مجھ کو حالات پہ قابو نہیں پانے دیتا دوسرے لمحے ہر اک پل کا گذشتہ ہونا
Read MoreTag: Poetry
آفتاب اقبال شمیم ۔۔۔ وہ ہدف ہے کہ زدِ تیر سے باہر ہی رہے
وہ ہدف ہے کہ زدِ تیر سے باہر ہی رہے جب بھی کھینچوں اُسے، تصویر سے باہر ہی رہے رشتۂ موجد و ایجاد کی منطق سمجھو یہ جہاں دستِ جہاں گیر سے باہر ہی رہے جبر مجبور ہے، چھپ کر بھی نہیں چھپ سکتا شور زنجیر کا زنجیر سے باہر ہی رہے یوں کہ کچھ عکس نمائی کا ہمیں شوق نہ تھا چشمِ آئینۂ تشہیر سے باہر ہی رہے وہ ارادہ مجھے دے، اے مری ترکیبِ وجود! جو عمل داریِٔ تقدیر سے باہر ہی رہے المیے میرے زمانے کے مجھے…
Read Moreآفتاب اقبال شمیم ۔۔۔ الف اکائی کے رشتے سے کٹی ہوئی
الف اکائی کے رشتے سے کٹی ہوئی ایک زمیں اور سرحد سرحد بٹی ہوئی پاؤں میں گھمسان برستے پانی کا سر پر چھتری جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی ایک تماشا عالم گیر خسارے کا ہر پل دیکھوں جیون پونجی گھٹی ہوئی کل کی کالک دھو کر آج کی تختی پر لکھتے رہئے ایک ہی املا رٹی ہوئی نشّے میں ہے اور طرح کی یکسانی روز کی یکسانی سے قدرے ہٹی ہوئی
Read Moreسعادت یار خان رنگین
عقل و ہوش اپنے کا رنگیں ہو گیا سب اور رنگ کشورِ دل میں جب آ کر عشق کے تھانے ہوئے
Read Moreوزیر آغا ۔۔۔ تجارتی ہوا
تجارتی ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ دن کیسے دن تھے ہوا مجھ سے کہتی چلو ساتھ میرے چلو دونوں مل کر تجارت کریں دور کی سر زمینوں کے لوگوں سے پینگیں بڑھائیں سمندر کی موجوں کو ہم پار کر کے گھنے سرخ شہروں میں موجیں اُڑائیں مگر میں یہ کہتا مجھے سمت سے کچھ بھی لینا نہیں ہے کہ ہر سمت ساحل پہ بیٹھی چٹانوں سے سر پھوڑتی ہے وہیں پھر چٹانوں کے قدموں میں دم توڑتی ہے نہیں میں یہ کہتا مجھے دور دیسوں کو جانا نہیں ہے مجھے تو سمندر…
Read Moreمحسن اسرار
دنیا والوں کے منصوبے میری سمجھ میں آئے نہیں زندہ رہنا سیکھ رہا ہوں اب گھر کی ویرانی سے
Read Moreمحسن اسرار
ہم نے بھی حسبِ حال تری رائے کی طرح سچ بولنے کا اپنا طریقہ بدل دیا
Read Moreمحسن اسرار
وحشت نہیں تھی مسئلہ آراستگی کا تھا بالوں کی کانٹ چھانٹ نے چہرہ بدل دیا
Read Moreمحسن اسرار
خط کا جواب تو نہیں اُس نے دیا مگر کھڑکی پہ جو پڑا تھا وہ پردہ بدل دیا
Read Moreمحسن اسرار
بہت پچھتائے ہم بیمار ہو کر تماشا بن گیا اچھا نہ ہونا
Read More