نائلہ راٹھور ۔۔۔ خواب بس زندگی سے ہوتے ہیں (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )

’’سلسلے تو سبھی سے ہوتے ہیں‘‘
خواب بس زندگی سے ہوتے ہیں

تم نے سمجھا ہے غیر اچھا ہے
رشتے کب ہر کسی سے ہوتے ہیں

کیا کہا ہم بھی بھول جائیں گے
کام بس یہ تمہی سے ہوتے ہیں

اشک آنکھوں میں آ گئے ہیں کیوں
رابطے دل لگی سے ہوتے ہیں

وقت آخر گزر ہی جاتا ہے
دکھ تو وابستگی سے ہوتے ہیں

تم نے چھوڑا کہ میں نے چھوڑا ہے
فیصلے کچھ خوشی سے ہوتے ہیں

کاش کچھ تم نے بھی کہا ہوتا
فاصلے ان کہی سے ہوتے ہیں

Related posts

Leave a Comment