پھر وہی ہے حصار پہلا سا دل کو ہے انتظار پہلا سا کچھ تو تفصیل ہو کہانی کی جانے کیوں اختصار پہلا سا تھک چکا ہے سفر کی وحشت سے اب نہیں ہے سوار پہلا سا پھر وی ایک بدگمانی ہے کیوں نہیں اعتبار پہلا سا ہو گیا ہوں میں گردشوں کا اسیر اب کہاں ہوں میں یار پہلا سا کیا ہوا ہے جنون کا غلبہ آگیا انتشار پہلا سا پھر دسمبر کی سرد شامیں ہیں دل ہوا بے قرار پہلا سا
Read MoreMonth: 2022 جولائی
عقیدت ۔۔۔ محمد انیس انصاری
میں ہوں دور مدینہ سے ، پر مجھ سے مدینہ دور نہیں ہے اُن کا غلام ہو آنکھ سے اوجھل ، آقاؐ کو منظور نہیں ہے نئی سحر کا سورج نکلا ، گیا وہ دور غلامی پچھلا ٹوٹ گئیں ساری زنجیریں ، اب انساں محصور نہیں ہے بند ہوا اک باب پرانا ، زندہ دَرگوری کا فسانہ ہر بیٹی اب زندہ رہے گی ، کوئی ماں مجبور نہیں ہے خلقت ہے میزان کنارے ، جب ہر کوئی اُن کو پکارے چھوڑ دیں وہ امّت کو تنہا ، یہ اُن کا…
Read Moreسرفراز تبسم ۔۔۔ محبت استعارہ ہے زمیں کا
محبت استعارہ ہے زمیں کا ترا چہرہ ستارا ہے زمیں کا پہاڑوں سے کبھی راتوں کو دیکھو فلک جیسا نظارا ہے زمیں کا جو ہم مٹی میں آنسو بو رہے ہیں کوئی قرضہ اتارا ہے زمیں کا فقیروں کی قبا بھی ہے بگولہ بگولہ بھی غبارا ہے زمیں کا سبھی سامان چھوڑے جا رہا ہوں سفر کوئی دوبارا ہے زمیں کا
Read Moreازور شیرازی ۔۔۔ اس لیے شہر کا ہر شخص نہیں ہے تیرا
اس لیے شہر کا ہر شخص نہیں ہے تیرا تخت میرا ہے مگر تخت نشیں ہے تیرا جب ترے پاؤں میں صحرا کی مسافت بھی ہے کیوں سفر سے پلٹ آنے پہ یقیں ہے تیرا ہم بھی رکھتے ہیں کئی چاند سے چہرے لیکن سب کے یاروں سے مگر یار حسیں ہے تیرا کیا ہوا ، اُس نے اگر چھوڑ دیا ہے تجھ کو ایک ہی شخص تو محبوب نہیں ہے تیرا تجھ میں یہ کفر کے انداز کہاں سے آئے ورنہ گھر بار تو مسجد سے قریں ہے تیرا…
Read Moreجمیل یوسف ۔۔۔ رافی
رافی ۔۔۔۔۔ برگِ گُل سے بنائی مورت ہو ہائے تم کتنی خوبصورت ہو میرے احساس کی تجلی ہو میرے وجدان کی بشارت ہو نبضِ ہستی کو جو رواں رکھے تم مرے خوں میں وہ حرارت ہو میں جسے آج تک سمجھ نہ سکا تم محبت کی وہ بجھارت ہو میرے فکر و خیال کی رفعت میرے جذبات کی طہارت ہو شعر و عرفاں کی روشنی ہو تم کس قدر خوشنما عبارت ہو دھیان جس کا طواف کرتا ہے دل کی نگری میں وہ زیارت ہو دل کو پھر زندہ کر…
Read Moreمحمد آفتاب تابش ۔۔۔ جنم دن
جنم دن ۔۔۔۔۔۔ سدا زندگی میں خوشی کا سماں ہو نہ فکرِ جہاں ہو نہ غم کا نشاں ہو تمھارے قدم چومتی کہکشاں ہو زمیں بھی تمھارے لیے آسماں ہو تمھی میرے دل بر ، تمھی میری جاں ہو تمھی راز میرا ، تمھی رازداں ہو مرے پاس یا دور ، چاہے جہاں ہو دعا ہے کہ تم پر خدا مہرباں ہو ہمیشہ سلامت رہے پیار تیرا کبھی راز تیرا نہ ہرگز عیاں ہو ترا حسن دراصل سیرت ہے تیری کسی کم نظر سے یہ کیسے بیاں ہو مری یہ…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید فرخ رضا ترمذی
سینے میں جو نہاں تھی محبت کی روشنی بن کر زباں پہ آئی ہے مدحت کی روشنی دنیا میں ہر طرف جو اجالا ہے نور کا یہ نورِ حق ہے شمعِ رسالت کی روشنی تفریقِ رنگ و نسل مٹائی حضور نے ہر سمت اب فروزاں ہے وحدت کی روشنی وہ کامیاب ہے جسے محشر میں مل گئی سرکارِ دو جہاں کی قیادت کی روشنی ختم الرسل ہے اب نہ نبی کوئی آئے گا دنیا میں اب ہے ختمِ نبوت کی روشنی جو عشقِ مصطفیٰ کے جلاتا رہا چراغ محشر میں…
Read Moreسید فرخ رضا ترمذی ۔۔۔ عشق کا کاروبار کرتا ہوں
عشق کا کاروبار کرتا ہوں اور خسارے شمار کرتا ہوں دن گزرتا ہے ساتھ سورج کے شب کو تارے شمار کرتا ہوں میں شجر سا مزاج رکھتا ہوں میں پرندوں سے پیار کرتا ہوں دنیا جو بھی کہے ترے بارے میں کہاں اعتبار کرتا ہوں تیری تصویر سامنے رکھ کر اْس سے باتیں ہزار کرتا ہوں میں جلا کر چراغ رستے پر یوں ترا انتظار کرتا ہوں جاہلوں کے مقابلے میں رضا خامشی اختیار کرتا ہوں
Read Moreراحت سرحدی ۔۔۔ آئنہ دل اور ستارہ ٹوٹ کر
آئنہ دل اور ستارہ ٹوٹ کر جڑ نہیں سکتا دوبارہ ٹوٹ کر آج بھی ہے آنکھ میں اُس کی خلش چبھ گیا تھا اک نظارہ ٹوٹ کر اُس کے قدموں میں بکھرنے کے لیے پھول کرتے ہیں اشارہ ٹوٹ کر زندگی کیا ہے بڑی آسانی سے کہہ گیا مجھ کو ستارہ ٹوٹ کر جا لگا چُپ چاپ دریا کے گلے ایک دن آخر کنارہ ٹوٹ کر تم کو ثابت دیکھ کر حیرت ہوئی جس جگہ پر ہے گزارہ ٹُوٹ کر ہاتھ کب آتا ہے راحت سرحدی تار سے گیسی غبارہ…
Read Moreعلی حسین عابدی ۔۔۔ درد جاگے تو خواب سوتے رہے
درد جاگے تو خواب سوتے رہے ہم بھی ایسے میں خوب روتے رہے زندگی بوجھ بن گئی تھی مگر ہم اُسے خوش دلی سے ڈھوتے رہے ہم بدلتے رہے لباسِ سخن یوں خوشی کو غموں میں جوتے رہے یک بہ یک اشکِ نارسا کل شب روح کا پیرہن بھگوتے رہے ہم بھی سب کی خوشی میں خوش ہو کر عمر بھر اپنا غم بلوتے رہے عابدی جو بکھر گئے تھے کبھی وہ تعلق سبھی پروتے رہے
Read More