نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی

وردِ درود پاک نے ایسا کمال کر دیا فکر و دل و نگاہ کو شاخِ نہال کر دیا لہجہ مرے رسول کا معجزۂ مقال تھا جس نے ہر ایک تند خو شیریں مقال کر دیا عزتیں بخش دیں تمام کس نے صہیبِ روم کو کس نے رخِ بلال کو رشکِ جمال کر دیا نعتِ نبی سے فکر میں ایسے گلاب کھل اٹھے حرف و خیال و صوت کو خوشبو مثال کر دیا دونوں جہاں کی دولتیں اس پہ نثار ہو گئیں جس نے فدا حضور پر مال و منال کر…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ آصف شفیع

شہر طیبہ میں جب قدم رکھنا فکرِ دنیا کو دل میں کم رکھنا سب گناہوں کو اشک دھو ڈالیں اپنی آنکھوں کو ایسے نم رکھنا آپ محشر میں ہاتھ تھامیں گے میرے آقا! مرا بھرم رکھنا کتنا مشکل ہے حاضری کے سمے اپنے اوسان کو بہم رکھنا آگہی کی ہے اولیں منزل رایگانی کا دل میں غم رکھنا مرتے دم تک نبی کی حرمت کا ہاتھ میں تھام کر علم رکھنا نعت کی جب چھلک پڑے خوشبو اپنے ہاتھوں سے تب قلم رکھنا شہر ِتقدیس ہے یہاں آصف چلتے پھرتے…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محسن دوست

جس نے بھی نعت دل میں بسا لی ہے آپ کی نصرت حضور اس نے تو پا لی ہے آپ کی سارے جہاں میں ان کی بھی توقیر بڑھ گئی جب سےگلوں نے خوشبو چرا لی ہے آپ کی ہر ایک کی زباں پہ درودو سلام ہیں کون و مکاں میں ذات مثالی ہے آپ کی دنیا کو آپ رب کی طرف لے کے آئے ہیں خلقت خدا کےدر پہ سوالی ہے آپ کی چھپ جائیں گے ہمارے سبھی عیب یا نبی سر پر ہمارے کملی جو کالی ہے آپ…

Read More