ہیولہ گزرے گا جسموں کے آر پار مرا کہ انحراف کا عنصُر ہے تاب کار مرا نہار و لیل کے وقفے میں چلتا رہتا ہے سمے میں لا پتہ ہونے کا اشتہار مرا بلند ہونے لگی سطح ، دل کے دریا کی پگھلتا جاتا ہے باطن کا برف زار مرا نظامِ وقت مرا ہَیک کر لیاگیا ہے چُرا لیا گیا صدیوں کا اعتبار مرا کبھی حقیقتِ اشیا نہ کھل سکی مجھ پر حواسِ خمسہ پہ جب تک تھا انحصار مرا نگر میں قحط پڑا ، جنگلوں میں آگ لگی کُرہ…
Read MoreCategory: آج کی غزل
عمر قیاز قائل ۔۔۔ اب نہ گزرے ہُوئے ماضی کو صدائیں دینا
اب نہ گزرے ہُوئے ماضی کو صدائیں دینا اِس دبی آگ کو ہرگز نہ ہَوائیں دینا نفرتیں بڑھ گئیں اِس تیری زمیں پر زِیادہ اے خُدا میرے مجھے اور خَلائیں دینا اُس کاہے طرزِ تغافل تو دِل آزار بہت کام اپنا ہے مگر اُس کو دُعائیں دینا اے خُدا! اَگلے جَنم پر ہے تمنّا میری بے لباسی کو مرے اور قبائیں دینا جانتا ہُوں کہ نہیں لوٹ کے آنے والا میری عادت ہے اُسے پھر بھی صدائیں دینا حرفِ دُشنام ہے مقسوم سدا سے اپنا کارِ آسان نہیں ہم کو…
Read Moreعمر قیاز قائل ۔۔۔ تیرے چمن میں پُھول ہیں میرے چمن میں آگ
تیرے چمن میں پُھول ہیں میرے چمن میں آگ تیرا شریر برف مرے تن بدن میں آگ تیری جوانیاں گلِ تازہ کی ہم رِکاب میرے وطن کی دُلہنوں کے بانکپن میں آگ تیری ہنسی میں نغمگی، نغموں کی جلترنگ میرے لبوں پہ غم مرے سارے بدن میں آگ تیرے بَنوں میں سُرخ محبت کے ہیں گُلاب ہر شے جلا رہی ہے مگر میرے بَن میں آگ پھیلیں گے اُس کے شُعلے تِری انجمن تلک تُو نے کہ جو لگائی ہے میرے چمن میں آگ شُعلہ بجاں تھے شُعلہ بجاں عمر…
Read Moreجلیل عالی ۔۔۔ رہ کوئی نکالی بھی تو کیا اپنا ہنر ہے
رہ کوئی نکالی بھی تو کیا اپنا ہنر ہے تقدیر سے تقدیر کی جانب ہی سفر ہے سب رنج و مصائب کا سبب اپنی خطائیں ہر راحتِ جاں تاب کا سہرا ترے سر ہے توڑا ہے زمانے کے حصاروں کو کئی بار پر ذات کے غاروں سے کہاں ہم کو مفر ہے پہچان ستارے تو گئے ہاتھ سے سارے اک خواب سہارا بھی نہ چھن جائے یہ ڈر ہے تاراج کیے اُس نے جنوں خیز حوالے اب سوچ اجالوں کی طرف اس کی نظر ہے اک سمت محبت ہے اور…
Read Moreجلیل عالی ۔۔۔ سُنی نہ اُس نے کبھی شہرِ مبتلا کی کتھا
سُنی نہ اُس نے کبھی شہرِ مبتلا کی کتھا سنائے جاتا ہے اک کھوکھلی رِجا کی کتھا کسی کی وحشتِ دل میں گنوا گیا کوئی جاں الگ دِیے کی کہانی ، جدا ہوا کی کتھا پسِ حجابِ عبارت بھی غور سے دیکھیں کہ اور بھی کوئی ہوتی ہے ہر کتھا کی کتھا کیے ہوئے ہیں ہمیں اپنی منطقوں کا اسیر مجھے ضمیر کا قصہ، اُسے انا کی کتھا الم نصیب ہوئے دردِ مشترک میں قریب تھی منفرد بھی ہر اک فردِ بے نوا کی کتھا درونِ ذات بھی میں حالتِ…
Read Moreاستاد قمر جلالوی ۔۔۔ یہاں تنگی ٔقفس ہے، وہاں فکرِ آشیانہ
یہاں تنگی ٔقفس ہے، وہاں فکرِ آشیانہ نہ یہاں مرا ٹھکانہ، نہ وہاں مرا ٹھکانہ مجھے یاد ہے ابھی تک ترے جور کا فسانہ جو میں راز فاش کر دوں تجھے کیا کہے زمانہ نہ وہ پھول ہیں چمن میں نہ وہ شاخِ آشیانہ فقط ایک برق چمکی کہ بدل گیا زمانہ یہ رقیب اور تم سے رہ و رسمِ دوستانہ ابھی جس ہوا میں تم ہو وہ بدل گیا زمانہ مرے سامنے چمن کا نہ فسانہ چھیڑ، ہمدم! مجھے یاد آ نہ جائے کہیں اپنا…
Read Moreممتاز اطہر ۔۔۔ محوِ حیرت ہیں کہ تعمیر کی حسرت کیا ہے
محوِ حیرت ہیں کہ تعمیر کی حسرت کیا ہے آسماں ہے تو کسی چھت کی ضرورت کیا ہے ہم نے رکھے ہیں سرِ شام دیے مٹی میں ہم سے پوچھے کوئی ، مٹی کی محبت کیا ہے آئنہ ہونے کی خواہش بھی تو خود ہی کی تھی اب اگر ٹوٹ کے بکھرے ہیں تو حیرت کیا ہے شاخ سے ٹوٹتے پتے ہی بتا سکتے ہیں ہجر کیا چیز ہے اور اصل میں ہجرت کیا ہے ان کے ہم راہ کسی روز نکل چلتے ہیں دیکھتے ہیں کہ پرندوں کی مسافت…
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ خواب میں ہار پروتے ہُوئے رہ جاتے ہیں
خواب میں ہار پروتے ہُوئے رہ جاتے ہیں فصلِ گُل ! ہم یونہی سوتے ہُوئے رہ جاتے ہیں دامنِ غیر تو بھر جاتا ہے لیکن اکثر تیرے بندے تیرے ہوتے ہُوئے رہ جاتے ہیں لوگ ملبوس بدل لیتے ہیں پل میں اور ہم داغِ پندار ہی دھوتے ہُوئے رہ جاتے ہیں فصل کٹ جاتی ہے بیتاب سروں کی اور وہ امن کا بیج ہی بوتے ہُوئے رہ جاتے ہیں بیت جاتی ہیں مہکتی ہُوئی عمریں اور لوگ سانس کی گٹھڑیاں ڈھوتے ہُوئے رہ جاتے ہیں
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ آ، مِرا خواب ہو
آ_ مِرا خواب ہو زمانے! تِری آنکھ میں بھی کوئی خواب ہے یا نہیں کرب کی زرد آندھی نے میری تو دونوں ہی آنکھوں میں مٹی اُڑائی ہُوئی ہے مِرے راستے میں تو دُنیا ہی آئی ہُوئی ہے عجب بھیڑ ہے خواب کے قافلوں کی عجب بھیڑ ہے ہر طرف اِک الاؤ جلا ہے کہیں کوئی شعلہ کہیں بس دھواں اُٹھ رہا ہے کبھی اِس طرف کو جو تو آن نکلے مِرے دِل کے صحرا کا منظر تجھے جانے کیسا لگے گا زمانے! مِرے دِل کے صحرا میں آتے ہُوئے…
Read Moreانور شعور ۔۔۔ چُھٹا جو گھر تو کوئی اور ہی لگے خود کو
چُھٹا جو گھر تو کوئی اور ہی لگے خود کو ہم اپنے شہر میں بھی اجنبی لگے خود کو کسی سبب کبھی پینے سے اجتناب کیا تو بادہ خوار نہیں ہم ولی لگے خود کو بنے تھے رندِ بلا نوش ہم ڈرامے میں مگر بہکتے ہوئے واقعی لگے خود کو ہمارے سامنے تھی رات سرگزشت اپنی کہیں فرشتے ، کہیں آدمی لگے خود کو ہمیں ہے خوئے تساہل ، مگر محبت کے معاملے میں بہت محنتی لگے خود کو کہا گیا ہمیں نازک مزاج شخص تو ہم کراچوی ہیں مگر…
Read More