قرمزی راتوں کا جادو ۔۔۔ عباس رضوی

قرمزی راتوں کا جادو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قرمزی راتوں کا جادو خواہشوں کو بال و پر دیتا ہے نغمے کو ہوا کے پائوں کی زنجیر کر دیتا ہے اور پھر ہر نَفَس کو رنگ ہر احساس کو خوشبو کی خلعت نذر کرتا ہے تھرکتی رقص کرتی ساعتوں کو وصل کا پیغام دیتا ہے (یہی آتش فشاں لمحے ہماری خواب گاہوں کو ہماری خواہشوں سے گرم رکھتے ہیں) خیالوں پر کمندیں ڈالتا ہے اَدھ کِھلے غنچوں کے ہاتھوں میں چھلکتے جام دیتا ہے دلوں کو مضطرب کرتا ہے اور آنکھوں میں سورج گھولتا…

Read More

انہدام ۔۔۔ خالد احمد

انہدام ۔۔۔۔۔ یہ میری دیمک لگی کتابیں یہ نینوا کی اجل شکستہ گِلی کتابوں کی داستانیں یہ عہد نامے، یہ کِرمِ تحریف سے لدی، بھربھری کتابیں پیمبرانِ خدا کے ’ناقض۔سند‘ قصص، انحراف آمادہ اُمتوں کی کہانیاں ہیں ورق ورق فلسفوں کی مربوط داستانیں یہ عقل و دانش بھری کتابیں تمام الحاد و زندقہ ہیں مرے زمانے کی روشنی کے لیے نہیں ہیں یہ مشرقی اور مغربی حسن کار ذہنوں کی سعیِ پیہم کی داستانیں مرے زمانے کی تیرگی کے لیے نہیں ہیں یہ حرفِ غم، میری روح کا ایک دائمی…

Read More

ڈیزی کٹر ۔۔۔ غلام حسین ساجد

ڈیزی کٹر ۔۔۔۔ ریت میں ڈھلتے پتھر پانی ہوتی ریت دھند میں چھپتا پانی دھوپ میں جلتی دھند دھوئیں میں گھلتی دھوپ نیند میں بہتا زہر سلگ اٹھے ہیں ایک طلسمی آنچ سے کتنے شہر کون ہے جس نے خواب نگر پر ڈھایا ہے یہ قہر!

Read More