شہید یار جنگ

ایک سجدہ علی کا باقی تھا ختم کردی حسین نے وہ نماز

Read More

جوہرِ عباس ۔۔۔ بارِ غم سے جو طبیعت کو گراں پاتے ہیں

بارِ غم سے جو طبیعت کو گراں پاتے ہیں کاشف الکربؑ کی دہلیز پہ جُھک جاتے ہیں چھوٹے حضرتؑ سے ہی سیکھا ہے بزرگوں کا ادب کورنش اِس لیے پرچم کو بجالاتے ہیں بچ کے چلتی ہے سدا بادِ حوادث اُن سے اِس علم کے جو پھریرے کی ہَوا پاتے ہیں مدحتِ آلِ محمّدؐ ہے فریضہ اپنا جن کا کھاتے ہیں فقط اُن کے ہی گُن گاتے ہیں چوم لے بڑھ کے قدم ہائے علمدارِ حُسینؑ علقمہ دیکھ! ترے روحِ رواں آتے ہیں کھینچتا ہے ہمہ دم حیدرِ کرّارؑ کا…

Read More

سلام ۔۔۔ حسن اکبر کمال

سلام  دربارِ ستم میں ایستادہ محبوبِ خُدا کاخانوادہ ممدوح تمام نور پیکر کیا لکّھے سلام خاک زادہ ؟ تیغوں سے لہو کی دھار جیتے اللہ کا تھا یہی ارادہ مقتول کے چہرے پر چمک تھی تلوار کی آب سے زیادہ کیا جنگ وہ اقتدار کی تھی؟ اتنی بھی نہیں یہ بات سادہ حُر جیسے حریف کے لیے بھی شبّیرؑ تھے کتنے دل کشادہ تھے شکر بہ لب اسیر و مجروح حیراں تھا مسافروں پہ جادہ اک ذبحِ عظیم کا ہے غمخوار کعبے کا سیاہ یہ لبادہ بچپن میں ملا جو…

Read More

سلام ۔۔۔ احسان اصغر

سلام حسین ! دیکھ کے حیران ہے خدا تیرا زمیں پہ معرکۂ صبر آزما تیرا وہ کون لفظ ہو میں جس سے تجھ کو پرسہ دوں کہ خاندان ترے آگے لٹ گیا تیرا میانِ مقتلِ کرب وبلا ،شبِ عاشور ہر آدمی کو رلاتا ہے رتجگا تیرا محرم آیا غزالاں بہا رہے ہیں اشک ہر ایک دشت میں جاری ہے تذکرہ تیرا خیام جلتے ہوئے کون دیکھ سکتا ہے علی کی لختِ جگر ،ہائے حوصلہ تیرا

Read More

سید الساجد ین زندہ باد ۔۔۔ افتخار حیدر

سید الساجد ین زندہ باد کربلا کے امین زندہ باد اے امامِ مبین زندہ باد ناز کرتے ہیں آپ پر سجدے سید الساجدین زندہ باد ہے صحیفہ تری دعاؤں کا مرشدِ عارفین ، زندہ باد جھک رہی تھی کمر زمیں کی طرف کہہ رہی تھی زمین زندہ باد کربلا سے دیارِ شام تلک سید ی آفرین ، زندہ باد بعدِ عاشور شام و کوفہ میں وارثِ مرسلین زندہ باد صبر ،سجدہ ،دعا ،توکل ،عشق استقامت ، یقین زندہ باد

Read More

اختر چنیوٹی ۔۔۔ بے پردہ حرم ہیں ساتھ ترے ،پردیسی دیس پرایا ہے

بے پردہ حرم ہیں ساتھ ترے ،پردیسی دیس پرایا ہے سجاد خدا معلوم تجھے اسلام کہاں لے آیا ہے چھ ماہ کا یہ کم سن بچہ پہچان لیا عیسیٰ تو نہیں شبیر تری نصرت کے لیے یہ کون پیمبر آیا ہے زینب کو نہیں کچھ قید کا غم یہ بات مگر رلواتی ہے شبیر کا لاشہ دھوپ میں ہے ،زندان میں گہرا سایہ ہے تیروں تلواروں نیزوں کے شبیر نے کتنے زخم سہے یہ زخم مگر کچھ گہرا ہے سجاد جو تو نے کھایا ہے یہ میت پیغمبر تو نہیں…

Read More

بحضور امام سجاد ۔۔۔ کاشف حیدر

بحضور امام سجادؑ ہے وہ زنجیر کہاں بھولنے والی زنجیر یاد سجاد ہے پیروں میں جو ڈالی زنجیر شوقِ نظارہ میں آئے تھے ملائک سارے میں نے ماتم کے لئے جونہی نکالی زنجیر پائے بیمار کو کب ظلم نے زنجیر کیا ظلم کے پاؤں میں سجاد نے ڈالی زنجیر

Read More

سیماب اکبر آبادی

سجاد اسیرِ جور ہوئے افسوس کسی نے یہ نہ کہا یہ پاؤں ستونِ کعبہ ہیں زنجیر کسے پہناتا ہے

Read More

سلام  ۔۔۔ تسنیم عابدی  

اک شہسوار سجدے کی خاطر روانہ ہو نیزوں پہ ہو بلند زمیں پر گرا نہ ہو ایسی بری ہوائیں نہ ایسا زمانہ ہو بیمار کی دوا ہو نہ ہی آب و دانہ ہو جس طرح سانس لینے کی خاطر ہوا نہ ہو "کچھ بھی ہو نہ ہو جہاں میں اگر کربلا نہ ہو” زخمِ جہاں پہ اشکوں کا مرہم لگا نہ ہو مر جائیں تیرے غم کا اگر آسرا نہ ہو اصغر کی لاش شاہ اٹھا لائے ہیں مگر امِ رباب ! کاش ترا سامنا نہ ہو زخمِ گلوئے حضرتِ…

Read More

  شوزیب کاشر ۔۔۔ وفا نژاد و یقین زاد و ابو الارادہ حسین ؓ جیسا

وفا نژاد و یقین زاد و ابو الارادہ حسین ؓ جیسا نہ کوئی دنیا میں ہو سکا ہے نہ ہو سکے گا حسین ؓ جیسا رضائے حق پر جو سر کٹا دے جو گھر لٹا کر بھی دیں بچا لے کسی بھی ماں نے جنا نہیں ہے دلیر بیٹا حسین ؓ جیسا حضورؐ طائف میں سرخرو تھے ، حسینؓ فاتح ہے کربلا میں کسی کا نانا نہیں نبی سا ، نہ ہے نواسہ حسین ؓ جیسا ہو جس کے قبضے میں بحرِ کوثر مگر وہ شاکر ہو تشنگی پر دیارِ…

Read More