نعتؐ ۔۔۔ راحت سرحدی

کریں گے جب نظر سرکار میرے تو ہو جائیں گے بیڑے پار میرے درودِ پاک کی خوش بو سے پہروں مہکتے ہیں در و دیوار میرے یہ شاخوں پر ثنا گستر پرندے دعائیں مانگتے اشجار میرے ہیں ان کے نام کی برکت سے اب تک منور گنبد و مینار میرے عطا ان کی نہیں تو اور کیا ہے جو اب تک سر پہ ہے دستار میرے اگر ان کا کرم مجھ پر نہ ہوتا تو ملنے تھے کہاں آثار میرے رضا شامل نہ ہو اُن کی جو راحت تو میں…

Read More

راحت سرحدی ۔۔۔ میں جو ذرا ہنس گا لیتا ہوں (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )

میں جو ذرا ہنس گا لیتا ہوں اس دنیا کا کیا لیتا ہوں پی کر تھوڑی دیر غموں سے اپنی جان چھڑا لیتا ہوں آئینے سے باتیں کر کے دل اپنا بہلا لیتا ہوں تنہائی میں بیٹھے بیٹھے اپنے آپ کو پا لیتا ہوں میں دانستہ بھی اپنوں سے دھوکہ شوکا کھا لیتا ہوں گر ہو اجازت تھوڑا تیرے سائے میں سستا لیتا ہوں کاٹے سے کٹتی نہیں راحت جس شب خود کو آ لیتا ہوں

Read More