو جسمِ اطہر کا پسینہ چاہیے چاہیے اُن ﷺ کی غلامی کا شرف کب مجھے کوئی خزینہ چاہیے نعت کہنے کو تو کہتے ہیں مگر نعت کہنے کو قرینہ چاہیے روضۂ اقدس پہ نازش! حاضری دم بہ دم، زینہ بہ زینہ چاہیے

Read More