صہیب اکرام … خواب سے اور آئینے سے دور ہوں

خواب سے اور آئنے سے دور ہوں جیسے میں ہر مسئلے سے دور ہوں خوب دِکھتا ہے جہاں سے یہ سماں میں ذرا اِس زاویے سے دور ہوں بس یہ کچھ ہونے کا ڈر جاتا نہیں ویسے میں ہر واہمے سے دور ہوں آپ ہی کہیے جنوں کا کیا کریں میں تو اب اس مخمصے سے دور ہوں اے زمیں گردش سے فرصت  ہو تو دیکھ میں ترے اس دائرے سے دور ہوں آئیے، کار مشقت کیجیے میں بقا کے سلسلے سے دور ہوں خود سے باہر آ گیا ہوں…

Read More

مسعود منور ۔۔۔ جو ہُوا صاف صاف لکھا ہے

جو ہُوا صاف صاف لکھا ہے تجھ سے ہر اختلاف  لکھا ہے گو تلفظ نہ تھا درست اپنا پھر بھی ہر شین قاف لکھا ہے مجھ سے جو گفتگو میں چھوٹ گیا سارا لاف و گزاف لکھا ہے ففٹی ففٹی تھے تیرے میرے گناہ میں نے بھی ہاف ہاف لکھا ہے برفباری میں خوفِ سرما سے تجھ کو اپنا لحاف لکھا ہے کیس میں قتلِ عاشقاں کے تجھے میں نے وعدہ معاف لکھا ہے آڑے ترچھے خطوط میں مسعود زندگی کا گراف لکھا ہے

Read More

قمر رضا شہزاد ۔۔۔ زنداں میں روشنی کا وسیلہ بناتا  میں

زنداں میں روشنی کا وسیلہ بناتا  میں مٹی کرید کر کوئی رستہ بناتا میں کرتو لئے ہیں جمع یہاں ڈھیر سارے خواب اب اس سے بڑھ کے کتنا خزانہ  بناتا میں اینٹیں اٹھا اٹھا کے گنوائے ہیں اپنے ہاتھ بہتر تھا ان کو جوڑ کے کاسہ بناتا میں اب خود ہی سوچتا ہوں کہ کیکر کی شاخ سے یونہی قلم بنایا ہے نیزہ بناتا میں یوں تو دکھائی دیتے ہیں یہ سانس لیتے لوگ ان میں کسی کو واقعی ز ندہ بناتا میں

Read More

سید آل احمد ۔۔۔ دشتِ غم میں کھلا پھول جذبات کا

دشتِ غم میں کھلا پھول جذبات کا کتنا سندر تھا رنگِ حنا ہات کا جس جگہ ہر خوشی غم کا عنواں بنے کون مہماں ہو ایسے محلات کا بھولی بسری ہوئی یاد کے بادلو مینہ نہ برسے گا اب پھر ملاقات کا بعدِ ترکِ تمنا بھی میلے رہے شہر سونا  ہوا کب خیالات کا زندگی کو نگل جائے گی تیرگی سر پہ سورج نہ آئے گا حالات کا ہجر کی زُلف بکھرے تو احمدکبھی ختم ہوتا نہیں سلسلہ رات کا

Read More

طارق بٹ … کوئی اس درجہ کامران نہ تھا

کوئی اس درجہ کامران نہ تھا ہم جہاں تھے وہ آسمان نہ تھا کہیں بے انت تھا نشان اپنا یہ زمان اور یہ مکان نہ تھا کوئی تھا، میں تھا یا کہ تو ہی تو کیا تھا جب کچھ بھی درمیان نہ تھا آپ اپنا بیاں ہے، ہر موجود سچ کسی لمحہ بے زبان نہ تھا تختۂ دار سا نہ تخت کوئی جس نے پایا، اسے گمان نہ تھا

Read More

طارق بٹ … آنکھ   وہ  جھلمل تاروں  سی

آنکھ   وہ  جھلمل تاروں  سی دور   کے  منظر   زاروں    سی مست بھی ہے ہشیار بھی وہ گرم  نظر   دل داروں     سی کھنچی کمان بھویں ہیں کیا اڑتی  کونج    قطاروں   سی بھید سجھاتی آنکھوں میں روک بھی ہے  دیواروں  سی سیر کریں،  اور لوٹ آئیں پلک تلے،  تھک ہاروں سی روپ کی نکھری نکھری دھوپ صبح    صبیح    بہاروں   سی میم    ملاحت  چہرے   کی نون  نمک   کہساروں   سی اس کا روپ  سروپ   انوپ خوش طبعی گل زاروں سی ایک نگہ کوئی کیا دیکھے صورت صد  نظّاروں  سی

Read More

عقیل اختر … مرنے والوں کے اشارے جو بتا کر گئے تھے

مرنے والوں کے اشارے جو بتا کر گئے تھے لفظ تاریخ کے پہلے ہی صدا کر گئے تھے اُس نے جو بام پہ آ جانے کی زحمت کی تھی ہم اناگیر بھی دیوار گرا کر گئے تھے زیرِلب جلتے ہوئے شکوے تھے کتنے لیکن روبرو یار کے آواز بجھا کر گئے تھے ہم کو معلوم تھا کہ جنگ یہی آخری  ہے وحشتِ رخت  سے دامن کو چھڑا کر گئے تھے ہم پہ تھی سہل ہوئی دار و رسن کی مشکل اسمِ منصور کا تعویذ کرا کر گئے تھے

Read More

محمد افتخار شفیع … اک ہجر ہے اور اس کا بیاں کچھ بھی نہیں ہے

اک ہجر ہے اور اس کا بیاں کچھ بھی نہیں ہے اے عشق مرے پاس یہاں کچھ بھی نہیں ہے ہر  چشم کو منظر کیا اک جلوہ نما نے ورنہ تو بجز عکسِ بتاں کچھ بھی نہیں ہے کچھ پیڑ بہت دیر سے خاموش کھڑ ے ہیں بستی میں مسافر نہ مکاں کچھ بھی نہیں ہے یہ دشت ہماری  بھی گزر گاہ تھا لیکن اس دشت میں اے راہرواں !کچھ بھی نہیں ہے . اک یاد ،شبِ رفتہ کے مرقد پہ چڑھی یاد ورنہ یہ چراغوں کا دھواں کچھ بھی…

Read More

سعید سادھو … چل پڑا ہوں تو قافلہ ہوں میں

چل پڑا ہوں تو قافلہ ہوں میں ورنہ بوسیدہ سی سرا  ہوں میں عمر کا کیا ہے میری جانِ غزل قدّ و قامت میں تو بڑا  ہوں میں اس گلی نے تو ایسے دیکھا ہے جیسے پہلے کبھی ہوا ہوں میں تُو مجھے بھول بھی تو سکتی ہے کیا بہت خاص ہو گیا ہوں میں؟ ایک گھنٹہ ہوا ہے روٹھے ہوئے اور گھڑیال ہو گیا ہوں میں

Read More

سجاد بلوچ … تھکن کے چڑھتے  اترتے خُمار تھک گیا میں

تھکن کے چڑھتے  اترتے خُمار تھک گیا میں قرار! گردشِ لیل و نہار تھک گیا میں مرے چراغ، مرے ہم نشیں خدا  حافظ! مرے سکوت، مرے انتظار تھک گیا میں ہواؤ، آؤ  اُڑاؤ ذرا مری بھی خاک اُڑا اُڑا کے یہ گرد و غُبار تھک گیا میں میں تنگ آیا گریبان چاک کر کر کے کہ توڑ توڑ کے غم کا حصار تھک گیا میں زمانے تجھ کو مبارک ترے ادب آداب اٹھا اٹھا کے تکلف کا بار تھک گیا میں اگر کسی نے خریدا نہ آج بھی مرا دِن…

Read More