ارشد محمود ارشد ۔۔۔ دو غزلیں

جھوٹی شان و شوکت چھوڑ لے ڈوبے گی شہرت ، چھوڑ لافانی کے بارے سوچ فانی دہر کی رغبت چھوڑ پھولوں کی بھی چاہت کر کانٹوں سے بھی نفرت چھوڑ حد میں رہ کر جینا سیکھ جذبوں کی یہ شدت چھوڑ خرچ ہوئی تو کیا غم ہے ہاتھ کا میل ہے دولت چھوڑ اٹھ اب پرچم تھام کے رکھ مشکل وقت ہے غفلت چھوڑ ارشد بس اک بھول ہوئی حکم ہوا کہ جنت چھوڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرد موسم میں ہَوا تو نہیں مانگی جاتی چھت ٹپکنے پہ گھٹا تو نہیں مانگی…

Read More

اقبال سروبہ ۔۔۔ بظاہر اور ہی کچھ تھا رُخِ انوار کا موسم

بظاہر اور ہی کچھ تھا رُخِ انوار کا موسم نظر کو کر گیا حیراں پِس دیوار کا موسم چراغِ طُور بن کر یہ ترے افکار چمکیں گے کبھی تو یاد آئے گا ترے کردار کا موسم کبھی روٹی، کبھی چادر، کبھی گردابِ ہستی میں بڑا ہی تلخ ہوتا ہے یہاں فنکار کا موسم غموں کی دُھوپ، ظلمت، بے نوا یادوں کی تنہائی بڑی مُدّت تلک ٹھہرا ترے انکار کا موسم یہی اِک فلسفہ اقبال ؒ کا، اقبال نے سمجھا خزاں کی زد پہ رہتا ہے ہمیشہ پیار کا موسم

Read More

لبنیٰ مقبول غنیم ۔۔۔۔ ناصحوں میں عجیب ہے اَن بَن

ناصحوں میں عجیب ہے اَن بَن واعِظوں میں عجیب ہے اَن بَن ساتھ بیٹھے ہیں اور ساتھ نہیں دوستوں میں عجیب ہے اَن بَن سوگواری کو بھی یہ الجھن ہے وحشتوں میں عجیب ہے اَن بَن اَن سنی سی پکار منزل کی راستوں میں عجیب ہے اَن بَن حوصلے ٹوٹنے نہ پائیں بس ڈوریوں میں عجیب ہے اَن بَن پانِیوں کی بغاوتوں کا خوف ساحِلوں میں عجیب ہے اَن بَن راج ہے اب غنیم کا ہی یہاں رہبروں میں عجیب ہے اَن بَن

Read More

نفیس فاروق ۔۔۔ یہ ہجر تو کب برپا قیامت نہیں کرتا

یہ ہجر تو کب برپا قیامت نہیں کرتالیکن میں کبھی تجھ سے شکایت نہیں کرتا قرطاس کو میں اپنا الم سونپ دوں کیسےکیا لفظ مِرے دُکھ کی وضاحت نہیں کرتا انصاف نہیں اس کو ملا ہو گا مسلسلیوں ہی کوئی توہینِ عدالت نہیں کرتا ہے مسئلہ ایسا کہ ہر اِک اہلِ سیاستتوہین تو کرتا ہے ، سیاست نہیں کرتا ظالم کی مدد کو تو نکلتے ہیں ہزاروںمظلوم کی کوئی بھی حمایت نہیں کرتا جو لوگ سکوں اوڑھ کے سوئے ہیں سمجھ لیںمٹ جاتا ہے ، جو شخص ریاضت نہیں کرتا

Read More

نفیس فاروق ۔۔۔ غزل در غزل جو کہی جا رہی ہے

غزل در غزل جو کہی جا رہی ہے اذیت مسلسل سہی جا رہی ہے ریاست بنی تھی مدینہ کی خاطر بنامِ مدینہ لُٹی جا رہی ہے بناکر بھکاری سیاسی لٹیرے کہیں گے ، ارے ! بے بسی جا رہی ہے غریبوں کو بہلانے کے واسطے پھر حکایت نئی اِک گھڑی جا رہی ہے حسین و حسن پر ستم جب سے ٹوٹا صدی جو بھی ہے ماتمی جا رہی ہے

Read More

ممتاز راشد لاہوری ۔۔۔ گھر گھر رہتی ہے یہ بات

گھر گھر رہتی ہے یہ بات کب تک سُدھریں گے حالات وائرس میں اتنی اموات توبہ توبہ ہے ، ھَیہات کیا ہو گا انجام آخر؟ سوچتے رہتے ہیں دن رات ابرِ اَلم چھٹ جانے دو پھر سے گونجیں گے نغمات رُسوائی سے بچنے کو گھر میں رکھیے گھر کی بات پیڑ لگاؤ ، مت سوچو کون سمیٹے گا ثمرات کھا جائیں گے تَن مَن دَھن بڑھتے ہوئے یہ اخراجات اُن کے دعوے ہیں جھُوٹے بے بنیاد ہیں الزامات آپ ریاست کے والی آپ کے آگے ہم حشرات کم ہے کتابِ…

Read More

تصور اقبال ۔۔۔ غبارِ زندگانی ہے ہوا سے اُڑ بھی سکتا ہے

غبارِ زندگانی ہے ہوا سے اُڑ بھی سکتا ہے پریشانی کے عالم میں خُدا پر ایک تکیہ ہے بہتر تن دیے تھے کربلا میں دین کی خاطر خیالِ خام ہے تیرا کہ پانی آج سستا ہے چھپا رکھا ہے ہر اک راز سینے میں جہاں والو ہمارا دل حقیقت میں سمندر سے بھی گہرا ہے خدا توفیق دے گر تو بھلائی کر خدائی سے خدا کے ہاں صلہ اس کا توقع سے زیادہ ہے اسے پڑھ کر اٹھائو لطف آخر تم بھی شاعر ہو مری تازہ غزل سچ مُچ تصور…

Read More

سید قاسم جلال ۔۔۔ اظہار محال ہو گیا ہے

اظہار محال ہو گیا ہے احساس وبال ہو گیا ہے اب کچھ تو جواب دے زمانہ ہر چہرہ سوال ہو گیا ہے دل کی ہے اُڑان اب بھی جاری گو بے پر و بال ہو گیا ہے خوشیوں کو تلاش کرتے کرتے دل وقفِ ملال ہو گیا ہے ہر ایک جھپٹ رہا ہے جیسے سُکھ لُوٹ کا مال ہو گیا ہے میرے تری آنکھ میں ہیں آنسو اے دوست! کمال ہو گیا ہے محجوب نگاہ ہو گئی ہے مستور جمال ہو گیا ہے وارث کو تو خوں بہا ملا کچھ…

Read More

محمد انیس انصاری ۔۔۔ پانی ہے ، تو دریا ہے

پانی ہے ، تو دریا ہے سوکھ گیا تو صحرا ہے اس کا نام محبت ہے اُس نے پلٹ کر دیکھا ہے اُس کے بدن کی خوشبو ہے سارا کمرہ مہکا ہے یہ آنا ، کیا آنا ہے، بادل وہ ، جو برسا ہے پیچھے میرے ، ٹریفک جام آگے سڑک پہ دھرنا ہے اہلِ تکاثر سے کہہ دو عزّت ہی سرمایہ ہے پہلے وعدہ کرنا ہے اگلا کام مُکرنا ہے بربادی کے قصّے میں کِس کا کتنا حصہ ہے اُس نے خط میں جانِ انیس! اپنا نام ہی لکھّا…

Read More

بشیر احمد حبیب ۔۔۔ تمہارا ساتھ ہے تو روشنی سے نسبتیں ہیں

تمہارا ساتھ ہے تو روشنی سے نسبتیں ہیں تمہارے وصل سے پیدا یہ کیسی رفعتیں ہیں بنے ہیں جو ستارے استعارہ منزلوں کا تمہاری وسعتوں میں کچھ یہ میری حیرتیں ہیں تمہارے نقش پا نے جو مرتب کر دیے ہیں وہ رستے ہی ہماری جستجو کی منزلیں ہیں ہمارے حرف کیا ہیں اور ہماری فکر کیا ہے دل و جاں میں سرایت خوبصورت صورتیں ہیں ترے پیہم تغافل نے یہ ثابت کر دیا ہے کسی کی سوچ میں رہنا بھی گویا قربتیں ہیں ہزاروں میں ہمیں کو یوں نظر انداز…

Read More