ٹیکسوں کی بھرمار کے ہاتھوں خوار ہوئے سرکار کے ہاتھوں طُرفہ تماشا ہی کہہ لیجے نفرت جھیلی پیار کے ہاتھوں ہم ملبے میں ڈھل جائیں گے اک گِرتی دیوار کے ہاتھوں حیرت کی تصویر بنے ہیں پیکرِ پُراسرار کے ہاتھوں جسم بھی لاغر لاغر ٹھہرا روحانی آزار کے ہاتھوں پَل پَل زخمی ہوتے ہیں ہم نینوں کی تلوار کے ہاتھوں کیا دل سوز خبر ہے راشد یار مرا ہے یار کے ہاتھوں
Read MoreCategory: آج کی غزل
یعقوب پرواز ۔۔۔ پرائی چال چلنے کے سوا کچھ بھی نہ ہاتھ آیا
پرائی چال چلنے کے سوا کچھ بھی نہ ہاتھ آیا کفِ افسوس ملنے کے سوا کچھ بھی نہ ہاتھ آیا کوئی پہچان ہی باقی نہیں اُس کی زمانے میں اُسے چہرے بدلنے کے سوا کچھ بھی نہ ہاتھ آیا گہر ہائے گرانمایہ سے یوں ہی ہاتھ دھو بیٹھا سمندر کو اچھلنے کے سوا کچھ بھی نہ ہاتھ آیا اُسے جو بھی ملا، اُس کی توقع سے زیادہ تھا مگر ہم کو بہلنے کے سوا کچھ بھی نہ ہاتھ آیا ہمیں اس قافلے کی گرد سے بھی بچ کے چلنا ہے…
Read Moreاسد اعوان ۔۔۔ میری خواہش ہے مجھے آج پیادہ نہ پھِرا
میری خواہش ہے مجھے آج پیادہ نہ پھِرا خودنمائی کے لیے جادہ بہ جادہ نہ پھِرا اب کہیں دیکھنے جاتے ہیں نشیلی آنکھیں اپنے ہاتھوں میں لیے ساغر و بادہ نہ پھِرا یہ خطرناک علاقہ ہے محبت کے لیے اپنے ہمراہ مجھے اتنا زیادہ نہ پھِرا یہ اہانت ہے یہ فتنہ ہے مری بستی میں اتنی بے باکی سے یہ مولوی زادہ نہ پھِرا ہر طرف اپنی معیت میں اُسے جانِ اسد یہ نیا دور نئی دنیا ہے سادہ نہ پھرا
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ کبھی نیندیں تو کبھی خواب پرونے میں گئی
کبھی نیندیں تو کبھی خواب پرونے میں گئی زندگی اپنی تو سامان ہی ڈھونے میں گئی دُکھ ہی دُکھ تھے تو مِرے نام تھی یہ دل کی زمیں گئی تو چین کی اِک فصل ہی بونے میں گئی میر جیسی کوئی تصویر نہیں بن پائی دن کٹا ہجر میں ، شب ساری ہی رونے میں گئی بحث کرتے رہے خُود سے کبھی اُس سے ، آخر عمر کی پونجی اِسی ہونے نہ ہونے میں گئی تم بھی کچھ دیر کو آرام کرو اَب خاورؔ سو گئی چاندنی اور رات بچھونے…
Read Moreآفتاب خان ۔۔۔ حصارِ ہجر میں آہُو کو ہوں دبوچ رہا
حصارِ ہجر میں آہُو کو ہوں دبوچ رہا عجیب شخص ہوں ، کِس کا بدن ہوں نوچ رہا مجھے گدازِ محبت کے دن ہیں یاد ابھی کہ دست و لمس میں اب تک اُسی کا لوچ رہا کسی کی نیند سے میں بھی گزر سکا کہ نہیں میں تختِ خواب پہ لیٹے ہوئے ہوں سوچ رہا ڈرے ہوے ہیں سبھی لوگ اس لیے شاید ہر ایک دل کی عمارت میں کاکروچ رہا یہ جب خبر ہے کہ حاصل وصول کچھ بھی نہیں تو بار بار زمیں کو ہے کیوں کھروچ…
Read Moreممتاز راشد لاہوری ۔۔۔ شاعروں میں جو نام ہے اُس کا
شاعروں میں جو نام ہے اُس کا کچھ تو اعلیٰ کلام ہے اُس کا ہر جگہ اُس نے پائی ہے عزت ہر کہیں احترام ہے اُس کا لوگ ملتے ہیں اُس سے جُھک جُھک کر ایسا اونچا مقام ہے اُس کا ہم سبھی کے لیے نمونہ ہے کام جو صبح و شام ہے اس کا ذہن و دل میں اُسی کا ڈیرہ ہے دھڑکنوں میں قیام ہے اس کا وہ مہک ہی مہک ہے سر تا پا گلستانوں میں کام ہے اُس کا وہ زمیں زاد ہے مگر راشد آسماں…
Read Moreریاض رومانی ۔۔۔ حصارِ وقت میں آتا نہ تھا خیال تِرا
حصارِ وقت میں آتا نہ تھا خیال تِرا یہی تھا عیب تِرا اور یہی کمال تِرا میانِ چشم کئی راستے بنانے لگا پسِ حِجاب دمکتا ہوا جمال تِرا یہ مت سمجھ کہ مجھے کچھ خبر نہیں تیری فقیر پوچھتا رہتا ہے سب سے حال تِرا صدا یہ آئی کہ نظّارگی کی تاب نہیں جن آئنے کے مقابل ہوا جمال تِرا کنارِ ہجر کھڑا تھا ریاضؔ اور اُسے بلا رہا تھا اُدھر موجۂ وصال تِرا
Read Moreواجد امیر ۔۔۔ نہ دوریوں کی خجالت نہ قربتوں میں قریب
نہ دوریوں کی خجالت نہ قربتوں میں قریب پڑا ہُوا ہے یونہی دل میں دشتِ بے ترتیب یونہی رہے گی سدا کشمکش تو یوں ہی سہی ہَوا کا اپنا مقدر ، دیے کا اپنا نصیب عجیب صحن ہے بارش نہ دھوپ کچھ بھی نہیں نہ دن ،نہ رات، وہی جھٹ پٹے کے سائے مہیب نہ کچھ بُرائی مکمل ، نہ خیر میں کامل ہوئی خراب کہاں خیر و شَر کی یہ ترتیب سُنانے والا کوئی اور نہ سُننے والا کوئی ہم آپ اپنے مخاطب، ہم آپ اپنے خطیب پڑا تھا…
Read Moreیعقوب پرواز ۔۔۔ نہ خود بہکا نہ بہکایا گیا ہوں
نہ خود بہکا نہ بہکایا گیا ہوں میں کتنا لطف فرمایا گیا ہوں نہ پگڈنڈی نہ چھاؤں برگدوں کی کہاں سے میں کہاں لایا گیا ہوں سو مطلب جانتا ہوں بے بسی کا میں کتنی دیر تڑپایا گیا ہوں بہر صورت خلا باقی رہے گا بھری محفل سے اٹھوایا گیا ہوں مکینِ شہرِ ناپرساں ہوں‘ لیکن درونِ شہر دفنایا گیا ہوں وہاں میرا نہ ہونا ہی بھلا تھا جہاں پرواز میں پایا گیا ہوں
Read Moreشہاب صفدر ۔۔۔ برگ و ثمر بحال نہیں کر سکی ہوا
برگ و ثمر بحال نہیں کر سکی ہوا زخموں کا اندمال نہیں کر سکی ہوا کرتی رہی جنوب میں نم پاشیاں مگر ہم قسمتِ شمال نہیں کر سکی ہوا اونچی حویلیوں کے وہ چشم و چراغ تھے بھڑکے تو قیل و قال نہیں کر سکی ہوا جنگل کی آگ بستیوں تک پھیلتی گئی کم غیظ و اشتعال نہیں کر سکی ہوا اس بار برف کم تھی سو دریائے ہجر کو آسودۂ ملال نہیں کر سکی ہوا تھی زیرِ جبر اس لیے یکساں چہار سو خوشبو سے مالا مال نہیں کر…
Read More