نصیر بلوچ ۔۔۔ مری دسترس میں جو پھول تھے وہ جھلس گئے

مری دسترس میں جو پھول تھے وہ جھلس گئے مرے بام و در تری خوشبوؤں کو ترس گئے مرے خواب زار اجاڑ کے ، مجھے مار کے کہاں خاک اوڑھ کے سو رہے ، کہاں بس گئے وہ جو سبز رُت کے سحاب تھے جو گلاب تھے مرے دل کی دھرتی پہ آگ بن کے برس گئے وہ ترے فقیر کی جھونپڑی ہے یہیں کہیں وہ بلند بام عمارتیں ، وہ کلس گئے ترے بعد کوچہِ دلبراں کا یہ حال ہے سرِ رہگزارِ سلوک اہلِ ہوس گئے میں عجیب حالتِ…

Read More

نوشابہ ہاشمی ۔۔۔ کیسی برکت ترے درود میں ہے

کیسی برکت ترے درود میں ہے اک ستارہ مرے وجود میں ہے وسوسے ، ڈر ، گمان ہیں سب ہیچ اک یقیں اب مرے ورود میں ہے سرحدوں پر بھی ہے نظر میری دائرہ کار بھی حدود میں ہے کب مزا ہے کسی رہائی میں جو مزا عشق کی قیود میں ہے سارا کمرا مرا معطر ہے تیرا احساس مشکِ عود میں ہے تیرے جانے سے یوں ہوا محسوس جیسے سارا جہاں جمود میں ہے ایک دنیا میں ہے وجود مرا ایک دنیا مرے وجود میں ہے اپنے افکار باوضو…

Read More

محمد حفیظ اللہ بادل ۔۔۔ دن گزر جاتا ہے تو رات ڈھلے آتا ہے

دن گزر جاتا ہے تو رات ڈھلے آتا ہے چاند تو چاند ہے سندور مَلے آتا ہے یہ زمانے کا چلن ہے تو شکایت کیسی جس کو سینے سے لگاؤ وہ گلے آتا ہے واقعہ یہ ہے ہمیں چھوڑ کے جانے والا واپس آتا ہے تو پھر ہاتھ مَلے آتا ہے بے سبب سر پہ اٹھایا ہوا ہر شخص یہاں دیکھتے دیکھتے پاؤں کے تلے آتا ہے شب ڈھلے غور سے دیکھا تو وہ اک توبہ شکن دھیرے دھیرے مری جانب ہی چلے آتا ہے

Read More

دانش عزیز ۔۔۔ ترے قریب یہ مجھ کو مزید کر دے گی

تِرے قریب یہ مجھ کو مزید کر دے گی یہ سَرد مہری بھی چاہت شدید کر دے گی کسی بھی طور ہوا کا یہ رخ بدلنا ہے یہ بدحواس تو پتے شہیدکر دے گی نہ میرے ساتھ پلٹنے کی گفتگو کرنا یہ ایک بات مجھے پرامید کر دے گی وہ شعر فہم زمانہ شناس لڑکی ہے غزل کہے گی تو لہجہ جدید کر دے گی یہ پیش گوئی نہیں اک کھلی حقیقت ہے تجھے یہ خود سری خود سے بعید کر دے گی وہ بارشوں سے بھرے پانیوں کے برتن…

Read More

نادیہ سحر ۔۔۔ پھر وہی کرب‘ وہی دکھ‘ وہی تنہائی ہے

پھر وہی کرب‘ وہی دکھ‘ وہی تنہائی ہے آخرِ کار وہیں زندگی لے آئی ہے شدتِ درد سے دل خون ہوا ہے میرا گھاؤ پہلے تھا جہاں چوٹ وہیں کھائی ہے تجھ پہ حق ہے نہ تری یاد پہ حق ہے میرا اجنبی میرے فقط تجھ سے شناسائی ہے ایسا لگتا ہے ہر اک آنکھ مجھے دیکھتی ہے ایسا لگتا ہے ہر اک شخص تماشائی ہے لوٹ آئی ہوں میں پھر عہدِ گزشتہ کی طرف ان خرابوں سے تو برسوں کی شناسائی ہے تم بھی ہو ہم سے گریزاں تو…

Read More

اعجاز کنور راجہ ۔۔۔ جانے کس سمت کوئی بابِ سفر کھولتا ہے

جانے کس سمت کوئی بابِ سفر کھولتا ہے سانس اکھڑتی ہے نہ اس رہ پہ قدم ڈولتا ہے ایک ہی وقت میںآنکھوں سے‘ بدن سے‘ لب سے اک وہی شخص محبت کی زباں بولتا ہے پھول کھل اٹھتے ہیں گلدان میں مرجھائے ہوئے لمس پوروں کا تحیّر کی گرہ کھولتا ہے پاؤں رکھتا ہے زمیں پر تو زمیں جھومتی ہے سانس لیتا ہے کہ وہ بادِ صبا جھولتا ہے اس کی خوشبو سے مہک اٹھتی ہے کمرے کی فضا پھول کھلتا ہے کہ وہ بندِ قبا کھولتا ہے جانچ لیتی…

Read More

نعمان حیدر حامی ۔۔۔ کیا سنائیں حیات کا رونا

کیا سنائیں حیات کا رونا عشق کی کائنات کا رونا میری دنیا بدل گیا ہے سب ہجر کے سانحات کا رونا بیٹھا ہوں خواب کے مزاروں پر لے کے میں حادثات کا رونا تیری تصویر سے مخاطب ہوں لے کے میں اپنی ذات کا رونا

Read More

زین علی رضوی ۔۔۔ عشق اور میری آبرو تُو ہے

عشق اور میری آبرو تُو ہے شہر میں سب سے خوبرو تو ہے موت سے ہمکنار ہو جاتا زندہ رہنے کی جستجو تُو ہے ذات میری ہے ایک ویرانہ اور پھر شورِ ہا و ہو تو ہے میں کہ جس کے ہیں دونوں کان خراب اور اک میٹھی گفتگو تو ہے میں کیوں وحشت سے اتنا ڈرتا ہوں جب یہاں میرے چار سو تُو ہے

Read More

اکرم ناصر ۔۔۔ ذرا دیکھو تم اس کی خوش گمانی، ڈھونڈتا پھرتا

ذرا دیکھو تم اس کی خوش گمانی، ڈھونڈتا پھرتا نہیں جس کا کوئی اس کا ہے ثانی ، ڈھونڈتا پھرتا میں بچپن ڈھونڈنے گاؤں گیا تھا جب، وہاں اک شخص ملا مجھ کو‘ بڑھاپے میں جوانی ڈھونڈتا پھرتا وہ بوڑھا جس کو سارے لوگ دیوانہ سمجھتے تھے تھا اپنے قہقہے‘ شعلہ بیانی ڈھونڈتا پھرتا عجب منظر تھا، جب اک شخص کل دریا کنارے پر پیالہ ہاتھ میں لے کر تھا پانی ڈھونڈتا پھرتا ملا کل مجھ کو رستے میں، وہی چنگھاڑتا دریا زمیں پہ رینگتا پھرتا‘ روانی ڈھونڈتا پھرتا

Read More

محمود کیفی ۔۔۔ خواب تھا وہ عجِیب منظر کا

خواب تھا وہ عجِیب منظر کا پُھول دیکھا تھا میں نے پتّھر کا میں نے جانا تھا پار صحرا کے راستہ تھا کٹھن سمندر کا سانپ نے ڈس لِیا شِکاری کو جب نِشانہ کِیا کبوتر کا اِک مداری کی بُھوک تھی یارو! وہ تماشا نہیں تھا بندر کا دیکھا باہر تو تب یقیں آیا خُوب موسم تھا آج اندر کا بچے بچے کو فون چاہیے ہے مسئلہ یہ ہے آج گھر گھر کا نیند تو آ نہیں رہی کیفی ! فائِدہ اور کیا ہے بِستر کا ؟

Read More