غزل ایسی کہہ دی ہے جعفر رضا رقیباں کے دل پر کٹاری لگے
Read MoreTag: Poets
احمد ساقی… خوف کی سر پہ تنی ایک ردا رہتی ہے
خوف کی سر پہ تنی ایک ردا رہتی ہےمیری نس نس سےجڑی میری قضارہتی ہے تو مجھے کیسے ہزیمت سے کرے گا دوچارمیرے اندر تو مری ماں کی دعا رہتی ہے پھرتی رہتی ہےیہ کس کھوج میں معلوم نہیںاک سماعت کے تعاقب میں صدا رہتی ہے کیسی تفریق مچی ہے کہ مری اپنی یہ ذاتمجھ میں رہتی ہےمگر مجھ سےجدارہتی ہے جبر کی قید میں محبوس پرندوں کے سببدرد میں ڈوبی ہوئی ساری فضا رہتی ہے دستکیں دیتی ہے دروازوں پہ اکثر احمددو بدو جلتے چراغوں کے ہوا رہتی ہے
Read Moreطارق بٹ
قید کیا تھی، کسے رہائی ہوئیکھوئی دل نے، مراد پائی ہوئی خود کو رکھا گرو نہ جاں ہارےاب کے بازار میں صفائی ہوئی اک ضرورت سے تجھ کو یاد کیاوضع اپنی بھی روستائی ہوئی کام آئی ہے دشمنوں کی طرحکوئی پہچان، آزمائی ہوئی کیسے بے سمتگی کے عالم میںتجھ اندھیرے سے روشنائی ہوئی جل بجھا ہوں ستارہ سا لیکنروشنی ہے مری کمائی ہوئی آج بھی دیکھتا ہوں حیرت سےرُت جو آئے سجی سجائی ہوئی کسرِ شاں ہم سے گر گدائی ہوئیآپ سے بھی نہ میرزائی ہوئی چھوڑ جائیں گے ہم…
Read Moreمنظر نقوی ۔۔۔ آستاں کے چراغ
آستاں کے چراغفقیر لوگ تو سینوں میں نور بھرتے ہیںتم آ گئے ہو بجھانے یہ آستاں کے چراغ
Read Moreممتاز اطہر … یہی نہیں کہ فقط آئنے بدلنے لگا
یہی نہیں کہ فقط آئنے بدلنے لگا وہ خال و خد بھی نئے سے نئے بدلنے لگا ملا وہ مجھ سے کسی شام کا کنارہ لٸے اور اِس کے بعد تو جیسے سَمے بدلنے لگا اُسے لگا کہ اُسے لوگ دیکھتے ہیں بہت وہ خوش جمال کٸی زاویے بدلنے لگا میں سوچتا تھا ، اُسے ہم سفر بنا کے چلوں وہ بات کرتے ہُوٸے راستے بدلنے لگا ہوا ، دریچوں کو جس پَل حصار کرنے لگی تو میں ستاروں سے اپنےدیے بدلنے لگا اُسے خبر تھی کہ باہر سے میں…
Read Moreجگن ناتھ آزاد
اب اس مقام پر ہے مری زندگی کہ ہے ہر دوست ایک ناصحِ مشفق بنا ہوا
Read Moreعندلیب شادانی
چاندنی اور اُداس تنہائی تم ہو کس حال میں خدا جانے
Read Moreتنویر سیٹھی ۔۔۔ تم سوال کرتی ہو
تم سوال کرتی ہو …………… تم سوال کرتی ہو کس لئے پریشاں ہوں تم سوال کرتی ہو مسئلہ ہے کیا میرا کیوں اداس رہتا ہوں کس لئے پریشاں ہوں مسئلہ ہے کیا میرا سب تمہیں پتہ تو ہے بکھرے بکھرے لمحوں میں رات کے اندھروں میں دن کے ان اجالوں میں کرب اور اذیت کے گہرے اندھے غاروں میں مجھ پہ جو جو گزری ہے سب تمہیں پتہ تو ہے بے رخی کے ماروں کو ہجر کے سہاروں نے نہر کے کناروں نے چاند کے نظاروں نے خواب کے بچھونوں…
Read Moreحمد رب ذوالجلال … سید ضیاء الدین نعیم
حمد رب ذوالجلال ………… تجھ سے ہوجائے اگر وابستگی پروردگار دور ہو جائے دلوں کی بے کلی پروردگار جہل کی پھیلی ہوئی ہے تیرگی پروردگار روشنی…. بار الہا…. روشنی پروردگار !! ماننے سے قبل تجھ کو سب کا رد مطلوب ہے ہے یہاں اثبات سے پہلے نفی پروردگار تیرا ہو جائے تو پالیتا ہے کیا کیا آدمی خود شناسی، بامرادی، برتری پروردگار تیری خاطر دوستی ہو تیری خاطر دشمنی ہر کشا کش سے چھٹے پھر آدمی پروردگار کیا کروں میں نذر کیا تیرے خزانے میں نہیں پیش کرنے کو ہے…
Read Moreستیہ پال آنند … میری کھڑکی
میری کھڑکی…………….میری کھڑکی دس برس پہلے تلک کھلتی تھیپائیں باغ کی جانب ۔۔۔جہاں سےگیلی مٹی اور پھولوں کی مہکچڑیوں کی میٹھی چہچہاہٹکھیلتے بچوں کا شور و غُلمجھے مژدہ سناتے تھے کہ میں زندہ ہوں، لیکن ۔۔۔ ہر برس اک اور منزل میں نے یوں تعمیر کی ہےجیسے اس اُونچائی کی جانب مرے ذہنی سفر کیآخری منزل فلک ہو ! اِن گئے برسوں میں میرے گھر کی کھڑکیاتنی اونچی اُٹھ گئی ہےمیں فقط بادل کا اک چھوٹا سا ٹکڑااور گز بھر آسماں ہی دیکھ سکتا ہوں۔۔۔ کہیں نیچےبہت نیچے، کوئی اک…
Read More